Ahsas foundation

Directions

Ahsas foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahsas foundation, Nonprofit Organization, Lauki lala, Khalilabad.

جلوس محمدی کے محافظ ہم ہیں ہمیں ہر طرح سے ادب کا پاس لحاظ رکھنا چاہیے
25/08/2026

جلوس محمدی کے محافظ ہم ہیں
ہمیں ہر طرح سے ادب کا پاس لحاظ رکھنا چاہیے

आपकी छोटी सी सहायता किसी की जिंदगी बदल सकती है
16/08/2026

आपकी छोटी सी सहायता किसी की जिंदगी बदल सकती है

आपकी छोटी सी सहायता किसी यतीम कमजोर का सहारा बन सकती है
16/08/2026

आपकी छोटी सी सहायता किसी यतीम कमजोर का सहारा बन सकती है

13/02/2026

*احساس فاؤنڈیشن۔۔۔۔۔تعارف،اغراض و مقاصد*

*تعارف*
احساس فاؤنڈیشن یہ محض ایک فلاحی تنظیم نہیں بلکہ ایسی تحریک ہے جو بھٹکے ہوۓ قدموں کو راستہ اور مایو س دلوں کو امید کی روشنی بخشنے کے لیے ،مخلص و دردمند دل رکھنے والے علما و حفاظ کے ذریعہ قائم کی گئی۔جنھوں نے محسوس کیا کی زوال امت کا اصل سبب تعلیم کی کمی نہیں بلکہ احساس کا فقدان ہے ۔اور انھیں علما کے زیر نگرانی ایک جامع و منظم منصوبہ ترتیب دیا گیا ، تاکہ دینی ،تعلیمی اور سماجی میدان میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکے۔

*اغراض و مقاصد*:

1. *علما و ائمہ کی خدمت و اعانت*:
زمین پر کام کرنے والےعلما ،حفاظ،مکاتب کے مدرسین ،ائمہ ، موذنین اور دینی خدام کی خدمات کا عوامی سطح پر اعتراف ،اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا۔۔نیز وہ علما و حفاظ جنھوں نے اپنی عمر عزیز خدمت دین میں صرف کردی،اب بیماری یا ضعیفی کی وجہ سے گوشہ نشین ہیں ___ان سے ان کی صلاحیت کے مطابق معمولی خدمت لےکر مناسب وظیفے کے ذریعہ ان کی اعانت کرنا۔

2. *طلبہ و طالبات کی رہنمائی و تربیت*:
مدارسِ اہلِ سنت کے ذہین و محنتی طلبہ و طالبات کی عصری علوم کی طرف رہنمائی تاکہ وہ یونیورسٹیوں میں داخلہ لے کر مختلف میدانوں میں امت کا وقار بلند کرسکیں۔

3. *جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کی اصلاح*:
جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دینی افکار و اخلاقی اقدار سے روشناس کرانا تاکہ وہ کردار و عمل میں اہلِ سنت وجماعت کے حقیقی نمائندہ بنیں۔

4. *سماجی اصلاح و جہیز کا خاتمہ*:
جہیز جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے شعور و عمل کی بیداری، سادہ نکاح کی ترغیب، اور معاشرتی سطح پر مثبت ماحول پیدا کرنا۔

5. *روزگار و ہنرمندی کے مواقع*:
معاشی طور پر کمزور اور بے روزگار نوجوانوں کے لیے ہنر مندی و تربیت کے مراکز قائم کرنا تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

6. *بیواؤں و یتیموں کی کفالت*:
اُن بیواؤں اور یتیموں کے لیے روٹی، کپڑا اور مکان کا انتظام جو کسی کفیل یا سہارا سے محروم ہیں۔

7. *اسلامی مکاتب کی تنظیم و اصلاح*:
دینی مکاتب میں منظم و مؤثر نظامِ تعلیم قائم کرنا، نگران مقرر کرنا، اور نئے اصول و ضوابط نافذ کر کے معیارِ تعلیم بلند کرنا۔

8. *فلاحی منصوبہ بندی*:
امت کے تعلیمی و فلاحی تقاضوں کو پیشِ نظر رکھ کر نئے منصوبے ترتیب دینا، ان پر عمل درآمد کے لیے تنظیمی نظام قائم کرنا۔

حافظ ابو طلحہ نطامی جو اس فاؤنڈیشن کے بانی ہیں ، جواں سال ،فعال اور انقلابی فکر کے حامل ہیں ،ان کی قیادت میں یہ کارواں اس یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے کہ
*اگر احساس زندہ ہو جائے، تو امت پھر سے عروج پا سکتی ہے*۔

اللہ تعالیٰ اس فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے
اور اسے دین و سنیت اورانسانیت کی خدمت کے لیے دائمی استقامت بخشے۔
آمین

خیراندیش
عبدالرحیم نظامی مصباحی
لوکی لالہ ضلع سنت کبیر نگر

Address

Lauki Lala
Khalilabad
272125

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahsas foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share