Jamiat Ulama Nizamabad-TS

Jamiat Ulama Nizamabad-TS Jamiat Ulama District Nizamabad, Telangana. President Maulana Syed Samiullah Qasmi.

21/03/2026
20/03/2026

حضرت مولانا سیّدسمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد

جمعیۃ علماء بودھن کی جانب سے  مستحق خواتین میں ساڑیاں اور قالین  کی تقسیم جمعیۃ علماء بودھن کے زیر اہتمام مستحق خواتین م...
20/03/2026

جمعیۃ علماء بودھن کی جانب سے مستحق خواتین میں ساڑیاں اور قالین کی تقسیم
جمعیۃ علماء بودھن کے زیر اہتمام مستحق خواتین میں ساڑیوں کی تقسیم کا ایک فلاحی پروگرام منعقد کیا گیا یہ پروگرام مختلف علاقوں بشمول اے آر پی کیمپ، اوٹپلی، رنجل بیس، بی ٹی نگر، آٹو نگر اور نرسا پور میں انجام پایا۔
یہ کارِ خیر حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیرِ سرپرستی اور مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء نظام آباد کی زیرِ نگرانی منعقد ہوگا۔
جمعیۃ علماء بودھن ایک فعال دینی، سماجی اور رفاہی تنظیم ہے جو عرصۂ دراز سے تعلیم، فلاح و بہبود اور خدمتِ خلق کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ یہ تنظیم مستحقین کی امداد، دینی تعلیم کے فروغ، مدارس کی سرپرستی اور معاشرہ کی اصلاح کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے اور وقتاً فوقتاً رفاہی پروگراموں کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد کرتی رہتی ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:
"وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى"
(نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"خیر الناس أنفعهم للناس"
(لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو زیادہ فائدہ پہنچائے)
اس موقع پر جمعیۃ علماء بودھن کے ذمہ داران، حافظ شیخ افسر صاحب مظہری (صدر)، حافظ محمد عقیل الدین (جنرل سکریٹری)، مولوی تنویر حسین (سکریٹری)، حافظ عتیق الدین (میڈیا سکریٹری) اور حافظ جنید خان بھی موجود تھے

17/01/2026
17/11/2025


(Imam-o-Khatib of Mecca Masjid and Nazim Madrasa Mazharul Uloom Nizamabad)
of for the second time.

Address

Nizamabad
503001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama Nizamabad-TS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share