JIH Telangana

JIH Telangana Jamaat believes that Islam & Muslims have a special commitment to building a peaceful and prosperous

Jamaat-E-Islami Hind Telangana & Odisha as a Social Service Organization. This organization helps to the poor Muslim people & fight for the human rights.

Ameer-e-Halqa Dr. Khalid Mubashir uz Zafar Attends Hyderabad Malayali Halqa Iftar Party 🕌🌙During his address, Dr. Khalid...
16/03/2025

Ameer-e-Halqa Dr. Khalid Mubashir uz Zafar Attends Hyderabad Malayali Halqa Iftar Party 🕌🌙

During his address, Dr. Khalid highlighted the spiritual significance of Ramadan, emphasizing that it’s not merely about abstaining from food and drink but a time of self-purification, empathy, and increased devotion to Allah. He reminded the gathering of the immense reward promised for those who provide Iftar to others, sharing the hadith:

"Whoever gives food for a fasting person to break his fast, he will have a reward like theirs, without that detracting from their reward in the slightest." (Tirmidhi)

Dr. Khalid also paid tribute to the rich Islamic heritage of the Malayali Muslim community, acknowledging their contributions to education, commerce, and humanitarian efforts. He urged the audience to uphold the values of unity and social responsibility, particularly during the blessed month of Ramadan.

As the gathering prepared to break their fast, Dr. Khalid encouraged everyone to seize the powerful moment of Du'a before Iftar, reminding them of the Prophet ﷺ's words:

"Three supplications are never rejected: the supplication of a father for his child, the supplication of a fasting person at the time of breaking his fast, and the supplication of the oppressed." (Ibn Majah)

The evening concluded with a Iftar meal, fostering deeper bonds of brotherhood and reinforcing the spirit of Ramadan.

13/03/2025

جماعت اسلامی تلنگانہ کے زیر اہتمام میڈیا پلس آڈیٹوریم میں معززینِ ملت کے لیے دعوتِ افطار

جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کی جانب سے میڈیا پلس آڈیٹوریم میں ملت کے ذمہ دار حضرات کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں دانشورانِ ملت و معززین شہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ایل سی عامر علی خان، سید عظمت اللہ حسینی (چیرمین تلنگانہ وقف بورڈ)، ایم بی ٹی کے امجد اللہ خان، سید جہانگیر نظامی، اور معاون امیر حلقہ عبد المجید شعیب صاحب نے شرکت کی۔

امیر حلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، ڈاکٹر خالد مبشر الظفر نے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور افطار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو دیکھیں اور ہمارے چینل کو سبسکرائب کریں۔

احساس،محبت اوریکجہتی کی محفلالحمدللہ! ہم سب آج یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک عظیم الشان افطار کی محفل میں جمع ہوئ...
10/03/2025

احساس،محبت اوریکجہتی کی محفل

الحمدللہ! ہم سب آج یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک عظیم الشان افطار کی محفل میں جمع ہوئے ہیں، جہاں نہ صرف روزے کی برکات سمیٹی جا رہی ہیں بلکہ ایک دوسرے کے احساس اور محبت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔

میرے محترم بھائیو اور بہنو!
ہم سب مختلف صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیے گئے ہیں۔ کچھ لوگ دیکھ سکتے ہیں، کچھ سن سکتے ہیں اور کچھ بول سکتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ ان نعمتوں سے محروم ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو ایک منفرد اور خاص حیثیت عطا کی ہے۔ کسی کی قوتِ سماعت کمزور ہو سکتی ہے، کسی کی بینائی محدود ہو سکتی ہے، کسی کی زبان خاموش ہو سکتی ہے، مگر اللہ نے ہر ایک کو ایسی دوسری صلاحیتیں بخشی ہیں جو اسے منفرد اور قیمتی بناتی ہیں۔

آپ سب ہماری معاشرتی زندگی کا ایک لازمی اور اہم حصہ ہیں۔ ہم سب برابر ہیں، ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت، محبت اور بھائی چارہ ہونا چاہیے۔ ہم سب کو مل کر ایک ایسا ماحول بنانا ہے جہاں کوئی بھی خود کو کمتر یا تنہا محسوس نہ کرے۔ ہم اپنے احساسات، اپنے جذبات، اپنی دعاؤں اور اپنی محبت کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اسے بے یار و مددگار چھوڑتا ہے، اور نہ ہی اس کی تحقیر کرتا ہے۔” (مسلم)

یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم ایک دوسرے کا سہارا بنیں، ایک دوسرے کا ہاتھ تھامیں اور مل کر ایک خوبصورت اور بہتر معاشرہ تشکیل دیں۔

یہ اجتماع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے لیے جینا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور ہمدردی کا برتاؤ کرنا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم وہ دیوار نہ بنیں جو دوسروں کو روک دے، بلکہ وہ پل بنیں جو لوگوں کو جوڑے، ان کے دلوں کو قریب کرے اور ان کی مشکلات آسان کرے۔

میں تمام افراد سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے دلوں کو کھولیں، اپنی محبت کو بانٹیں، اور اس دنیا کو ایک خوبصورت اور مہربان جگہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ آئیے، ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ ہمیں مزید توفیق عطا فرمائے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی، محبت اور بھائی چارے کے جذبات کے ساتھ جئیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمتوں سے نوازے، ہمارے روزے، ہماری عبادات اور ہماری نیک نیتوں کو قبول فرمائے۔ آمین۔

وَالسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہ

ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفرحیدرآباد: جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے امیرِ ح...
09/02/2025

ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت کا تعین کرتی ہیں: امیرِ حلقہ ڈاکٹر خالد ظفر

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند، تلنگانہ کے امیرِ حلقہ ڈاکٹر محمد خالد مبشر الظفر نے افسانہ نگاری و انشائیہ نگاری پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ادب کو نظریات کے فروغ کا ایک اہم وسیلہ قرار دیا۔ انہوں نے نظریاتی تحریکوں، فلسفے اور ادب کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ادبی تخلیقات قوموں کی فکری سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی نے "اصنافِ ادب کا تعارف" کے عنوان سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف ادبی اصناف، ان کی اہمیت اور ارتقاء پر مدلل بحث کی۔
ڈاکٹر فیروز عالم نے "فنِ افسانہ نگاری" کے موضوع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے افسانے کی بنیادی ساخت، تکنیک اور تخلیقی اسلوب پر روشنی ڈالی۔

جناب محمد احمد نے "فنِ انشائیہ نگاری" کے حوالے سے انشائیے کی خصوصیات، اسلوب اور اس کے ادبی مقام پر گفتگو کی۔

ورکشاپ کا آغاز جناب عبد القدیر کی تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ افتتاحی سیشن میں ڈاکٹر ایس۔ ایم۔ فصیح اللہ، ڈائریکٹر ایچ۔ آر۔ ڈی، نے شعبۂ ایچ آر ڈی اور اس کی سرگرمیوں کا تعارف کراتے ہوئے اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔

جناب عبد الاحد سہیل نے ادارۂ ادب اسلامی ہند اور اس کی علمی و ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کیں۔

ورکشاپ کی نظامت جناب عبد الاحد سہیل اور جناب ایم۔ جی۔ اظہر نے کی، جبکہ تکنیکی معاونت عبدالعزیز نے فراہم کی۔

ورکشاپ میں تقریباً 40 شرکاء نے شرکت کی اور سوال و جواب کے سیشن میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
شرکاء نے اس طرح کی مزید تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر زور دیا تاکہ علمی و ادبی ذوق کو مزید پروان چڑھایا جا سکے۔

JIH Telangana conducted a One-Day Orientation Program for Mandal Incharges at Wadi-e-Huda, attended by 400 delegates fro...
08/02/2025

JIH Telangana conducted a One-Day Orientation Program for Mandal Incharges at Wadi-e-Huda, attended by 400 delegates from across the state. Ameer-e-Halqa Dr. Khalid Mubahir uz Zafar presided over the event. On this occasion, Mr. Tawfiq Aslam Khan, Director Extension, JIH, released the anthem prepared by the Media Department.

Address

Lakkad Kote, Chattabazar
Hyderabad
500002

Telephone

+914024577730

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JIH Telangana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to JIH Telangana:

Share