04/07/2025
مکتبہ اسلام MAKTABA-E-ISLAM
نام: خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کا مقام و منصب‘‘
مرتب: مولانا محمد حمزہ حسنی ندوی رحمۃاللہ علیہ
قیمت: 270
’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جماعت اللہ کے نبیﷺکی پروردہ قدسی جماعت ہے، جس کے بلند مقام کا ذکر قرآن میں جا بجا ہے اور احادیث نبویہ میں شاید سینکڑوں مقامات میں ان کی پاکیزگی، اخلاق کی بلندی اور ایمانی قوت کا تذکرہ موجود ہے۔ صحابہ کرامؓ میں خلفائے راشدین کو سب سے ممتاز مقام حاصل ہے، ان کے بعد عشرۂ مبشرہ اور پھر بالترتیب دیگر صحابہ رضی اللہ عنہم کا مقام ومرتبہ ہے۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ پر مشتمل یہ کتاب آج منظر عام پر آئی ہے، اس کتاب کے مضامین کے انتخاب میں برادر محترم مولانا سید محمد حمزہ حسنی ندویؒ کی ذہانت اور باریک نظر کا بڑا حصہ ہے جنہیں صحابہ کرامؓ سے آخری درجہ کا عشق ومحبت تھا۔‘‘
’’بلاشبہ صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کو بیان کرنا اس وقت کی ایک بڑی ضرورت ہے، اس دور میں بعض منحرف افکار رکھنے والوں نے صحابہ کرامؓ کے متعلق عام طور پر ذہنوں کو مسموم کردیا ہے، جس سے نہ طلبہ محفوظ ہیں اور نہ عوام، ایسے حالات میں ضرورت ہے کہ صحیح العقیدہ علماء ودانشوران کے نوک قلم سے صحابہ کرام کی وکالت میں پرزور مضامین رقم کرائے جائیں
کتاب کے لئے مکتبہ اسلام سے رابطہ کریں۔
#محرم
#محرم١٤٤٧
MAKTABA-E-ISLAM
Maulana Mohammad Sani Hasani Memorial Educational Society
حضرت مولانا سید محمدحمزہ حسنی ندوی نوراللہ مرقدہ