Jamiat Ulama City Kanpur

Call Directions Contact the organization

Jamiat Ulama City Kanpur City unit of Oldest and largest organization of Indian muslims "Jamiat Ulama i Hind".

جمعیۃ علماء ہند ملک اور مسلمانوں کی ضرورت، اس کو مضبوط کرنا وقت کا اہم تقاضہ : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمیजमीयत उलेमा...
16/09/2026

جمعیۃ علماء ہند ملک اور مسلمانوں کی ضرورت، اس کو مضبوط کرنا وقت کا اہم تقاضہ : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
जमीयत उलेमा-ए-हिंद देश और मुसलमानों की जरूरत, इसे मजबूत करना वक्त की अहम ज़रूरत: मौलाना अमीनुल हक़ अब्दुल्लाह कासमी

رائے بریلی میں جمعیۃ علماء کی مشاورتی و تعارفی نشست، ایڈہاک کمیٹی تشکیل، مولانا رشید ندوی کنوینر نامزد
रायबरेली में जमीयत उलेमा की परामर्श व परिचयात्मक बैठक, तदर्थ (एडहॉक) कमेटी गठित, मौलाना रूशैद नदवी संयोजक नामित

رائے بریلی، 16 ستمبر: مدرسہ اسلامیہ امدادیہ سلون رائے بریلی میں جمعیۃ علماء کی ایک اہم مشاورتی و تعارفی نشست ناظم مولانا رشید صدیقی ندوی کی زیرصدارت اور مہتمم مولانا محمد ابرار ندوی کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس میں ضلع رائے بریلی کے علمائے کرام، ائمہ عظام اور دانشوران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی تشریف لائے جمعیۃ علماء اترپردیش کے جنرل سکریٹری مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے تنظیم کے تاریخی پس منظر، فکری بنیادوں اور مقاصد پر جامع روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ 1919ء میں باقاعدہ قائم ہونے والی اس تنظیم کی فکری اساس حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلویؒ اور شاہ عبدالعزیز محدث دہلویؒ کی اصلاحی و اجتماعی جدوجہد پر استوار ہے، جسے شیخ الہندؒ اور شیخ الاسلامؒ جیسے اکابر نے پروان چڑھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان جیسے کثیر مذہبی ملک میں مسلمانوں کو ان کے دینی تشخص کے ساتھ برادرانِ وطن کے ہمراہ پرامن بقائے باہمی اور باہمی احترام کا درس دینا جمعیۃ کا بنیادی نصب العین رہا ہے۔
مولانا قاسمی نے تحریک آزادی میں جمعیۃ کے اکابر کی بے لوث قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے تقسیمِ ہند کی مخالفت ایک واضح اصولی موقف کے تحت کی تھی۔ بعد ازاں، ہندوستان کے سیکولر آئین کی تشکیل اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق و مذہبی آزادی کو یقینی بنانے میں بھی جمعیۃ نے کلیدی کردار ادا کیا۔ موجودہ دور کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند، حضرت مولانا محمود اسعد مدنی کی قیادت و فکرمندی میں آج بھی یہ جماعت مسلمانوں کی دینی، تعلیمی، معاشی اور سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ مساجد، مدارس اور اوقاف کے تحفظ کے لیے پوری مستعدی سے سرگرمِ عمل ہے۔
مولانا نے رائے بریلی کے علماء و ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ ضلع میں تنظیم کو فعال و مستحکم بنانے کے لیے منظم کاوشیں کریں تاکہ عوام کو تنظیم سے جوڑ کر تعلیم اور سماجی اصلاح کا کام وسیع پیمانے پر کیا جا سکے۔
تنظیمی امور کو پروان چڑھانے کے لیے نشست میں اتفاقِ رائے سے تین ماہ کے لیے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کا کنوینر مولانا رشید ندوی کو نامزد کیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین میں مفتی محمد اسلام ندوی، مولانا محمد ابرار، محمد عیاض ندوی، مولانا رفیع الدین ندوی، مولانا حماد ندوی، مولانا محمد غفران ندوی، مولانا محمد خالد ندوی، مولانا عبد المتین ندوی، مولانا محمد یونس قاسمی اور مولانا سعود علی قاسمی شامل ہیں۔
نشست کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلع رائے بریلی میں جمعیۃ علماء ہند کو مضبوط کرنے اور تنظیم کے ملی، دعوتی و سماجی مشن کو پورے عزم کے ساتھ آگے بڑھانے کا عہد کیا۔
रायबरेली, 16 सितंबर: मदरसा इस्लामिया इमदादिया सलवन, रायबरेली में जमीयत उलेमा की एक महत्वपूर्ण परामर्श व परिचयात्मक बैठक नाजिम मौलाना रूशैद सिद्दीकी नदवी की अध्यक्षता और मोहतमिम मौलाना मुहम्मद अबरार नदवी की निगरानी में आयोजित की गई। बैठक का बाकायदा आगाज कुरआन पाक की तिलावत से हुआ, जिसमें जिला रायबरेली के उलेमा-ए-कराम, इमाम और बुद्धिजीवियों ने बड़ी संख्या में भाग लिया।
इस अवसर पर बतौर मुख्य अतिथि तशरीफ लाए जमीयत उलेमा उत्तर प्रदेश के महासचिव मौलाना अमीनुल हक़ अब्दुल्लाह कासमी ने संगठन की ऐतिहासिक पृष्ठभूमि, वैचारिक आधार और उद्देश्यों पर विस्तार से प्रकाश डाला। उन्होंने कहा कि 1919 में विधिवत स्थापित इस संगठन का वैचारिक आधार हजरत शाह वलीउल्लाह मुहद्दिस देहलवी और शाह अब्दुल अजीज मुहद्दिस देहलवी के सुधारात्मक और सामूहिक संघर्षों पर आधारित है, जिसे शैखुल हिंद और शैखुल इस्लाम जैसे बुजुर्गों ने परवान चढ़ाया। उन्होंने स्पष्ट किया कि भारत जैसे बहुधार्मिक देश में मुसलमानों को उनकी धार्मिक पहचान के साथ देशवासियों के साथ शांतिपूर्ण सह-अस्तित्व और आपसी सम्मान का पाठ पढ़ाना जमीअत का बुनियादी उद्देश्य रहा है।
मौलाना कासमी ने स्वतंत्रता संग्राम में जमीयत के बुजुर्गों की निस्वार्थ कुर्बानियों का जिक्र करते हुए कहा कि संगठन ने भारत विभाजन का विरोध एक स्पष्ट सैद्धांतिक रुख के तहत किया था। इसके बाद, भारत के धर्मनिरपेक्ष संविधान के निर्माण और सभी नागरिकों के समान अधिकारों व धार्मिक स्वतंत्रता को सुनिश्चित करने में भी जमीअत ने प्रमुख भूमिका निभाई। वर्तमान दौर का हवाला देते हुए उन्होंने कहा कि जमीयत उलेमा-ए-हिंद के राष्ट्रीय अध्यक्ष, हजरत मौलाना महमूद असद मदनी के नेतृत्व और फिक्रमंदी में आज भी यह जमाअत मुसलमानों के धार्मिक, शैक्षणिक, आर्थिक और सामाजिक विकास के साथ-साथ मस्जिदों, मदरसों और वक्फ संपत्तियों के संरक्षण के लिए पूरी तत्परता से सक्रिय है।
मौलाना ने रायबरेली के उलेमा और जिम्मेदारान पर जोर दिया कि वे जिले में संगठन को सक्रिय और मजबूत बनाने के लिए सुनियोजित प्रयास करें ताकि अवाम को संगठन से जोड़कर शिक्षा और समाज सुधार का काम व्यापक स्तर पर किया जा सके।
संगठनात्मक मामलों को आगे बढ़ाने के लिए बैठक में सर्वसम्मति से तीन महीने के लिए एक तदर्थ (एडहॉक) कमेटी गठित की गई, जिसका संयोजक मौलाना रशीद नदवी को नामित किया गया। कमेटी के सदस्यों में मुफ्ती मुहम्मद इस्लाम नदवी, मौलाना मुहम्मद अबरार, मुहम्मद अयाज नदवी, मौलाना रफीउद्दीन नदवी, मौलाना हम्माद नदवी, मौलाना मुहम्मद गुफरान नदवी, मौलाना मुहम्मद खालिद नदवी, मौलाना अब्दुल मतीन नदवी, मौलाना मुहम्मद यूनुस कासमी और मौलाना सऊद अली कासमी शामिल हैं।
बैठक के अंत में सभी प्रतिभागियों ने जिला रायबरेली में जमीयत उलेमा-ए-हिंद को मजबूत करने और संगठन के राष्ट्रीय, दावती और सामाजिक मिशन को पूरे संकल्प के साथ आगे बढ़ाने का अहद (संकल्प) लिया।

#जमीयत_उलेमा_ए_हिंद
#जमीयत_यूपी #मौलाना_अमीनुल_हक_कासमी #रायबरेली #सामाजिक_सुधार
#मुस्लिम_एकता #शांति_और_सद्भाव #मदरसा_इस्लामिया_इमदादिया #जमीयत_मिशन
#देश_की_जरूरत_जमीयत

12/09/2026

اختتامی نشست
چار روزہ تربیتی کیمپ
برائے علماء، ائمہ، وفضلائے مدارس
زیر نگرانی: حضرت مولانا امین الحق عبداللہ صاحب قاسمی (صدر، مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور)
منجانب: مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور
Ikhtitami Nishast
4 Roza Tarbiyati Camp
Ulama, Aaimma, aur Fuzala-e-Madaris ke liye
Zer-e-Nigrani:
Hazrat Maulana Ameenul Haq Abdullah Sahab Qasmi (Sadr, Majlis Tahaffuz-e-Khatm-e-Nabuwat Kanpur)
Minjanib:
Majlis Tahaffuz-e-Khatm-e-Nabuwat Kanpur

11/09/2026

Kanpur, Uttar Pradesh: On the discovery of a well beneath a mosque in Saharanpur, Jamiat Ulama-e-Hind State General Secretary Maulana Aminul Haq Abdullah says, "In all the old mosques, ablution is performed before prayers, which involves washing the hands and face. Now there are submersible pumps, taps and so on. In earlier times, wells were built in mosques for ablution. People would draw water from the wells and perform ablution. Most mosques that are 100-150 years old will have a well. How has the presence of a well become proof that it was not a mosque..."
https://x.com/ians_india/status/2098305161160696200

निकाह से पहले मुस्लिम युवाओं की होगी काउंसलिंग, बनेंगे सेंटरजमीयत उलमा-ए-हिंद की पहलं, वैवाहिक जीवन बनाएंगे बेहतरफैमिली ...
10/09/2026

निकाह से पहले मुस्लिम युवाओं की होगी काउंसलिंग, बनेंगे सेंटर

जमीयत उलमा-ए-हिंद की पहलं, वैवाहिक जीवन बनाएंगे बेहतर

फैमिली फस्र्ट गाइडेंस का सहयोग







نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل ہی سچی محبت کا اصل تقاضا ہے: مولانا انصار احمد جامعی چھوٹی مسجد، قدوائی نگر میں عظیم الشان 'جل...
04/09/2026

نبی کریم ﷺ کی سیرت پر عمل ہی سچی محبت کا اصل تقاضا ہے: مولانا انصار احمد جامعی

چھوٹی مسجد، قدوائی نگر میں عظیم الشان 'جلسہ رحمتِ عالم' کا انعقاد
کانپور: جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیرِ اہتمام، صدر جمعیۃ علماء شہر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی زیرِ نگرانی جاری 'رحمتِ عالم مہینہ' کے تحت، چھوٹی مسجد، قدوائی نگر میں ایک پروقار اور عظیم الشان 'جلسہ رحمتِ عالم' کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس بابرکت جلسہ کی صدارت قاری عبد المعید چودھری نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض مسجد ہذا کے امام و خطیب مولانا شکیل احمد ندوی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔
جلسے میں مہمانِ خصوصی مولانا انصار احمد جامعی نے سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنا خصوصی خطاب پیش کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو دنیا میں رحمت عالم بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ کی سیرت کا سب سے نمایاں پہلو یہ ہے کہ آپ ﷺ نے امت کو جن اعمال کی نصیحت فرمائی، سب سے پہلے خود ان پر کامل درجے میں عمل کر کے دکھایا۔ ذکرِ الٰہی ہو، عبادات ہوں، یا لوگوں کے ساتھ حسنِ سلوک، آپ ﷺ کا بے مثال عملی نمونہ ہمارے سامنے ہے۔
انہوں نے فتح مکہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ نے اپنے جانی دشمنوں اور صحابہ کرام کو اذیتیں دینے والوں کو بھی معاف فرما کر عفو و درگزر اور اعلیٰ اخلاق کی ایسی عظیم الشان مثال پیش کی جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔ مولانا جامعی نے زور دے کر کہا کہ ہم پر لازم ہے کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی ناانصافیوں اور معمولی باتوں پر جھگڑوں سے بچیں اور محض زبانی دعوے کے بجائے اپنی زندگی کے ہر شعبے معاشرت، اخلاق اور معاملات میں نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو اپنائیں۔ یہی سیرتِ طیبہ کا اصل پیغام ہے۔
پروگرام کے اختتام پر جلسے کے نگراں مولانا ظفر عالم ندوی نے ، مہمانِ خصوصی اور علمائے کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس بابرکت محفل میں عوام و خواص کی کثیر تعداد کے علاوہ نمایاں طور پر قاری خطیب احمد ثاقبی،حاجی نیازالدین صاحب، حافظ زین العابدین، حافظ تبریز، حاجی چاند وارث، ڈاکٹر حمزہ، رضوان رضوان بھائی عرف راجو، عباس بھائی، محمد سلمان، سہیل، حسین احمد، اور سلمان وارث نے شرکت کی۔

عقائد پر محنت کیلئے فکرمند اور تربیت یافتہ علماء وقت کی اہم ضرورت : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمیअकायद (आस्था) के संरक्...
04/09/2026

عقائد پر محنت کیلئے فکرمند اور تربیت یافتہ علماء وقت کی اہم ضرورت : مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی
अकायद (आस्था) के संरक्षणके लिए फिक्रमंद और प्रशिक्षित उलेमा वक्त की अहम जरूरत: मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह कासमी

7 से 10 सितंबर तक चार दिवसीय विशेष प्रशिक्षण शिविर का आयोजन, मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत कानपुर की वार्षिक बैठक में मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह कासमी ने किया ऐलान
7 تا 10 ستمبر چار روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد،مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی سالانہ مشاورتی مجلس میں مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کیا اعلان
7 से 10 सितंबर तक चार दिवसीय विशेष प्रशिक्षण शिविर का आयोजन, मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत कानपुर की वार्षिक बैठक में मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह कासमी ने किया ऐलान
کانپور: آج سے لگ بھگ 30 برس قبل فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی سرپرستی اور دارالعلوم دیوبند کی نگرانی میں کانپور میں مجلس تحفظ ختم نبوت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اورحضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ صاحب قاسمی نور اللہ مرقدہ‘ کو اس کی ذمہ داری سپرد کی گئی تھی تاکہ مسلمانوں کے عقائد کی حفاظت اور ہر دور میں سر اٹھانے والے باطل اور گمراہ کن فتنوں کا منظم انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور، مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی نے جمعیۃ بلڈنگ، رجبی روڈ میں منعقدہ سالانہ مشاورتی مجلس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال کی کارگزاری پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ مجلس کا دائرہ کار اب دیگر اضلاع و صوبوں تک وسیع ہو چکا ہے۔
مولانا نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ اس وقت دشمنانِ صحابہ ایک منصوبہ بند طریقے پر، اتحادِ امت کے نام پر، برصغیر کے مسلمانوں میں صحابہ کرام کے تعلق سے حساسیت کم کرنے اور اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سب کو ایک جامع اور منظم لائحہ عمل کے تحت اس چیلنج کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اسی مقصد کے تحت 7 تا 10 ستمبر تک چار روزہ خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
مفتی اقبال احمد قاسمی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ نبی کریم ﷺ کے دور سے ہی باطل عقائد کا تعاقب کیا جاتا رہا ہے۔ علمائے کرام کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ جہاں دین کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کریں، وہیں باطل نظریات اور فتنوں کا مدلل رد بھی کریں تاکہ عوام کے ایمان کی مکمل حفاظت ہو سکے۔
مفتی عبد الرشید قاسمی نے فتنوں کی سرکوبی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بوقتِ ضرورت شکیلیت، رافضیت اور دیگر گمراہ کن افکار کا نام لے کر ان کے باطل عقائد عوام کے سامنے واضح کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ انہوں نے عقائد پر کام کرنے والے علماء کی کفالت اور مساجد و مدارس کی سطح پر مالی نظم قائم کرنے کی جانب بھی خصوصی توجہ دلائی۔
مولانا نور الدین احمد قاسمی نے مشورہ دیا کہ فتنوں کے انسداد کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں صحابہ کرام اور اہل بیت عظام کے فضائل کثرت سے بیان کیے جائیں۔ جب اہل سنت والجماعت کے صحیح عقائد عوام کے دلوں میں مثبت انداز میں راسخ ہوں گے، تو باطل نظریات کا از خود قلع قمع ہو جائے گا۔
مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے ناظم مفتی اظہار مکرم قاسمی نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے کاموں میں اپنا حصہ لگائیں، علماء اپنے خطابات میں عقائد کو ضروراہمیت کے ساتھ بیان کریں ، مجلس کی میٹنگوں اور پروگراموں میں علماء خاص طور پر ائمہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ مجلس کے نائب ناظم مولانا امیر حمزہ قاسمی نے اپنی کارگزاری پیش کی۔
مفتی سید عثمان قاسمی، مولانا محمد حذیفہ قاسمی اور مولانا انصار احمد جامعی سمیت دیگر شرکاء نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے اور اہم امور طے پائے۔ مشاورتی مجلس میں عقائد کے تحفظ کے لیے 6 ماہ پر مشتمل ’’حفظ عقائد اسلامیہ کورس‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، ملک گیر سطح پر ایک ماہ پر محیط ’’عظمتِ صحابہؓ مہم‘‘ چلانے، مختلف ریاستوں میں ائمہ و علماء کے لیے ایک روزہ خصوصی تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور حفظ کے مکاتب میں عقائد کی خصوصی کلاسز کے دائرے کو وسیع کرنے کا خاکہ بھی منظور کیا گیا۔ تحریک کو مستحکم کرنے کے لیے اہل خیر حضرات اور کارکنان کی جانب سے باقاعدہ ماہانہ ممبرشپ کے ذریعے تعاون پر زور دیا گیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز قاری مجیب اللہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نشست میں قاضی شہر کانپور حافظ معمور احمد جامعی، مولانا محمد انیس خاں قاسمی، مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، قاری عبد المعید چودھری، مولانا محمد سعید قاسمی، مولانا محمد فرید الدین قاسمی، مولانا محمد سجاد قاسمی، مولانا کلیم احمد جامعی، حافظ محمد سلمان قاسمی، مولانا محمد عقیل جامعی، مولانا ابو الحسن عبد اللہ قاسمی، مفتی محمد اکرام حقی، قاری بدرالزماں قریشی، مولانا انوارعالم ندوی، مولانا محمد سہیل قاسمی، مولانا محمد شادان نفیس قاسمی، مولانا محمد سعود جامعی، محمد اسامہ، عبد الرحمن، عبید الرحمن، محمد اسامہ سمیت شہر کے سرکردہ علماء کرام کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
अकायद (आस्था) के संरक्षणके लिए फिक्रमंद और प्रशिक्षित उलेमा वक्त की अहम जरूरत: मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह कासमी

7 से 10 सितंबर तक चार दिवसीय विशेष प्रशिक्षण शिविर का आयोजन, मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत कानपुर की वार्षिक बैठक में मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह कासमी ने किया ऐलान

कानपुर: आज से लगभग 30 वर्ष पूर्व फिदा-ए-मिल्लत मौलाना सैयद असद मदनी रह. के संरक्षण और दारुल उलूम देवबंद की निगरानी में कानपुर में ‘‘मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत’’ की स्थापना की गई थी। इसकी जिम्मेदारी हजरत मौलाना मुहम्मद मतीनुल हक उसामा कासमी रह. को सौंपी गई थी, ताकि मुसलमानों के अक़ायद की रक्षा की जा सके और हर दौर में सिर उठाने वाले भ्रामक और गुमराह करने वाले फितनों का संगठित रूप से मुकाबला किया जा सके। इन विचारों को मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत कानपुर के अध्यक्ष मौलाना अमीनुल हक अब्दुल्लाह क़ासमी ने जमीयत बिल्डिंग, रजब रोड में आयोजित वार्षिक बैठक (मशावरती मजलिस) की अध्यक्षता करते हुए व्यक्त किया। उन्होंने पिछले वर्ष की कारगुजारी (प्रगति रिपोर्ट) पेश करते हुए स्पष्ट किया कि मजलिस का दायरा अब अन्य जिलों और राज्यों तक विस्तृत हो चुका है।
मौलाना ने विशेष रूप से इस बात को रेखांकित किया कि इस समय सहाबा के दुश्मन एक सुनियोजित तरीके से, उम्मत की एकता के नाम पर, उपमहाद्वीप के मुसलमानों में सहाबा-ए-किराम के प्रति संवेदनशीलता को कम करने और उसे खत्म करने की कोशिश कर रहे हैं। हम सभी को एक व्यापक और संगठित कार्ययोजना के तहत इस चुनौती का सामना करना होगा। इसी उद्देश्य से 7 से 10 सितंबर तक चार दिवसीय विशेष प्रशिक्षण शिविर का आयोजन भी किया जा रहा है।
मुफ्ती इक़बाल अहमद क़ासमी ने अपने संबोधन में कहा कि नबी-ए-करीम स.अ.व. के दौर से ही बातिल अक़ायद का पीछा किया जाता रहा है। यह उलेमा-ए-किराम की बुनियादी जिम्मेदारी है कि वे जहां दीन के सकारात्मक पहलुओं को उजागर करें, वहीं बातिल विचारधाराओं और फितनों का तार्किक खंडन भी करें ताकि अवाम के ईमान की पूर्ण रूप से रक्षा हो सके।
मुफ्ती अब्दुर्रशीद क़ासमी ने फितनों के उन्मूलन पर जोर देते हुए कहा कि आवश्यकता पड़ने पर शकीलीयत, राफिजीयत और अन्य गुमराह करने वाले विचारों का नाम लेकर उनके बातिल अक़ायद को जनता के सामने स्पष्ट करने में कोई हर्ज नहीं है। उन्होंने अक़ायद पर काम करने वाले उलेमा की आर्थिक सहायता और मस्जिदों तथा मदरसों के स्तर पर वित्तीय व्यवस्था स्थापित करने की ओर भी विशेष ध्यान दिलाया।
मौलाना नूरुद्दीन अहमद कासमी ने सुझाव दिया कि फितनों की रोकथाम का सबसे अच्छा तरीका यह है कि कुरआन और सुन्नत की रोशनी में सहाबा-ए-किराम और अहल-ए-बैत के फजायल अहमियत से बयान किए जाएं। जब अहल-ए-सुन्नत वल जमाअत के सही अक़ायद अवाम के दिलों में सकारात्मक रूप से मजबूत हो जाएंगे, तो बातिल विचारधाराओं का स्वतः ही खात्मा हो जाएगा।
मजलिस तहफ्फुज खत्मे नबुव्वत कानपुर के नाजिम (सचिव) मुफ्ती इजहार मुकर्रम कासमी ने प्रतिभागियों से अपील की कि वे मजलिस के कार्यों में अपना योगदान दें, उलेमा अपने संबोधनों में अक़ायद को महत्व के साथ जरूर बयान करें, तथा मजलिस की बैठकों और कार्यक्रमों में उलेमा, विशेष रूप से इमाम, अपनी भरपूर भूमिका निभाएं। मजलिस के नायब नाजिम मौलाना अमीर हमजा कासमी ने अपनी कारगुजारी पेश की।
मुफ्ती सैयद उस्मान कासमी, मौलाना मुहम्मद हुज़ैफा कासमी और मौलाना अंसार अहमद जामई सहित अन्य प्रतिभागियों ने भी अपने विचार प्रस्तुत किए और महत्वपूर्ण मामले तय पाए। बैठक में अक़ायद के संरक्षण के लिए 6 महीने का ‘‘तहफ्फुज अक़ायद-ए-इस्लामिया कोर्स’’ शुरू करने का निर्णय लिया गया। इसके अतिरिक्त, राष्ट्रव्यापी स्तर पर एक महीने तक चलने वाले ‘‘अजमत-ए-सहाबा अभियान’’ को चलाने, विभिन्न राज्यों में इमामों और उलेमा के लिए एक दिवसीय विशेष प्रशिक्षण शिविर आयोजित करने और हिफ्ज (कुरआन याद करने वाले) मकतबों में अक़ायद की विशेष कक्षाओं का दायरा बढ़ाने की रूपरेखा भी मंजूर की गई।
बैठक का औपचारिक आरंभ कारी मुजीबुल्लाह की तिलावत-ए-कलाम पाक से हुआ। इस बैठक में काजी-ए-शहर कानपुर हाफिज मामूर अहमद जामई, मौलाना मुहम्मद अनीस खान कासमी, मौलाना मुहम्मद इनाम उल्लाह कासमी, कारी अब्दुल मुईद चैधरी, मौलाना मुहम्मद सईद कासमी, मौलाना मुहम्मद फरीदुद्दीन कासमी, मौलाना मुहम्मद सज्जाद कासमी, मौलाना कलीम अहमद जामई, हाफिज मुहम्मद सलमान कासमी, मौलाना मुहम्मद अकील जामई, मौलाना अबुल हसन अब्दुल्लाह क़ासमी, मुफ्ती मुहम्मद इकराम हक्की, कारी बदरुज्जमां कुरैशी, मौलाना अनवार आलम नदवी, मौलाना मुहम्मद सुहैल कासमी, मौलाना मुहम्मद शादान नफीस कासमी, मौलाना मुहम्मद सऊद जामई, मुहम्मद उसामा, अब्दुर्रहमान, उबैदुर्रहमान समेत शहर के प्रमुख उलेमा-ए-किराम बड़ी संख्या में उपस्थित रहे।

*سیرت کا تذکرہ سال بھر ہونا چاہیے، زبان کی حفاظت اور غصے پر قابو پانا کامیابی کی کنجی ہے: مفتی اشتیاق حسین* पैगंबर ﷺ की ...
03/09/2026

*سیرت کا تذکرہ سال بھر ہونا چاہیے، زبان کی حفاظت اور غصے پر قابو پانا کامیابی کی کنجی ہے: مفتی اشتیاق حسین*
पैगंबर ﷺ की बातों को साल भर याद रखना चाहिए, ज़ुबान और गुस्से पर काबू पाना ही कामयाबी है: मुफ्ती इश्तियाक हुसैन

*پانی کا بے جا استعمال تعلیماتِ نبوی ﷺ کے خلاف ہے، اسراف سے بچنا سیرت کا اہم حصہ ہے: مفتی سید عثمان قاسمی*
पानी की बर्बादी पैगंबर ﷺ के तरीके के खिलाफ है, फिजूलखर्ची से बचना बहुत ज़रूरी है: मुफ्ती सैयद उस्मान कासमी

​مسجد کچی سرائے، گڑریا محال میں عظیم الشان ’’جلسہ رحمتِ عالم‘‘ کا انعقاد
कच्ची सराय मस्जिद, गड़रिया मोहाल में एक शानदार 'जल्सा रहमत-ए-आलम' का आयोजन
​کانپور: جمعیۃ علماء شہر اور مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کی جانب سے، ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی سرپرستی اور مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی کی نگرانی میں جاری ’’رحمتِ عالم مہینہ‘‘ کے تحت مسجد کچی سرائے، گڑریا محال میں ایک عظیم الشان ’’جلسہ رحمتِ عالم‘‘ منعقد ہوا۔
​جلسے کا آغاز قاری مجیب اللہ عرفانی کی تلاوت سے ہوا۔ نظامت مسجد ہذا کے امام مولانا شکیل احمد نے انجام دی، جبکہ نگرانی کے فرائض بھی قاری مجیب اللہ عرفانی نے بحسن و خوبی انجام دیے۔ اس محفل میں تین خصوصی خطابات ہوئے۔
​پہلا خطاب مدرسہ نور العلوم، بہرائچ کے شیخ الحدیث مفتی اشتیاق حسین نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیرتِ طیبہ کا تذکرہ محض ربیع الاول تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ سال کے بارہ مہینے ہماری عملی زندگی میں اس کا ظہور ہو۔ انہوں نے تاکید کی کہ زبان کی حفاظت اور غصے پر قابو پانا دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے۔ نیز، انسان کو اپنی کوتاہیوں پر مسلسل سچی توبہ و استغفار کرتے رہنا چاہیے۔
​دوسرے خطاب میں جامعہ محمودیہ اشرف العلوم، جاجمؤ کے استاذِ حدیث مفتی سید عثمان قاسمی نے اعتدال اور اسراف (فضول خرچی) سے بچنے کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے بہتی نہر پر بھی پانی کے بے جا استعمال سے منع فرمایا ہے۔ انہوں نے دورِ حاضر میں جدید طرزِ زندگی کے نام پر پانی کے ضیاع اور روزمرہ ہونے والی فضول خرچیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو ان نعمتوں کے درست استعمال کی تلقین کی۔
​تیسرا خطاب مدرسہ مظہر العلوم، نکھٹو شاہ کے استاذ مولانا امیر حمزہ قاسمی نے کیا۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ اور اہلِ بیت کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ ﷺ نے امت کی خاطر اپنی اور گھر والوں کی راحتیں قربان کر دیں۔ فتوحات کے بعد ملنے والا مال و دولت بھی امت میں تقسیم کر دیا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آپ ﷺ نے گھریلو مشقت کے باوجود انہیں خادم کے بجائے ذکرِ الٰہی (تسبیحِ فاطمہ) کی تلقین فرمائی، جو آپ ﷺ کی بے لوث قربانی کی واضح دلیل ہے۔
​اختتام پر جلسے کے نگراں قاری مجیب اللہ عرفانی نے تمام مہمانوں، علمائے کرام اور شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اس بابرکت محفل میں عوام و خواص کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے خطابات سے بھرپور استفادہ کیا۔

कानपुर: शहर में चल रहे 'रहमत-ए-आलम महीने' के तहत कच्ची सराय मस्जिद, गड़रिया मोहाल में एक बहुत ही शानदार धार्मिक कार्यक्रम (जल्सा) आयोजित किया गया।
कार्यक्रम की शुरुआत कारी मुजीबुल्लाह इरफानी के कुरान तिलावत से हुई। मंच का संचालन इसी मस्जिद के इमाम मौलाना शकील अहमद ने किया और पूरे कार्यक्रम की देखरेख कारी मुजीबुल्लाह इरफानी ने बहुत अच्छे से की। इस महफ़िल में तीन खास उलेमा ने अपने भाषण दिए।
पहला बयान मुफ्ती इश्तियाक हुसैन ने दिया। उन्होंने कहा कि पैगंबर ﷺ की बातों को सिर्फ एक महीने नहीं, बल्कि पूरे साल अपनी ज़िंदगी में उतारना चाहिए। उन्होंने इस बात पर ज़ोर दिया कि अपनी ज़ुबान को काबू में रखना और गुस्सा न करना ही कामयाबी का असली रास्ता है। इसके अलावा, इंसान को अपनी गलतियों पर हमेशा अल्लाह से सच्ची माफी मांगते रहना चाहिए।
दूसरा बयान मुफ्ती सैयद उस्मान कासमी ने दिया। उन्होंने सादगी से रहने और फिजूलखर्ची से बचने की सलाह दी। उन्होंने हदीस का हवाला देते हुए बताया कि पैगंबर ﷺ ने बहती नदी के किनारे भी पानी बर्बाद करने से मना किया है। आज के समय में मॉडर्न लाइफस्टाइल के नाम पर जो पानी की बर्बादी और रोज़ की फिजूलखर्ची हो रही है, उन्होंने उस पर दुख जताया और लोगों से इन नेमतों का सही इस्तेमाल करने को कहा।

तीसरा बयान मौलाना अमीर हमज़ा कासमी ने दिया। उन्होंने पैगंबर ﷺ और उनके परिवार की बड़ी कुर्बानियों का ज़िक्र किया। उन्होंने बताया कि कैसे उन्होंने दूसरों के लिए अपनी और अपने परिवार की खुशियां छोड़ दीं और जो भी दौलत आई उसे लोगों में बांट दिया। हज़रत फातिमा का उदाहरण देते हुए उन्होंने कहा कि घर के भारी कामों के बावजूद पैगंबर ﷺ ने उन्हें नौकर रखने के बजाय अल्लाह का नाम जपने (तस्बीह पढ़ने) की सलाह दी, जो उनके निस्वार्थ त्याग का सबसे बड़ा सबूत है।
आखिर में, कार्यक्रम के आयोजक कारी मुजीबुल्लाह इरफानी ने सभी मेहमानों, उलेमा और शामिल होने वाले सभी लोगों का दिल से शुक्रिया अदा किया। इस मुबारक कार्यक्रम में बहुत से आम और खास लोगों ने हिस्सा लिया और इन अच्छी बातों से फायदा उठाया।

سیرت کا اصل مقصد آپ ﷺ کی اتباع اور شریعت پر عمل ہے: مولانا فرید الدین قاسمیसीरत का असल मकसद आप ﷺ की पैरवी और शरीअत पर अम...
01/09/2026

سیرت کا اصل مقصد آپ ﷺ کی اتباع اور شریعت پر عمل ہے: مولانا فرید الدین قاسمی
सीरत का असल मकसद आप ﷺ की पैरवी और शरीअत पर अमल है: मौलाना फ़रीदुद्दीन क़ासमी
نبی کریم ﷺ کی ولادت تمام جہانوں کے لیے باعثِ رحمت و نور ہے: مولانا محمد زید حنفی
नबी करीम ﷺ की पैदाइश पूरी दुनिया के लिए रहमत और नूर का सबब है: मौलाना मुहम्मद ज़ैद हनफ़ी
مدرسہ سیدنا ابوہریرہؓ، گموں خاں احاطہ، کرنیل گنج میں عظیم الشان ’’جلسہ رحمتِ عالم‘‘ کا انعقاد
मदरसा सय्यदना अबू हुरैराؓ, गमों ख़ाँ अहाता, कर्नलगंज में शानदार “जलसा-ए-रहमतुल-आलम” का आयोजन

آپ ﷺ نے جن اعمال کی تعلیم دی، پہلے خود ان پر مکمل عمل کر کے دکھایا: مولانا خلیل احمد مظاہریمسجد حلیمہ، پوکھر پور و گاؤں ...
31/08/2026

آپ ﷺ نے جن اعمال کی تعلیم دی، پہلے خود ان پر مکمل عمل کر کے دکھایا: مولانا خلیل احمد مظاہری

مسجد حلیمہ، پوکھر پور و گاؤں والی مسجد مچھریا میں عظیم الشان 'جلسہ رحمتِ عالم' کا انعقاد
आप (सल्ल.) ने जिन कामों की शिक्षा दी, पहले खुद उन पर पूरी तरह अमल करके दिखाया: मौलाना खलील अहमद मज़ाहिरी

मस्जिद हलीमा, पोखरपुर और गाँव वाली मस्जिद मछरिया में शानदार 'जलसा रहमत-ए-आलम' का आयोजन

Address

93/53 Jamiat Building, Rajbi Road, Nayi Sadak
Kanpur
208010

Telephone

+917388783405

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama City Kanpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamiat Ulama City Kanpur:

Shortcuts

Share