Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad

Directions Website

Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad Bord of religious education India official page Muradabad

15/09/2026
15/09/2026

مدرسہ محمدیہ روضۃ القرآن کسرول کے طالب علم نے بہت شاندار نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی

بسم اللہ الرحمن الرحیمدینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مرادآبادرپورٹ ششماہی امتحانالحمدللہ! دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مرا...
09/09/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مرادآباد
رپورٹ ششماہی امتحان
الحمدللہ! دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مرادآباد کے زیر اہتمام شہر کے مکاتب اور ضلع مرادآباد کے مختلف مکاتب میں ششماہی امتحانات کا سلسلہ مورخہ 7 ستمبر 2026ء سے شروع ہو چکا ہے۔ اس امتحان کا مقصد مکاتب میں زیرِ تعلیم بچوں کی تعلیمی کارکردگی، حاضری، ظاہری وضع قطع اور دینی تعلیم کے معیار کا جائزہ لینا اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط و مؤثر بنانا ہے۔
اسی سلسلے میں مرادآباد کے مکاتب میں سب سے پہلے مکتب حضرت ابوبکر صدیق، واقع ہری مسجد میں ششماہی امتحان منعقد ہوا۔ امتحان کے لیے بحیثیت ممتحن قاری محمد آصف صاحب، استاد مکتب صدیق العلوم نے شرکت فرمائی اور بچوں کا باقاعدہ امتحان لیا۔
امتحان کے دوران بچوں کی تعلیمی استعداد، سبق کی تیاری، حاضری و غیر حاضری، ظاہری وضع قطع، نظم و ضبط اور دینی تعلیم میں دلچسپی کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔ ممتحن محترم نے بچوں سے نصاب کے مطابق مختلف اسباق کے متعلق سوالات کیے اور ان کی تعلیمی صلاحیت کو جانچنے کی کوشش کی۔
الحمدللہ! مجموعی طور پر امتحان اطمینان بخش اور حوصلہ افزا رہا۔ بچوں نے اپنی استطاعت کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ امتحان کے دوران ممتحن محترم نے بچوں کی کمزوریوں کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ آئندہ مزید محنت اور پابندی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب بھی دی۔
امتحان کے اختتام پر مکتب کے استاد اور ذمہ داران نے ممتحن محترم قاری محمد آصف صاحب کی محنت، وقت کی پابندی اور بچوں کی تعلیمی جانچ کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور دینی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ششماہی امتحان کے اس منظم نظام کو مفید اور مؤثر قرار دیا۔
اللہ تعالیٰ دینی تعلیمی بورڈ کی ان کوششوں کو قبول فرمائے، مکاتب کے نظام کو مزید مضبوط فرمائے اور تمام اساتذہ و ذمہ داران کی محنتوں کو بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے مؤثر بنائے۔ آمین۔
مولانا محسن جمال
معاون دینی تعلیمی بورڈ
جمعیۃ علماء مرادآباد
07.09.2026

دینی تعلیمی بورڈ جمیعت العلماء مرادآباد کے مکاتب میں داخلہ جاری ہے
02/04/2026

دینی تعلیمی بورڈ جمیعت العلماء مرادآباد کے مکاتب میں داخلہ جاری ہے

Address

Paramount Tabela
Moradabad
244001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deeni Taleemi Bord JUH Moradabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share