مجلس علماء اماميه جموں و کشمیر

Call Directions Contact the organization

مجلس علماء اماميه جموں و کشمیر Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from مجلس علماء اماميه جموں و کشمیر, Community Organization, hussaini chowk gund hassi bhat lawaipora, Srinagar.

21/09/2026

باسمہ تعالی
* *
إِنّا لِلّٰهِ وَإِنّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
نہایت رنج و الم کے ساتھ مرجع عالیقدر، فقیہ جلیل، عالم ربانی اور حوزۂ علمیہ قم کے ممتاز استاد ‌اللہ_العظمیٰ_حاج_شیخ_موسیٰ_شبیری_زنجانی کی رحلت کی خبر نے عالم تشیع کو سوگوار کر دیا ہے۔
آپ کی رحلت صرف ایک عظیم مرجع تقلید کی جدائی نہیں، بلکہ آسمان فقاہت و علم و تقویٰ سے ایک درخشاں چراغ کے گل ہونے کا سانحہ ہے۔ آپ نے اپنی پوری بابرکت زندگی فقہ و اصول، حدیث و رجال، تعلیم و تربیت اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج و اشاعت میں صرف فرمائی۔ آپ کا علمی مقام، تقویٰ، زہد، تواضع اور اخلاص حوزات علمیہ اور عالم تشیع کے لیے ایک گراں قدر سرمایہ تھا۔
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر اس عظیم علمی و روحانی نقصان پر بارگاہ حضرت ولی عصر(عج) میں تعزیت پیش کرتے ہوئے، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت‌اللہ سید مجتبیٰ خامنہ‌ای دامت برکاتہ، مراجع عظام و علمائے کرام، بالخصوص حوزات علمیہ قم و نجف، اساتذہ و طلاب، حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے تمام مقلدین و عقیدت مندوں، خاندان مکرم اور دنیا بھر کے مؤمنین و محبان اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔
ہم بارگاہِ خداوند متعال میں دست بدعا ہیں کہ پروردگار عالم حضرت آیت‌اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کی مخلصانہ علمی و دینی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے، انہیں محمد و آل محمد علیہم السلام کے جوار رحمت میں مقام عطا فرمائے، اور حوزات علمیہ و عالم تشیع کو ان کے علمی و روحانی فیض کا شایستہ تسلسل نصیب فرمائے۔
*جاری کردہ*
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر
21/9/2026

09/09/2026

🔊🔊🔊🔊🔊🔊🔊🔊🔊🔊
باسمہ تعالی
* *

1️⃣مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر سہارنپور میں ایک قدیم مسجد کی حالیہ مسماری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور مذہبی مقامات کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی تشویش ناک واقعہ قرار دیتی ہے۔

2️⃣اگر کسی مسجد یا عبادت گاہ کے متعلق قانونی تنازع موجود ہو تو اس کا فیصلہ عدالت اور قانون کے ذریعے ہونا چاہیے، بلڈوزر کے ذریعے نہیں۔ کسی بھی مذہبی مقام کے انہدام سے قبل شفاف اور مکمل قانونی طریقۂ کار اختیار کیا جانا ضروری ہے۔

3️⃣حکومت اتر پردیش اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ مسجد کی مسماری کے پورے معاملے کی غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اگر قانونی طریقۂ کار کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

4️⃣مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر مسلم مذہبی و سیاسی قیادت کو متنبہ کرتی ہے کہ اب محض مذمتی بیانات اور رسمی قراردادیں کافی نہیں۔ وقت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

5️⃣مسلمانان ہند کی مذہبی و سیاسی قیادت کو چاہیے کہ مسلکی، جماعتی اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر مسلمانوں کے بنیادی مذہبی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے متحد اور مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرے۔

6️⃣تمام مکاتب فکر کے علماء، سیاسی رہنماؤں، وکلاء اور سماجی نمائندوں کو ایک مؤثر مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دے کر مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے قانونی، آئینی اور اجتماعی جدوجہد کو منظم کرنا چاہیے۔

7️⃣ *آج اگر ایک قدیم مسجد کی مسماری پر خاموشی اختیار کی گئی تو کل کسی دوسرے مسجد، مدرسے، امام بارگاہ یا وقف کی جائیداد کے حوالے سے بھی اسی طرز عمل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس لیے اسے صرف سہارنپور کا نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے مسلمانوں کے مذہبی حقوق کا مسئلہ سمجھا جانا چاہیے۔*

8️⃣ ہم مسلم قیادت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ قیادت صرف عہدوں، بیانات اور کانفرنسوں کا نام نہیں؛ قیادت کا اصل امتحان مشکل اور نازک حالات میں امت کے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں کھڑے ہونے سے ہوتا ہے۔

9️⃣ *یہ مسلم مذہبی و سیاسی قیادت کے لیے ایک تاریخی امتحان ہے۔ اگر آج بھی قیادت نے وقت کی نزاکت کو نظر انداز کیا، اتحاد کو مضبوط نہ کیا اور امت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہ اٹھائے تو آنے والی نسلیں اس بے عملی کا ضرور محاسبہ کریں گی، اور تاریخ ان لوگوں کو اپنی تاریخی ذمہ داری سے چشم پوشی کرنے والوں کی صف میں ضرور شمار کرے گی۔*

10۔ مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر تمام مسلم مذہبی و سیاسی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں، اتحاد کو مستحکم کریں اور امت کے مذہبی، آئینی اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری، ٹھوس اور متحدہ اقدامات اٹھائیں۔.یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، تاریخ کے سامنے اپنی ذمہ داری ادا کرنے کا وقت ہے۔
*جاری کردہ*
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر
9/9/2026

01/09/2026
31/08/2026

جشن عید میلاد النبیؐ
مقام : کشمیر ودلایہ سکول (میر گنڈ پٹن )
منجانب : مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر

تقدیر و تشکر
31/08/2026

تقدیر و تشکر

31/08/2026
30/08/2026

PAYAM I UMMAT

Address

Hussaini Chowk Gund Hassi Bhat Lawaipora
Srinagar
191111

Opening Hours

Monday 10:30am - 4:30pm
Tuesday 10:30am - 4:30pm
Wednesday 10:30am - 4:30pm
Thursday 10:30am - 4:30pm
Friday 10:30am - 12:30pm
Saturday 10:30am - 4:30pm

Telephone

+919906544485

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when مجلس علماء اماميه جموں و کشمیر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to مجلس علماء اماميه جموں و کشمیر:

Shortcuts

Share