20/05/2026
ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ریجن باغ کے 43 ہائی سکولوں کے 421 اساتذہ کرام کے لیے 5 روزہ ٹریننگ “SLO Based Teaching and Assessment for SSC Teachers” کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔
افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل مینجر Syed Zaheer Gardezi نے ٹریننگ کے مقاصد، معیاری تدریس، اور طلبہ کی بہتر تعلیمی کارکردگی میں SLO Based Teaching کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ جدید تدریسی حکمتِ عملیوں اور مؤثر assessment techniques کو بروئے کار لا کر طلبہ کی سیکھنے کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ ٹریننگ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اور SSC سطح پر معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔