10/04/2026
محترم حضرات! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دینی اور عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہر دور کی اہم ضرورت رہا ہے، خصوصاً بچیوں کی تعلیم و تربیت میں یہ ضرورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ اسی اہم مقصد کے پیشِ نظر
جامعہ ام سلمہ للبنات، فاطمہ نگر رسیا ایک ایسا معتبر اور معیاری تعلیمی ادارہ ہے جہاں طالبات علوم نبویہ کی علمی، اخلاقی اور دینی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
الحمدللہ، جامعہ ہذا میں عالمہ کورس میں داخلہ جاری ہے، جس میں جماعت اعدادیہ، اولیٰ، ثانیہ، ثالثہ اور رابعہ تک داخلے کی گنجائش موجود ہے۔ یہ ایک سنہری موقع ہے اُن والدین کے لیے جو اپنی بچیوں کو مستند دینی ودنیاوی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں۔
ادارے میں شعبہ ناظرہ کے تحت قرآنِ مجید کو صحیح مخارج اور قواعدِ تجوید کے ساتھ پڑھانے پر خاص توجہ دی جاتی ہے، تاکہ طالبات نہ صرف قرآن مجید کو درستگی کے ساتھ پڑھ سکیں بلکہ اسے صحیح انداز میں ادا کرنے کی صلاحیت بھی حاصل ہو.
یہاں طالبات کے لیے معیاری دینی و عصری تعلیم کا بہترین نظم موجود ہے، جس میں اخلاقی تربیت، اسلامی اقدار، اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم کو یکجا کیا گیا ہے۔ مزید برآں، طالبات کے لیے قیام و طعام کا معقول اور باوقار انتظام بھی فراہم کیا گیا ہے، تاکہ وہ ایک پرسکون اور تعلیمی ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
تمام نئی طالبات کے لیے داخلے کی آخری تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ لہٰذا، والدین سے گزارش ہے کہ اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی بچیوں کے روشن اور باوقار مستقبل کے لیے بروقت داخلہ یقینی بنائیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو علمِ نافع حاصل کرنے اور اسے پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں.
084599 78100