All India Hajis Foundation

All India Hajis Foundation "It is a charitable organization dedicated to social welfare, uplifting underprivileged education, and maintaining communal harmony all Communities ."

انّا للہ و انّا الیہ راجعونانڈیا حاجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ممتاز عالمِ دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب کے انتقال پر ...
29/06/2026

انّا للہ و انّا الیہ راجعون
انڈیا حاجی فاؤنڈیشن کی جانب سے ممتاز عالمِ دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اہلِ خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

28/06/2026

Haj 2026 by the Numbers 🕋
Approximately 1.75 lakh Indian pilgrims successfully performed Haj in 2026, with 400+ flights operated and 62,500 pilgrims availing the 20-Day Short Haj Package.
Haj 2026 reflected commitment to pilgrim welfare and service excellence. 🤍
{ Haj Committee of India, Haj 2026, Haj by the Numbers, Indian Pilgrims, Pilgrim Welfare, Haj Operations, Haj Flights, 20-Day Short Haj Package, Working Professionals, Service Excellence, Haj Journey, Indian Hujjaj }
Ministry of Minority Affairs Indian Haj Mission, Consulate General of India, Jeddah Haj Ministry Saudi Arabia Ministry of Hajj & Umrah

28/06/2026

ملت کے لیے ایک لمحۂ فکر

کلکتہ اور مغربی بنگال میں حکومت بدلنے کے بعد مختلف ملی اداروں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان میں بعض لوگ وہ بھی ہیں جو اقتدار کے زمانے میں نہیں بول پاتے تھے لیکن آج حالات بدلنے کے بعد بول رہے ہیں۔ یہ ضروری نہیں کہ ان کی ہر بات درست ہو، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ان کے بعض اعتراضات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جذباتی ردِعمل کے بجائے ہمیں انصاف اور خود احتسابی کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

اگر ملی اداروں کے ذمہ داران نے اپنے دورِ اقتدار میں مشاورت، دیانت داری اور انصاف کو ترجیح دی ہوتی، من مانی فیصلوں، پسندیدہ افراد کی تقرری اور ہر قیمت پر عہدوں پر قابض رہنے کی کوشش نہ کی ہوتی تو شاید آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ اقتدار ہمیشہ باقی نہیں رہتا، لیکن اچھا کردار اور انصاف ہمیشہ انسان کے ساتھ رہتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ بیماری صرف آج کی نہیں ہے۔ بائیں محاذ (لیفٹ فرنٹ) کے دور میں بھی یہی طرزِ عمل دیکھنے میں آیا اور بعد کی حکومتوں میں بھی بڑی حد تک یہی سلسلہ جاری رہا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ اس روایت کو بدلا جائے۔

اگر کمیٹیاں بناتے وقت سیاسی وابستگی کے بجائے پڑھے لکھے، دیانت دار، باصلاحیت اور ملت کا درد رکھنے والے نوجوانوں اور اہل افراد کو ذمہ داری دی جاتی، تو آج شاید اتنی بے چینی، بداعتمادی اور اختلافات پیدا نہ ہوتے۔ ہر ادارے میں وہی چند چہروں کا رہنا نہ اداروں انصاف کر پائیں گے کے لیے اور نہ ملت کے لیے۔

ملی ادارے کسی سیاسی جماعت، کسی لیڈر یا کسی مخصوص گروہ کی جاگیر نہیں، بلکہ پوری ملت کی امانت ہیں۔ ان کا نظام صرف ملت کے مفاد، شفافیت، مشاورت اور اہلیت کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔

یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومتِ وقت سے بہتر تعلق رکھنے والے افراد کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ عوامی اور سرکاری کام آسانی سے انجام پا سکیں، لیکن ضروری نہیں کہ وہی صدر، سیکریٹری یا ہر اہم عہدے پر فائز ہوں۔ وہ نائب صدر، مشیر یا دیگر ذمہ داریوں کے ذریعے بھی ادارے کی خدمت کر سکتے ہیں۔ اہم عہدوں پر ایسے افراد ہونے چاہئیں جو غیر جانبدار، دیانت دار، باصلاحیت اور وقت دینے والے ہوں۔

آج ملت کو سب سے زیادہ ضرورت تعلیم، خصوصاً جدید اور تکنیکی تعلیم، نوجوانوں کے روزگار، معاشی خود کفالت، اخلاقی تربیت اور سماجی اصلاح پر توجہ دینے کی ہے۔ ہر مسجد کو اپنے علاقے کا سماجی اور اصلاحی مرکز بنایا جائے، جہاں زکوٰۃ و بیت المال کا منظم نظام، بیواؤں اور ضرورت مندوں کی مدد، بچوں کی تعلیم، قرضِ حسنہ اور باہمی تنازعات کا منصفانہ حل فراہم کیا جا سکے۔

آئیے ہم سب عہد کریں کہ شخصیت پرستی، خوشامد، گروہ بندی اور ذاتی مفادات سے اوپر اٹھ کر صرف ملت کے مفاد کو مقدم رکھیں۔ اگر آج بھی ہم نے اپنی ترجیحات درست نہ کیں تو نقصان پوری قوم کو ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے سامنے بھی ہمیں اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، انصاف، دیانت اور ملت کی صحیح خدمت کی توفیق عطا فرمائے ۔ امین

Mushtaque Siddiqui Mukhtar Ali M***i Khalid Azam Haidari Shamim Hossain Mahtab Alam Md Shamsuddin
Abshar Ahmed Abdul Aziz Abdul Qaiyum Ansari Zaki Afzal Tanvir Afzal Neyaz Ahmed

23/06/2026
23/06/2026

Park Street, Kolkata mein The Park Hotel ke nazdeek tez baarish ke kaaran ek ped toot kar road par gir gaya aur bijli ke taaron mein phans gaya.

20/06/2026

Address

Kolkata
700017

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All India Hajis Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to All India Hajis Foundation:

Shortcuts

Share