14/09/2026
دارالخیر میرواعظ منزل کی جانب سے واتل کدل آتشزدگی سے متاثرہ خاندان میں امدادی سامان کی فراہمی
گزشتہ دنوں واتل کدل سرینگرمیں پیش آئے آتشزدگی کے بھیانک واقعہ میں متاثرہ دس کنبوں کی امداد کیلئے آج دارالخیر میرواعظ منزل سری نگر کی جانب سے راحتی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا گیا۔
مفتی غلام رسول ساموں صاحب کی نگرانی میں وفد نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندان میں ضروری امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے مقامی کمیٹی کو راحتی سامان پہنچایا تاکہ ان کی مشکلات کو کسی حد تک کم کیا جا سکے۔
دارالخیر میرواعظ منزل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ اپنے قیام سے ہی اپنے محبین اور مخیر حضرات کے مالی و مادی تعاون سے بلا تفریق مذہب و ملت، قدرتی اور انسانی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد و بازآبادکاری میں مصروفِ عمل رہا ہے۔
ادارہ نے ایک مرتبہ پھر مخیر حضرات اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح اس فلاحی ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی امدادی سرگرمیاں موثر انداز میں جاری رہ سکیں۔