Madrasa Hussainia Kadru Hussainabad Ranchi

Madrasa Hussainia Kadru Hussainabad Ranchi یہ مدرسہ کا آفیشل پیج ہے جسے امور انتظامی کے دفتر سے چلایا جا رہا ہے اس کے علاوہ اور سب فیک پیجیز ہیں. "This is the official account of the Madrasa Hussainia.

operated by the Madrasa's administrative office."

05/07/2026

مدرسہ کی خوبصورت فضا اور کلام پاک کی تلاوت💐
"کیا آپ نے کبھی مغرب کے بعد مدرسے کے اس سکون کو محسوس کیا ہے؟ جہاں دنیاوی شور تھم جاتا ہے اور صرف اللہ کے کلام کی صدائیں گونجتی ہیں۔

✨ یاد دہانی: تکبیراتِ تشریق یومِ عرفہ (9 ذی الحجہ) کی فجر سے لے کر 13 ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے فوراً بعد ایک مر...
25/05/2026

✨ یاد دہانی: تکبیراتِ تشریق
یومِ عرفہ (9 ذی الحجہ) کی فجر سے لے کر 13 ذی الحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے فوراً بعد ایک مرتبہ تکبیرِ تشریق پڑھنا ہر عاقل و بالغ (مرد اور عورت، مقیم اور مسافر) پر واجب ہے۔
🗓️ تاریخ: 27 مئی 2026 (بدھ) سے 31 مئی 2026 (اتوار) تک۔
🔹 مرد حضرات درمیانی (بلند) آواز سے اور خواتین آہستہ آواز سے پڑھیں۔
تکبیرِ تشریق:
اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
اس چارٹ کو محفوظ کر لیں اور صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست و احباب تک ضرور پہنچائیں تاکہ کوئی بھی اس اہم واجب سے محروم نہ رہے۔
— مدرسہ حسینیہ، کڈرو، رانچی

مدرسہ حسینیہ کی کمپیوٹر لیب، جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتوں پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
13/05/2026

مدرسہ حسینیہ کی کمپیوٹر لیب، جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید مہارتوں پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔

آئیں! ان چھٹیوں میں اپنے بچوں کا رشتہ دین سے جوڑیں۔مدرسہ حسینیہ، کڈرو (رانچی) کے زیر اہتمام اسکول کے بچوں کے لیے 10 روزہ...
11/05/2026

آئیں! ان چھٹیوں میں اپنے بچوں کا رشتہ دین سے جوڑیں۔

مدرسہ حسینیہ، کڈرو (رانچی) کے زیر اہتمام اسکول کے بچوں کے لیے 10 روزہ "دینی تعلیمات سمر کیمپ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں بچوں کو بنیادی دینی معلومات اور اخلاقی تربیت فراہم کی جائے گی۔
📅 تاریخ: 12 مئی تا 21 مئی 2026
📚 نصاب: اسلامی عقائد، سیرت النبی ﷺ، اسلامی فقہ اور نماز کی عملی مشق۔
🏆 خاص بات: کورس کے اختتام پر امتحان ہوگا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
اپنے بچوں کو اس تعلیمی سفر کا حصہ بنائیں تاکہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں کا بہترین استعمال کر سکیں۔

Aaiye! In chuttiyon mein apne bachon ka rishta Deen se jodein.

Madrasa Hussainia, Kadru ke zer-e-ahtemam school ke students ke liye 10-Day Deeni Taleemat Summer Camp ka inaqad kiya ja raha hai. Is modern daur mein jahan dunyawi taleem zaroori hai, wahin apne bachon ko Islami Aqaid aur bunyadi deeni masail se waqif karana hamari zimmedari hai.
📚 Nisab (Syllabus): Islami Aqaid, Seerat-un-Nabi (PBUH), Islami Fiqh (Taharat, Namaz, Roza) aur Namaz ki amli mashque.
📅 Date: 12 May se 21 May, 2026.
🎁 Inamat: Kamyab talaba ke liye shandaar prizes.

📞: 0651-2341092| 9546281540

مدرسہ حسینیہ، کڈرو (رانچی) کے شعبہ کمپیوٹر  میں داخلے جاری ہیں! اب مدرسہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے دیگر خواہ...
07/05/2026

مدرسہ حسینیہ، کڈرو (رانچی) کے شعبہ کمپیوٹر میں داخلے جاری ہیں!
اب مدرسہ کے طلبہ کے ساتھ ساتھ باہر سے آنے والے دیگر خواہش مند حضرات بھی اس کورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ کورس میں مائیکروسافٹ آفس، ان پیج، کورل ڈرا اور ٹائپنگ کی مکمل تربیت دی جائے گی۔ کلاسز روزانہ صبح 11:00 سے 11:45 بجے تک ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کو باضابطہ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ داخلے کی آخری تاریخ 10 مئی 2026 ہے، دلچسپی رکھنے والے حضرات فوری طور پر مدرسہ کے دفتر سے رابطہ کریں۔
رابطہ نمبر :9546281540

💐منور ہے حسینیہ، خلوصِ ازہر کی ضیاؤں سے💐💐مہکتا ہے یہ گلستاں، محمد کی باغبانی سے💐
27/04/2026

💐منور ہے حسینیہ، خلوصِ ازہر کی ضیاؤں سے💐
💐مہکتا ہے یہ گلستاں، محمد کی باغبانی سے💐

"نئے تعلیمی سال کے مبارک آغاز پر، حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم نے حسبِ روایت اساتذہ کرام اور طلبہ عزیز کے اعزاز میں پُرت...
26/04/2026

"نئے تعلیمی سال کے مبارک آغاز پر، حضرت مہتمم صاحب دامت برکاتہم نے حسبِ روایت اساتذہ کرام اور طلبہ عزیز کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کی ضیافت فرما کر مخلصانہ ربط و تعلق کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔"

Alhamdulillah! Madrasa Hussainia, Kadru me 2-days Teachers Training Workshop aaj kamyabi ke sath ikhtitaam pazeer hui. 📚...
09/04/2026

Alhamdulillah! Madrasa Hussainia, Kadru me 2-days Teachers Training Workshop aaj kamyabi ke sath ikhtitaam pazeer hui. 📚✨
Tamam asatiza-e-kiram aur mehmanan-e-garami ka dil se shukriya jinhone apna qeemti waqt nikal kar is mufeed program me shirkat ki. Allah is mehnat ko qabool farmaye. JazakAllah Khair!

"نصاب تعلیم اور طریقہ تعلیم و تربیت" کے موضوع پر اہم ورکشاپ۔ مدارس اور خاص طور پر مکاتب کے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ 7 ...
06/04/2026

"نصاب تعلیم اور طریقہ تعلیم و تربیت" کے موضوع پر اہم ورکشاپ۔ مدارس اور خاص طور پر مکاتب کے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ 7 اپریل عصر تک دیے گئے واٹس ایپ نمبر پر اپنا اندراج ضرور کروا لیں۔

Address

Hussainabad Kadru Ranchi
Ranchi
834002

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madrasa Hussainia Kadru Hussainabad Ranchi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share