ILM Welfare Society Pune

ILM Welfare Society Pune ILM Welfare Society

🌟🌟🌟🌟🌟*ILM WELFARE SOCIETY'S*🌟🌟🌟🌟🌟*Entrance Test Hall Tickets Generated*All Fully Registered Students can Download Their ...
08/09/2025

🌟🌟🌟🌟🌟
*ILM WELFARE SOCIETY'S*
🌟🌟🌟🌟🌟
*Entrance Test Hall Tickets Generated*

All Fully Registered Students can Download Their Hall Tickets By Using Login ID and Password

For Hall Tickets
*Please Click Here*
www.ilm.org.in

Date Of Entrance Test:
*14th September 2025*

At
(Pune,Amravati,Nanded,Ch.Sambhajinagar(Aurangabad),Malegaon,Nandurbar,Jalgaon,Nagpur and Solapur Centres)

*Best Wishes*

Regards
*ILMWS*

ILM- Welfare Society

Notification 2025-26
12/08/2025

Notification 2025-26

*علم ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انصرام و مدرسہ جامعہ اشرفیہ کے اشتراک سے تیسری بیچ (یو پی ایس سی و ایم پی ایس سی) کے انتخاب...
22/12/2024

*علم ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ انصرام و مدرسہ جامعہ اشرفیہ کے اشتراک سے تیسری بیچ (یو پی ایس سی و ایم پی ایس سی) کے انتخاب کے لئے انٹرویو کا مرحلہ کامیابی سے ہمکنار*
اس موقع پر اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے محترم راجندر آندھڑے صاحب ،محترم ڈاکٹر جلیل احمد صاحب، محترمہ پروفیسر ممتاز شیخ صاحبہ و نا چیز ۔۔۔۔
انٹرویو کے اختتام پر تمام انٹرویو میں شریک طلبہ اور اُن کے والدین کے ساتھ محترم جناب مولانا ایوب اشرفی صاحب(بانی مدرسہ جامعہ اشرافیہ)، محترم نعیم شیخ صاحب (سینٹرل ریلوے) ،محترم آندھڑے صاحب ،محترم ڈاکٹر جلیل صاحب، محترمہ شاہین آپا ،محترمہ فریدہ آپا،محترمہ زینت آپا، محترمہ حنا کوثر صاحبہ ،محترم ثاقب صاحب ، محترم فرحان خان صاحب و دیگر ساتھی، ساتھ ہی ان تصاویر کے پیچھے آپ تمام لوگوں کی لاکھوں کی تعداد میں دعائیں ۔
آپ تمام کا بہت بہت شکریہ ۔
جزاک اللہ ۔

اللہ ہم تمام کی خدمات کو قبول فرمائے آمین

آج کے انٹرویو سے علم کو چار نایاب ہیرے دستیاب ہوئے ہیں ۔باقی تفصیلات بہت جلد ۔

شکریہ

*ILM NOTIFICATION 2024-25**Date Extended*!!!(Registration & Pre Test)*Registration Last Date Up To 25 August 2024**Date ...
17/08/2024

*ILM NOTIFICATION 2024-25*

*Date Extended*!!!
(Registration & Pre Test)

*Registration Last Date Up To 25 August 2024*

*Date Of Pre Test Exam UPSC & MPSC Coaching* : *01 September 2024*

Hurry Up!!!!!
Don't Miss The Chance

Please Visit
www.ilm.org.in//

Regards
ILM

*ILM NOTIFICATION 2024-25**Date Extended*!!!(Registration & Pre Test)*Registration Last Date Up To 25 August 2024**Date ...
17/08/2024

*ILM NOTIFICATION 2024-25*

*Date Extended*!!!
(Registration & Pre Test)

*Registration Last Date Up To 25 August 2024*

*Date Of Pre Test Exam UPSC & MPSC Coaching* : *01 September 2024*

Hurry Up!!!!!
Don't Miss The Chance

Please Visit
www.ilm.org.in//

Regards
ILM

Mock interviews are conducted with the core aim of practice only. Although it also helps in building confidence in the candiate.

Daily Inquilab News Paper Dt. 21.06.2024
21/06/2024

Daily Inquilab News Paper Dt. 21.06.2024

*علم (ILM)ویلفیئر سوسائٹی پونے کی تیسری سالانہ میٹنگ کامیابی سے ہمکنار*    *ہماری جاگتی آنکھوں کا سنہرا خواب!!!!!!!!.......
18/06/2024

*علم (ILM)ویلفیئر سوسائٹی پونے کی تیسری سالانہ میٹنگ کامیابی سے ہمکنار*

*ہماری جاگتی آنکھوں کا سنہرا خواب!!!!!!!!....*

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

پریس نوٹ/ روداد:
پونے
بتاریخ ۸ جون ۲۰۲۴
*پہلا سیشن*
*انڈین لیڈرشپ فار مائنرٹیز* (علم) ویلفیئر سوسائٹی پونے کی تیسری سالانہ میٹنگ حال ہی میں پونے شہر کے سلور سٹار ہال میں منعقد ہوئی جس میں علم سے جڑے ریاست بھر کے تمام ممبران کو مدعو کیا گیا تھا۔پروگرام کے نظامت محمود نوازصاحب(ڈائریکٹر اُردو گھر) شولاپور نے کی۔
پہلے سسیشن کا آغاز باقاعدہ طور سے تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، حافظ محمد عبید مدرسہ اشرفیہ نے یہ فریضہ انجام دیا۔
حمد باری تعالی ثاقب سر پونے اورشاگرد سر عثمان آباد نے نعت پڑھ کر تقریب میں چار چاند لگا دئیے۔

پروگرام کی صدارت مومن اسما صاحبہ ڈیپٹی ایجوکیشن آفیسر ،پونے ضلع پریشد نے کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی راجندر اندھالے صاحب اسٹیٹ کو آرڈینٹر مہاراشٹر اسٹیٹ اوپن اسکولنگ بورڈ پونے، شیخ نوید صاحب سابق پروڈیوسر بال چتروانی پونے ، ناصر شیخ صاحب سعودی عرب ، شیخ سرتاج الدین صاحب نائب ڈپٹی ای او اورنگ آباد ، شیخ نعیم سابق BEO جامنیر ضلع جلگاؤں، شیخ فیاض الدین سابق کیندر پرمکھ جالنہ، ملک نظامی صاحب ماہر تعلیم ناندیڑ و علم کے روحِ رواں توصیف پرویز صاحب پونے موجود تھے۔

تمام مہمانانِ محفل کا استقبال کیا گیا ساتھ ہی ریاست بھر سے تشریف فرما ممبرانِ علم کا بھی پھول اور کتاب دے کر استقبال کیا گیا۔ عافیہ پٹیل میڈم نےاستقبالیہ کلمات پیش کئے۔

افتتاحی کلمات میں توصیف پرویز نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد پیش کرتے ہوئے سبھی مہمانان، حاضرین، کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا، آپ نے اپنی پر مغز تقریر میں علم کے حوالے سے تینوں سال کی روداد بڑے ہی دلکش انداز میں پیش کی گزشہ سالوں میں امتحان میں شریک طلبہ اور اُن کے نتائج پر مختصر روشنی ڈالتے ہوئے علم کے قدم کیسے اپنی منزل کی طرف گامزن ہورہے ہیں اس بات کا اندازہ پیش کیا۔
علم ویلفیئر سوسائٹی کے اس کام میں مولاناایّوب اشرفی صاحب اور زینت آپا کا خصوصی شکریہ بھی اداکیا۔ *علم کی ایک خصوصی پہل اور بڑی کامیابی امراوتی کے پہلے اسٹڈی سینٹر* جسے وہاں کے چیف ایگزیکیٹو آ فیسر کے تعاون سے شروع کیا گیا تفصیل بتائی۔اس اسٹڈی سینٹر میں تقریبا37 لاکھ روپے کی کتابوں اور دیگر سہولیات فراہم ہونے کی بات کہی اور سبھی کو مبارکباد پیش کی ، اور یہ بھی بتایا کہ اس سینٹر کے ذریعہ ایم پی ایس سی اور یو پی ایس سی کے اُمیدوار طلبہ کو پڑھنے کے لئے یہ سہولیات مہیا کرائی جائے گی۔
اس بڑی کامیابی کا سہرا جناب عبدالرازق حسین صاحب امراوتی کو جاتا ہے جو فی الوقت حج کے فرائض انجام دینے کے لئے بیت اللہ میں ہیں، اُن ہی کی کاوشوں سے یہ سینٹر حاصل ہوا ہے۔
علم کے طریقے کار اور اس کے ممبران کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے توصیف پرویز نے ذکر کیا کہ ILM سے جڑا ہر فرد ہر ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہاں عہدے کے لیے کوئی کام نہیں کرتا لہٰذا ہر فرد اپنے آپ میں صدر بھی ہے اور ممبر بھی۔۔۔۔ ہر ضلع کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے آپ نے ILM کی آ مدنی کے ذرائع، سالانہ جلسوں کے طریقے کار اور خرچ پر تفصیلی گفتگو کی۔
ساتھ ہی سلور سٹار ہال کے مالک شیخ متین صاحب کا خصوصی شُکریہ ادا کیا اور صدر صاحبہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ضلع پریشد پونے کو علم سے جڑنے کی دعوت دی۔

ہر سال کی طرح امسال بھی جلسے میں ILM ممبران میں سے اپنی ملازمت سے سبکدوش ہونے والے اور پچھلے سال خصوصی ایوارڈ یا انعام حاصل کرنے والے ممبران کے لیے جلسہ تہنیت رکھا گیا۔جس میں شیخ نعیم صاحب ریٹائرڈ بلاک ایجوکیشن افیسر جلگاؤں ،فوزیہ آپا ریٹائرڈ صدر مدرس انجمن اسلام اردو اسکول پونے، شاہین نوید صاحبہ ریٹائرڈ صدر معلمہ پونے، فریدہ نعیم صاحبہ ریٹائرڈ ٹیچرپونے ، شیخ شاگرد سر ریٹائرڈ ٹیچر عثمان آباد، محمود نواز سر شولاپور ان سبھی کو ٹرافی دے کر ان کا استقبال کیا گیا، ILM ویب سائٹ کے ڈیزائنر عاصم صاحب، علم کے طلبہ کے فیملی ڈاکٹر جو مسلسل ہمارے طلبہ کے لئے خدمت دیتے ہیں ڈاکٹر عبداللہ صاحب کا بھی استقبال کیا گیا۔
مہمان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں فوزیہ آپا نے ILM کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین آپا نے ILM کے بلند حوصلے کے لیے مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ شاگرد سر نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ILM سے جڑا رہنے کا عزم کیا۔ شیخ نعیم صاحب جلگاؤں نے ان کاموں پر علم کو مبارکباد دیتے ہوئے دامے ،درہمِ ، سخن ساتھ رہنے کی بات کی۔عبدالملک نظامی صاحب نے اپنے خیالات میں کہا کہ دیگر عبادات پر ثواب یقینی ہو نا ہو مگر خدمت خلق کے ایسے کاموں پر ثواب صد فیصد ہوتا ہی ہے لہذا اس کام کو میں خود بھی کر رہا ہوں اور آپ تمام بھی کرتے رہیں اس بات کو پیش کیا۔سرتاج شاکر صاحب اورنگ آباد نے ILM کے ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام سماج میں نتائج دے رہا ہے یہ آپ کے اخلاص کی علامت ہے۔بنا اخلاص کے لوگ نا جمع ہوتے ہیں نا نتائج حاصل ہوتے ہیں۔شیخ فیاض صاحب نے کہا کہ نا تو ہم توصیف پرویز صاحب کی ، نا علم کی تعریف کرتے ہیں بلکہ ان کے کاموں کی جو انہوں نے انجام دیے ہیں وہ خود اپنےآپ میں قابل قدر اور قابل ستائش کرتے ہیں۔
مہمان خصوصی راجیندر آندھڈے صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "مجھے اکثر لوگ پوچھتے ہیں مسلمانوں سے تجھے دلچسپی کیوں ہے" میں کہتا ہوں انسانیت سے دلچسپی رکھیے آپ کو ہر ایک سے محبت ہوگی۔ اُنھوں نے کہا امراوتی کا اسٹڈی سینٹر ہمارے کام کی ایک مثال اور کامیابی ہے۔ ہمارے ہر کام میں ہماری طاقت مختلف شعبوں میں تقسیم ہونی چاہیے تاکہ ہم افراد کا بہتر استعمال کر سکیں۔علم کی مستقل مزاجی اور استقامت کو راجیندر صاحب نے قابل مبارکباد کہا اور مقاصد میں توسیع کی بات کی۔

اس سیشن میں اس سال کے زیرِ تربیت طلبہ سلمان شیخ واشم اور محمد شعیب بیڑ نے بہت ہی جامع انداز میں اپنی بات انگریزی میں رکھی اور علم نے جو طلبہ کا انتخاب کیا ہے وہ واقعی میں قابل تعریف ہے اس بات کو ثابت کیا ۔طلبہ نے تمام ذمے دران کا شکریہ ادا کیا اور مثبت نتیجہ دینے کا یقین دلایا ۔
صدارتی خطبے میں اسماء مومن صاحبہ نے پروگرام اور علم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا اور علم کے ذمہ داران اور تمام ممبران کے لیے تن من دھن سے مخلصانہ کام پر ستائش کا اظہار کیا۔آپ نے ILM سے جڑے رہنے کا عزم کیا۔ پہلے سیشن کے اظہار تشکر کی رسم عثمانی منصور صاحب مالیگاؤں نے انجام دی اور اس طرح پہلے سیشن کا اختتام ہوا۔

*دوسرا سیشن*

دوسرے سیشن کا آغاز برادر توصیف پرویز صاحب نے ان کلمات کے ساتھ کیا کہ ممبران کی سالانہ جلسے میں شرکت اور حاضری مشن سے گہری وابستگی کی علامت ہے ساتھ ہی اس دوسرے سیشن میں ہم سوسائٹی کے اہم پہلوؤں پر رائے اور فیصلہ کرنے والے ہیں لہذا کھل کر اتفاق یا عدم اتفاق ظاہر کریں۔ سالانہ اخراجات کا حساب کتاب سبھی ممبران ضرور دیکھیں اگرچہ کے صد فیصد ہمارا بھروسہ علم سے وابستہ سبھی ذمہ داران اور ایک دوسرے پر ہے لیکن شفافیت رہے اس کا تقاضا ہے کہ ہم آمدنی اور اخراجات کا حساب کتاب دیکھ لیں۔

3.آئندہ سال کے لیے رہائش پر رائے:-

مدرسہ اشرفیہ کی بلڈنگ میں ہمارے طلبہ کی رہائش کا انتظام ہے اور اگلے سال مدرسے کی توسیع کا کام شروع ہونے جارہا ہے۔ مولانا اشرفی صاحب نے حج کو جانے سے پہلے یہ اطلاع دی ہے لہٰذہ آئندہ سال طلبہ کا رہائش کا انتظام کہیں دوسری جگہ کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں حاضر ممبران سے رائے لی گئی۔مختلف آراء جیسے ،کسی ہاسٹل یا گھر میں روم شیئر کرنا، رہنے کے انتظام کو طلبہ کی طرف ہی چھوڑ دینا کہ وہ اپنا انتظام خود کریں، ایک مکان خرید لینا تاکہ آئندہ بھی ہمارے لیے کام آ سکے، مناسب اور کم خرچ میں دستیاب ہوتا ہے اس لیے مسجد کے روم کی بھی رائے آئی۔ہاسٹل ہی میں اپنے ایک روم کو سپریٹ کرنے کے تعلق سے بھی رائے آئی۔ دیگر تنظیم اور سوسائٹی جو ہماری ہی طرح متفقہ مقاصد رکھتے ہوں ان سے تعاون لیا جا سکتا ہے،اس طرح کی مختلف آراء آئیں لیکن ان میں سب سے زیادہ جس مدعے پر گفتگو ہوئی وہ امیدوار طلبہ کا مقاصد کے حصول کے تحت مطالعہ، اُن کی پرائیویسی اور سب سے اہم یہ کہ ہم ILM اپنی ذمہ داری سے سبکدوش نہ ہو کہ ہم نے علم کے ذریعے سے امیدوار طلبہ کو مفت رہائش فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ امتحان کے ذریعے سے منتخب ہونے والے طلباء کے لیے مکان/ ہاسٹل یا جو بھی ذریعہ مناسب ہو( رینٹ/خرید) کے ذریعہ کیا جائے گا ۔
سبھی حاضر ممبران کا یہ احساس رہا کہ اگر خرچ بڑھتا ہو تو اس سلسلے میں ہمارے ممبران اپنی حصّے کی رقم ادا کرنے اور خصوصاً اس میں اضافہ کرنے کے تئیں اپنی ذمہ داری ضرور ادا کریں۔

4.طرز امتحان ایگزام پیٹرن :-
سابق تین سالوں سے ہم جس انداز میں امتحان لے رہے ہیں اس پر بھی گفتگو ہوئی کیا اس میں بدلاؤ کی ضرورت ہے یا کچھ ترمیم کی تو اس پر حاضر ممبران نے رائے دی۔ ہر ضلع سے منتخب امیدوار طلبہ کو مین انٹرویو کے لیے بھیجا جائے، آن لائن امتحان کا ذریعہ استعمال کیا جائے، مختلف آراء آئیں۔ مگر اتفاق رائے سے سابقہ طرز امتحان کو ہی برقرار رکھا گیا البتہ اس بار *ناندیڑ* سینٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے لیے ذمہ دار ڈاکٹر عبدالرافع صاحب ہوں گے۔البتہ سبھی ضلعی ممبران اور ذمہ داران سے ہاؤس کے ذریعے سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور کم از کم 1000 امیدوار طلبہ امتحان دیں اس بات کو یقینی بنائیں۔ اس سال کل چھ مراکز پر امتحان لیئے جائیں گے۔

5.امتحان فیس سے متعلق مشورہ :-
ہر مرتبہ کی طرح فیس 500 روپے ہی رہے گی۔البتہ کسی طالب علم کی امتحان میں عدم شرکت فیس کے سبب ہو تو اس سلسلے میں ضلعی کو آرڈینیٹر سے رابطہ کر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

6.امتحان کی تاریخ :-
انشاءاللہ امتحان کی تاریخ *25 اگست 2024* *بروز اتوار* رہے گی۔
نوٹیفکیشن جولائی کے دوسرے ہفتے میں اور امیدوار کو فارم بھرنے کے لیے 15 جولائی تا 15 اگست 2024 تک کا وقت دیا جائے گا۔ تمام فارم صرف آن لائن طرز پر ہی قبول کیئے جائے گے ۔

7. نتائج کا اعلان :-
نتائج کا اعلان امتحان کے بعد ایک مہینے کے اندر آن لائن ویب سائیٹ پر دستیاب کردیا جائے گا۔ساتھ ہی
انٹرویو 2 اکتوبر 2024 پونے میں ہی انجام پائےگا۔

8.ضلعی سطح پر ILM کی توسیع:-
آخر میں تمام ممبران یہ نے طے کیا کہ ضلعی سطح پر ممبران کی تعداد بڑھا کر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
ہر ضلع کا ایک ضلعی صدر اور سیکرٹری ہوگا جس کی توثیق ریاستی سطح کے ذمہ داران سے کی جائے گی۔ضلعی سطح پر امتحان اور علم کے مقاصد کی تشہیر ، کے علاوہ علم سے مقامی لوگوں کو وابسطہ کرنا اہم مقصد ہوگا۔ ساتھ ہی ہر ضلع میں علم سے متعلق طلبہ کے رہنمائی سیشن کا انعقاد ریاستی ذمے داروں سے اجازت لے کر کیا جاسکے گا ۔
9. آئندہ سال میٹنگ *شہر مالیگاؤں* میں طے پائی ہے۔

اس طرح سے الحمدللہ میٹنگ رات 10:30 بجے تمام کے شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
دعا کے ساتھ سالانہ میٹنگ کا اختتام ہوا۔عشائیہ کے بعد تمام ساتھیوں نے اپنے مقام کی طرف رخ کیا اور علم کو اپنی بھر پور دعاؤں سے نوازہ۔

شکریہ۔
*تحریر و روداد*
شیخ غلام جاوید، ہنگولی

Address

Pune
411048

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ILM Welfare Society Pune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share