05/02/2023
٥ فروری ٢٠٢٣ء کو بعد نمازِ مغرب سسوا کے تمام مکاتب میں (جو انجمن شبان الاسلام سسوا سیوا کے ماتحت چل رہے ہیں) ماہانہ مسابقہ میں کامیاب ہونے والے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے گئیں ۔یہ مسابقہ (سورۃ فاتحہ ،اخلاص،فلق اور سورۃ الناس مع ترجمہ) پر مشتمل تھا ۔
الحمدللہ پروگرام میں بچوں کے علاوہ گارجین حضرت بھی تشریف لائے تھے۔ انعامات حاصل کرنے والے بچوں کے حوصلہ افزائی اور اسی طرح جو انعامات سے دور رہ گئے انھیں اول آنے پر ابھارا گیا ہے ۔ ساتھ ہی کتاب و سنت پر عمل کرتے ہوئے قرآن کریم کو جستجو، لگن، شوق اور جذبے کے ساتھ حاصل کرنے پر ابھارا گیا۔
قرآن کریم پر عمل کرنے کے لئے اس کو سیکھنا ،سمجھنا ضروری ہے ، اسی لئے آپ تمام قرآن کریم کو ترجمہ کے ساتھ ابھی سے ہی حاصل کرتے چلیں۔
ولى الله بن امداد الهى نے بچوں سے کہا کہ آپ تمام خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نےآپ کو ہزاروں بچوں میں سے قرآن کریم پڑھنے کے لئے آپ کا انتخاب کیا ہے ،اور آپ تمام خصوصاً حروف کی ادائیگی پر توجہ دیں کیونکہ قرآن کریم کو اگر مخارج کی رعایت کرتے ہوئے نہیں پڑھیں گے تو پھر قرآن پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ اور آخرت میں بُرے نتائج سے دوچار ہونے پڑیں گے۔
*مثلا : قل هو الله احد کو كل هو الله احد پڑھا جائے تو پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں* ۔کیونکہ حروف کی ادائیگی میں گڑبڑی سے معانی بدل جاتے ہیں ۔ اسی لیے آپ تمام مخارج کے ساتھ قرآن کریم کو پڑھیں اور آپ تمام اتحاد واتفاق کے ساتھ مکتب میں تعلیم حاصل کریں ، ساتھ ہی سیوا سسوا کے تمام ممبران کا اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔
*آج کی مجالس میں مکت کے تمام اساتذہ کے علاوہ سیوا سسوا کے ممبران موجود تھے۔*
جن لوگوں نے بھی مال سے ،مشورہ سے اس کار خیر میں حصہ لیے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جزاء خیر عطافرمائے ان کے آل و اولاد کو صراط مستقیم پر چلائے آمین ۔
نوٹ: آپ تمام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ”سیوا سسوا“ کو مضبوط کریں ۔
منجانب: سیوا سسوا
٥فروری ٢٠٢٣