Haji Gulam Hasan Khan Memorial Trust

Haji Gulam Hasan Khan Memorial Trust सेवा, ईमानदारी और सामाजिक कल्याण के लिए समर्पित
हाजी गुलाम हसन खान मेमोरियल ट्रस्ट
इंसानियत ही हमारा असली मिशन है।

13/07/2026

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
​وقت کا کارواں ایک بار پھر ایمان افروز منازل کی جانب رواں دواں ہے، اور قلوبِ اہلِ محبت میں ایک ایسی تڑپ ہے جو سلطانِ سمنان، شہنشاہِ کچھوچھہ، سرکارِ عالم پناہ حضرت مخدوم سلطان میر سید اشرف جہانگیر سمنانی نور بخشی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نسبتوں سے منور ہو رہی ہے۔ یہ وہ ہستی ہے جس نے سمنان (ایران) کے تخت و تاج کو ٹھوکر مار کر تاجِ ولایت کو اپنایا اور ہندوستان کی سرزمین پر تشریف لا کر ولایت کے اس بلند ترین مقام پر فائز ہوئے کہ سلاطینِ وقت آپ کے درِ اقدس کے گدا بنے۔ مورخین اور تذکرہ نگاروں نے گواہی دی ہے کہ آپ کے پیر و مرشد حضرت شیخ علاء الحق و دین پنڈوی علیہ الرحمہ نے آپ کو "جہانگیر" کا لقب اس لیے عطا فرمایا کہ آپ نے صرف زمینیں نہیں، بلکہ انسانی دلوں کو اپنے حسنِ اخلاق اور روحانیت سے فتح کیا۔ آپ کی ذاتِ اقدس جامع الطریقین اور مجمع البحرین کا حسین امتزاج ہے، جہاں شریعت کی سختی اور طریقت کی نرمی کا ایسا سنگم ہے جو پیاسوں کی پیاس بجھاتا ہے۔ آپ کے فیضانِ نظر سے جو شمعِ ہدایت روشن ہوئی، اس کا تسلسل آج بھی آپ کی پاکیزہ اولاد اور آلِ اطہار کے ذریعے پوری دنیا میں قائم و دائم ہے۔ سرکارِ مخدومِ پاک کی آلِ پاک کی یہ نسبتِ فاطمی، حسنی اور حسینی، روئے زمین پر ایک ایسی نمایاں نشانی ہے جس کی نظیر ملنا محال ہے۔ آج کے پرفتن دور میں جب دلوں میں محبت اور انسانیت کے چراغ بجھتے جا رہے ہیں، سرکارِ مخدوم کا عرس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ امن، رواداری اور خلوصِ نیت ہی وہ راستے ہیں جو خدا تک پہنچتے ہیں۔
​اسی روحانی سلسلے کے درخشاں ستارے، صاحبِ سجادہ، پیرِ طریقت، رہبرِ راہِ شریعت، شہزادہِ مخدومِ سمنان، فاضلِ بغداد، حضور غازیِ اسلام حضرت علامہ و مولانا الحاج الشاہ سید محمد سلمان اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ النورانی کی ذاتِ گرامی اس دور میں مشعلِ راہ ہے۔ آپ نے بغدادِ مقدس کے علمی مراکز سمیت دیگر علمی و روحانی جامعات سے فیض حاصل کیا اور اب دین و سنیت کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ آپ کے والدِ گرامی، حضور مقصودِ ملت علیہ الرحمہ ایک عظیم ولیِ کامل، عارفِ باللہ اور دین و تبلیغ کے ایسے بے مثال مسیحا تھے جن کی زندگی کا ہر لمحہ خدمتِ خلق اور اشاعتِ دین کے لیے وقف تھا۔ آپ کی ذات سراپا نور تھی اور آج آپ کے صاحبزادے حضور غازیِ اسلام انہی نقوشِ پا پر چلتے ہوئے گلی گلی، کوچے کوچے دینِ مصطفیٰ ﷺ کی اشاعت کر رہے ہیں۔ حضور غازیِ اسلام کی قیادت میں جب آپ اپنے بزرگوں کے عطا کردہ تبرکات اور مقدس لباس کو زیبِ تن فرما کر خانقاہِ عالیہ سے درگاہِ معلیٰ کی جانب جلوس کی شکل میں تشریف لاتے ہیں، تو وہ منظر ایمان کو تازہ کر دینے والا اور روحوں کو معطر کرنے والا ہوتا ہے۔
​اس بابرکت موقع پر نیشنل گرامن ڈویلپمنٹ ایکشن ٹرسٹ، امیٹھی (اترپردیش) کی جانب سے عالمِ اسلام کو عرسِ مخدومی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ التماس ہے کہ جس طرح مقصودِ ملت مشن، ممبئی اپنے فلاحی، تعلیمی اور تصوف کے فروغ کے لیے شب و روز کوشاں ہے، اسی طرح تمام مریدین و محبین دین و سنیت کی خدمت کے لیے اپنی کمر کس لیں۔ سرزمینِ جائس شریف، ضلع امیٹھی (اترپردیش) اس فیضان سے مالا مال ہے کہ یہاں سرکارِ مخدوم کے شہزادے دین کی شمع روشن کر رہے ہیں۔ جو لوگ اس خاندانِ عالی وقار کے خلاف پروپیگنڈہ کرتے ہیں، یاد رکھیں کہ "عطاۓ جہاں گیری" کے سامنے باطل کے چہرے ہمیشہ مسخ ہوئے ہیں اور رہیں گے۔ یہ وہ پاکیزہ گھرانہ ہے جن کی نسبتیں براہِ راست سرورِ کونین ﷺ سے جا ملتی ہیں۔ 14 جولائی تا 15 جولائی 2026 کو درگاہِ عالیہ میں ہونے والے اس عرس کے موقع پر تمام اہلِ ایمان سے شرکت کی درخواست ہے کہ اس روحانی اجتماع میں شامل ہو کر حضور غازیِ اسلام کی دعاؤں سے جھولیاں بھریں، قدم بوسی کا شرف حاصل کریں اور سرکارِ مخدوم کے فیوض و برکات سے اپنے قلوب کو منور کریں۔
​دعا ہے کہ ربِ کریم اس تحریر کو شرفِ قبولیت بخشے، ہمارے قلم میں بزرگانِ دین کی عظمت بیان کرنے کی مزید قوت پیدا کرے اور تمام امت کو مخدومِ پاک کے صدقے میں دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ یا اللہ! اس عرس کی برکت سے ہمارے تمام مسائل، پریشانیوں اور مصائب کو دور فرما، ہمارے ملک ہندوستان میں امن و امان، بھائی چارگی اور مسلمانوں کی عزت، آبرو، مساجد، مدارس، خانقاہوں اور قبرستانوں کی حفاظت فرما۔ اس تحریر کو پڑھنے اور پھیلانے والوں کے لیے بھی دعائے خیر ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں دونوں جہاں میں سرخرو فرمائے اور اس حقیر راقم کے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ اسے بزرگانِ دین کی چوکھٹ کا خاکروب بنائے رکھے۔
​الراقم:
واصلی امیٹھوی بھارتی
چیئرمین، نیشنل گرامن ڈویلپمنٹ ایکشن ٹرسٹ، امیٹھی (اترپردیش)

13/07/2026

640वें उर्स-ए-मुक़द्दस के मुबारक मौके पर आइए, सरकार मख़दूम अशरफ़ जहाँगीर समनानी अलैहिर्रहमा को ईसाल-ए-सवाब पहुँचाने के लिए अपने घरों, मस्जिदों, दुकानों और कारखानों में क़ुरआनख़्वानी, फ़ातेहा और नियाज़ का एहतिमाम करें। यही औलिया-ए-किराम से मोहब्बत और अक़ीदत का बेहतर इज़हार है।
— वासली अमेठवी भारतीय
#640वाँ_उर्स_मुबारक #मख़दूम_अशरफ़_जहाँगीर_समनानी #ईसाले_सवाब #क़ुरआनख़्वानी #वासली_अमेठवी_भारतीय

Address

Haji Ghulam Hassan Khan Memorial Trust Village Garhi Wasil Post Chilauli Inhauna Dist Amethi
Lucknow

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Haji Gulam Hasan Khan Memorial Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share