Jamat Raza-e-Mustafa Pimpri Chinchwad Pune

Jamat Raza-e-Mustafa Pimpri Chinchwad Pune jamat Raza-e-Mustafa ek alami Tehriq hai alaHazrat ne is ki buniyad ummat-e-muslima ko mazhabi samaji aur mali taur par mazbut karne ke liye rakhi.

05/03/2025
05/02/2025

پمپری چنچوڑ ٬ پونہ کا تاریخ ساز جلسہ اور حضور حکیمِ شریعت کی شرکت

✍️ *از: خادم امین شریعت*
*مولانا اشرف رضا قادری*

شہر پونہ ایک تاریخی شہر ہے جہاں عصری تعلیم کے معیاری ادارے اور ایجوکیشن ہب ہیں ٬ وہیں علم دین سے شغف رکھنے والے علما و فضلا اور دیندار مسلمانوں کی بھی اچھی خاصی تعداد موجود ہے ۔ آٹھویں صدی میں پونہ کو " پنک " کے نام سے جانا جاتا تھا ۔ قرون وسطیٰ کے زمانے کا ایک اور ثبوت جنگالی(جنگلی) مہاراج روڈ پر واقع پٹلیشور گُفا ہے ۔ یہ غار آٹھویں صدی کی ہے ۔ سترھویں صدی تک اس شہر پر نظام شاہی ، عادل شاہی اور مغل بادشاہوں نے حکومت کی ۔ پونہ مراٹھی اور مراٹھوں کا گڑھ مانا جاتا ہے ۔ زمانۂ قدیم میں خواجہ صلاح الدین چشتی اور خواجہ حسام الدین چشتی علیہما الرحمہ کی پونہ آمد اور آپ کی تبلیغی مساعی سے یہ شہر دین و دانش کا مرکز بن گیا ۔ شہرِ پونہ کی تاریخ مراٹھوں کی سیاسی سرگرمیوں اور کارگذاریوں سے بھری ہوئی ہے ۔ اردو ادب کے فروغ و استحکام میں بھی اس کے جیالوں نے بڑا اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے ۔ غرض کہ شہرِ پونہ اپنے دامن میں علم و حکمت ٬ عرفان و روحانیت اور ادب و سیاست کی سنہری تاریخ رکھتا ہے ۔ اس وقت اس شہر کو عصری تعلیم کا آرگن مانا جاتا ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے طلبہ اعلیٰ عصری تعلیم کے حصول کے لیے اس شہر کا رخ کرتے ہیں اور اپنی علمی پیاس بجھاتے ہیں ۔ ماضی قریب میں اہلِ سنت کے جن علما و مشائخ نے شہرِ پونہ اور اس کے اطراف و اکناف میں دین و سنیت کی شمع روشن کی اور ان کو مسلکِ اعلیٰ حضرت کا پابند بنایا ٬ ان میں حضور امین شریعت شبیہ مفتئ اعظم ہند حضرت علامہ الشاہ مفتی محمد سبطین رضا خان قادری علیہ الرحمہ کا نام کافی اہم ہے ۔ آپ کے بعد آپ کے صاحب زادۂ گرامی وقار پیر طریقت شہزادۂ امین شریعت حضرت علامہ الشاہ مفتی(محمد) سلمان رضا خان صاحب قبلہ مدظلہ العالی جنہیں دنیا آج حضور حکیم شریعت کے نام سے جانتی ہے، ان کی ذات نمایاں ہے ۔ حضور حکیم شریعت کے چاہنے والوں کا والہانہ انداز دیکھ کر وہاں آپ کی بے لوث خدمات کا اندازہ ہوا ۔

(٢٧رجب المرجب)۲۸ / جنوری 2025 ء بروز بدھ(منگل) پمپری چنچوڑ ٬ پونہ میں *عرسِ جنید بغدادی و پیغام رضا کانفرنس* میں حضور حکیم شریعت کے ہمراہ شرکت ہوئی ۔ مولانا عبد المصطفیٰ (نوری،شیدائے حضور مفتی اعظم ہند،صدر جماعت رضائے مصطفٰے، پمپری چنچوڑ)صاحب اور ان کے رفقائے کار نے بڑی جانفشانی کے ساتھ جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تگ و دو کی اور کامیاب ہوئے ۔ ان حضرات نے مہمان نوازی کا حق ادا کر دیا ۔ حضور حکیم شریعت کے دیوانوں کی دیوانگی قابل دید تھی ۔ برسوں سے حضرت اس شہر کو اپنے قدوم میمنت لزوم سے سرفراز فرماتے آ رہے ہیں ۔ یہاں کے لوگوں نے اس حقیقت کا برملا اظہار و اعتراف کیا کہ حضور امین شریعت اور حضور حکیم شریعت نے شہر پونہ میں اعلیٰ حضرت کی شخصیت کا تعارف کرانے کے علاوہ مسلک اعلیٰ حضرت کا پیغام عام و تام فرمایا ہے ۔ جیسے ہی حضرت کی کار جلسہ گاہ پہنچی ، لوگ دیوانہ وار ٹوٹ پڑے ۔ لوگوں کی وارفتگی کا عالم قابلِ دید تھا ۔ ازدحام کے سبب کار سے اسٹیج تک حضرت کو لانا مشکل ہو گیا ، دست بوسی اور قدم بوسی کے لیے دیوانے مچل رہے تھے ۔ پُر تپاک استقبال اور نعروں کے ہجوم میں حضرت اسٹیج پر تشریف لائے ۔ نعت پاک کے علاوہ آپ نے مختصر مگر جامع خطاب کیا اور فرمایا کہ " مسلکِ اعلیٰ حضرت ٬ اللہ و رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سچی محبت اور ان کی غایت درجہ تعظیم و توقیر کا نام ہے جسے اعلیٰ حضرت نے یوں بیان کیا ہے کہ :

کروں تیرے نام پہ جاں فدا نہ بس اک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں

اللہ و رسول کی سچی محبت ٬ صحابۂ کرام ٬ اہلِ بیت اور اولیائے کرام کے ساتھ عقیدت و احترام ہی اصل ایمان ہے ۔ ایمان سراسر ادب کا نام ہے ۔ ایمان کا تقاضا یہی ہے کہ اللہ کے دوستوں کے ساتھ دوستی رکھی جائے اور اس کے دشمنوں کے ساتھ دشمنی رکھی جائے ۔ ایمان کی راہ میں کبھی مداہنت اور رشتہ داری حائل نہیں ہونی ہے ۔ مرنے کے بعد یہی ایمان کام آئے گا اور اللہ کے دوستوں سے محبت و دوستی کام آئے گی ۔ عقیدہ کے ساتھ عمل بھی مستحکم ہونا چاہیے ۔ ایمان کی حفاظت سب سے بنیادی چیز ہے ۔ انبیائے کرام و اولیائے عظام کے گستاخوں کے ساتھ دور و نفور رہیں ٬ یہی ایمان کا تقاضا ہے ٬ اسی کا نام سنیت ہے اور اسی کو مسلکِ اعلیٰ حضرت کہتے ہیں " ۔


حضور حکیم شریعت کا یہ تبلیغی دورہ بڑا کامیاب دورہ رہا ۔ ہزاروں افراد آپ کے پُر مغز خطاب اور فکر انگیز بیان سے محظوظ ہوئے اور بعدِ جلسہ سینکڑوں افراد آپ کے مبارک ہاتھ میں ہاتھ دے کر داخلِ سلسلہ ہوئے ۔ حضرت کی دعا پر یہ تاریخی جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔ حضور حکیم شریعت نے جلسہ کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں یہ نصیحت بھی فرمائی کہ دنیا میں کچھ کر گزرنے کے لیے ہمیشہ آپ کو متحرک رہنا ہوگا ، حرکت میں برکت ہے ٬ جو قوم متحرک رہتی ہے وہ کامیابی کی منزلیں طے کرتی ہے ۔ پونہ کی سر زمین پر مسلکِ اعلیٰ حضرت کی توسیع و اشاعت میں حضور حکیمِ شریعت کی خدمات قابلِ قدر ہیں ۔ یہاں اس حقیقت کا اظہار بھی ناگزیر معلوم ہوتا ہے کہ مولانا عبد المصطفیٰ(نوری) صاحب نے دورانِ گفتگو راقم کو بتایا کہ " ایک مرتبہ میں اور چند احباب حضور تاج الشریعہ سے ملاقات کے لیے ممبئی گیے تھے ، اس وقت ہم لوگوں سے حضور تاج الشریعہ نے فرمایا کہ سلمان میاں کا ساتھ کبھی مت چھوڑنا ، ابھی لوگ انہیں سمجھ نہیں پا رہے ہیں ، ایک وقت آئے گا جب لوگ ان کو سمجھیں گے ۔ حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ کی زبانِ مبارک سے صادر ہونے والا یہ جملہ اپنے اندر بڑی معنویت رکھتا ہے اور حضور حکیم شریعت کی علمی و رحانی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ اللہ رب العزت آپ کو عمرِ خضر عطا فرمائے اور ہم غلاموں کو ان کے دامنِ کرم سے وابستہ رکھے ۔

Address

Pune
411019

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat Raza-e-Mustafa Pimpri Chinchwad Pune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamat Raza-e-Mustafa Pimpri Chinchwad Pune:

Share