Darul Quran Educational and Welfare Trust

Darul Quran Educational and Welfare Trust Darul Quran an educational and welfare Trust currently working in Jaunpur UP

Darul Quran is an Educational & welfare Trust in jaunpur UP
imran siddiqui Nadwi is president & Imtiyaz Mumtaz nadwi is secretery

مسائل رمضان
20/02/2026

مسائل رمضان

مسجد نبوی
20/02/2026

مسجد نبوی

رمضان میں روزے کی نیت کا حکم     #رمضان
18/02/2026

رمضان میں روزے کی نیت کا حکم
#رمضان

28/01/2026

یوم جمہوریہ کے موقعہ پر 4 ٹی وی نیوز کے صحافی و ادارہ کے سکریٹری امتیاز ندوی کے بیان کی چھوٹی سی کلپ ضرور سنیں

تعلیمی اداروں میں فیس وصولی کا نظام: بالخصوص مدارسِ اسلامیہ کے تناظر میں ✍️ امتیاز احمد ندویصحافی۔ 4 ٹی وی نیوز (سیٹلائی...
24/12/2025

تعلیمی اداروں میں فیس وصولی کا نظام: بالخصوص مدارسِ اسلامیہ کے تناظر میں
✍️ امتیاز احمد ندوی
صحافی۔ 4 ٹی وی نیوز (سیٹلائیٹ)
سکریٹری۔ دارالقرآن ٹرسٹ

اسکول، کالج اور مدارس کسی بھی معاشرے کی فکری اور اخلاقی تعمیر کی بنیاد ہوتے ہیں۔ ان اداروں کا منظم طور پر چلنا مالی وسائل کے بغیر ممکن نہیں، اسی لیے فیس کا نظام ایک ناگزیر ضرورت ہے۔ مدارسِ اسلامیہ بھی اس اصول سے مستثنیٰ نہیں، کیونکہ اساتذہ کی کفالت، طلبہ کی ضروریات، رہائش، خوراک، بجلی، پانی اور دیگر اخراجات کے لیے مستقل وسائل درکار ہوتے ہیں۔

یہ حقیقت اپنی جگہ درست ہے کہ فیس کی وصولی میں انتظامیہ کو کئی عملی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور بعض اوقات نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے سختی بھی کرنا پڑتی ہے۔ تاہم یہ سوال نہایت سنجیدہ ہے کہ یہ سختی کس حد تک اور کس کے ساتھ روا رکھی جائے؟

خصوصاً مدارسِ اسلامیہ کے معاملے میں یہ مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے، کیونکہ مدارس محض تعلیمی ادارے نہیں بلکہ اخلاقیات، صبر، حلم، عدل اور احترامِ انسانیت کی تعلیم دینے کے مراکز ہوتے ہیں۔ یہاں طلبہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں کردار سازی سکھائی جاتی ہے، اس لیے اگر انہی اداروں میں نابالغ طلبہ کو فیس کی عدم ادائیگی پر کلاس میں کھڑا کر کے، دوسرے طلبہ کے سامنے شرمندہ کیا جائے تو یہ عمل نہ صرف تعلیمی بلکہ دینی اعتبار سے بھی قابلِ افسوس ہے۔

ایک نابالغ طالب علم نہ فیس ادا کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے پاس اس بارے میں کوئی اختیار ہوتا ہے۔ ایسے بچے سے اس کے والدین کی لاپرواہی کے متعلق سوالات کرنا یا اسے تذلیل کا نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے۔ رسولِ اکرم ﷺ کا اسوہ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ نرمی، شفقت اور عزت کا برتاؤ کیا جائے۔ اسلام کسی انسان کی تحقیر کی اجازت نہیں دیتا، چاہے وہ بچہ ہو یا بالغ۔

مدارسِ اسلامیہ اگر اخلاقیات کی درسگاہیں ہیں تو وہاں فیس وصولی کا طریقہ بھی اخلاقی ہونا چاہیے۔ فیس کا معاملہ براہِ راست سرپرست اور انتظامیہ کے درمیان طے ہونا چاہیے، نہ کہ بچوں کو اس تنازع کا فریق بنایا جائے۔ اگر سرپرست مالی تنگی کا شکار ہوں تو مہلت، رعایت یا باہمی مشاورت جیسے راستے اختیار کیے جائیں۔ یہی وہ طرزِ عمل ہے جو طلبہ کے دلوں میں دین، مدرسہ اور اساتذہ کے لیے محبت اور احترام پیدا کرتا ہے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ بچے جو کچھ مدرسے میں دیکھتے ہیں وہی سیکھتے ہیں۔ اگر وہ یہ مشاہدہ کریں کہ دین سکھانے والے اداروں میں عزتِ نفس مجروح کی جاتی ہے تو اس کے منفی اثرات ان کی شخصیت اور دین سے وابستگی پر بھی پڑ سکتے ہیں، جو ایک خطرناک صورتِ حال ہے۔

آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ مدارسِ اسلامیہ کی ذمہ داری عام تعلیمی اداروں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہاں ہر عمل ایک پیغام ہوتا ہے۔ فیس وصولی جیسے انتظامی امور میں بھی اگر اخلاق، حکمت اور اسلامی اقدار کو ملحوظ رکھا جائے تو یہی ادارے حقیقی معنوں میں دین و اخلاق کے علمبردار ثابت ہوں گے۔

13/12/2025

13/12/2025


سبز گــنبـد کا منفــرد تـعــارفام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے چھوٹے سے حجرے (4.5m × 3.5m) میں وہ تین مبارک ہستی...
13/12/2025

سبز گــنبـد کا منفــرد تـعــارف

ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے چھوٹے سے حجرے (4.5m × 3.5m) میں وہ تین مبارک ہستیاں آرام فرما ہیں جن کی وجہ سے یہ مقام پوری دنیا سے زیادہ مقدس و عظیم بن گیا —
رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر صدیقؓ اور سیدنا عمر فاروقؓ

رسول اللہ ﷺ کی قبر مبارک حجرے کے شمالی حصے میں ہے، سرِ مبارک مغرب کی طرف، قدم مشرق کی طرف اور چہرۂ انور قبلہ رخ۔
آپ ﷺ کی قبر اور دیوار کے درمیان فاصلہ اتنا کم ہے کہ زائر پر ہیبت و عظمت طاری ہو جاتی ہے۔

آپ ﷺ کے شانۂ مبارک کے پیچھے سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی قبر ہے—
وہ رفیقِ سفر و ہجرت، جنہوں نے پوری زندگی نبی کریم ﷺ کے ساتھ گزاری۔
ان کے پیچھے سیدنا حضرت عمر فاروق آرام فرما ہیں، جنہیں اللہ نے اسی جگہ نبی ﷺ اور صدیقؓ کی آخری رفاقت نصیب فرمائی۔

یہ تینوں قبریں اسی ترتیب سے ہیں جس ترتیب سے زندگی میں کھڑے ہوتے تھے—
آگے نبی ﷺ، پیچھے وہ دو خلفاء جو امت کے رہبر تھے۔

یہ مبارک حجرہ چھوٹا ضرور ہے، مگر حرمین کے بعد روئے زمین کی سب سے عظیم اور نورانی جگہ ہے—
جہاں ایمان جگمگاتا ہے اور دل عقیدت سے بھر جاتے ہیں۔
_مـ۔۔۔۔ــنـ۔۔۔۔ــقـ۔۔۔۔ــول_

12/12/2025

بڑا بننے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے چھوٹا بنو، کیونکہ بڑی بڑی عمارتوں کی بنیاد چھوٹی چھوٹی اینٹوں سے بنی ہوتی ہے۔

Address

Abul Irfan Public Library Main Road
Shahganj
223101

Opening Hours

Monday 8am - 2pm
Tuesday 8am - 2pm
Wednesday 8am - 2pm
Thursday 8am - 2pm
Saturday 8am - 2pm
Sunday 8am - 2pm

Telephone

+919044585863

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Quran Educational and Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Darul Quran Educational and Welfare Trust:

Share