Islah club

Islah club Our mission is to spread Quran and Hadith to the people.....

27/11/2025

*عربی زبان اور عُلوم و فُنون میں مہارت کے بغیر درس و تدریس فقط لفظوں کا شور ہے*

[ ✍🏻 ؛ *بتنقيحٍ وزيادةٍ والأجرُ لكاتبها الأصليّ* 👑 ]

ہر سنجیدہ طالبِ علم کے دل میں یہ سوال ضرور جاگزیں ہوتا ہے کہ مطالعہ کس طرح کیا جائے ، عربی لغت اور علوم و فنون میں مہارت کیسے حاصل ہو؟
کتنے ہی تجربہ کار اساتذہ اپنے اپنے ذوق و طریق کے مطابق اس کا جواب دیتے ہیں، مجالس منعقد ہوتی ہیں، نصیحتیں کی جاتی ہیں، کتابیں لکھی جاتی ہیں ، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کا سب سے سادہ اور مؤثر اصول یہی ہے ؛
"مطالعہ مطالعہ اور مطالعہ ۔"

کسی خاص ترتیب، کسی فن یا وقت، کسی مصنف یا مکتب کی قید میں پڑے بغیر، بس علم کے سمندر میں اتر جاؤ۔
علامہ ابن الجوزی علیہ الرحمہ فرمایا کرتے تھے ؛
"میں نے اپنے زمانۂ طالبِ علمی میں بیس ہزار کتابوں کا مطالعہ کیا ہے۔"

یہی مطالعہ ہے جو طالبِ علم کو عالِم بناتا ہے۔
پھر کسی فقیہ کی صحبت، انسان کو مسئلہ شناس بناتی ہے، اور کسی ماہرِ فن کے قرب سے محقق بنتا ہے۔
لیکن جو یہ سمجھ بیٹھا ہے کہ چند برس درسِ نظامی پڑھ لینے سے اور سند لے لینے سے وہ عالم بن جائے گا، وہ دراصل علم کے مفہوم سے ناآشنا ہے۔

درسِ نظامی ایک مضبوط بنیاد ضرور فراہم کرتا ہے، مگر عمارتِ علم اس بنیاد پر مطالعے کے پتھروں سے ہی کھڑی ہوتی ہے۔
آٹھ نہیں، سولہ برس کی رسمی تعلیم بھی اس وقت تک کسی کو "عالم" نہیں بنا سکتی جب تک اس کے اندر عربی زبان میں مہارت، کثرتِ مطالعہ، ماخذات تک رسائی اور درست فہم و تدبّر کی قوت نہ پیدا ہو۔

مدرسہ کا مخصوص کتب کے مخصوص صفحات پر مشتمل مخصوص نصاب طالب علم کو فقط اس نصاب کا اچھا مدرّس تو بنا سکتا ہے، مگر عالم نہیں۔
میں نے خود ایسے بہت سے اساتذہ دیکھے ہیں جو تدریس کے فن میں یکتا ہیں، مگر علم کے سمندر سے ابھی کنارے پر ہی ہیں۔
افسوس یہ ہے کہ آج یہی افراد نئی نسل کے مقتدا و استاذ بن بیٹھے ہیں، اور طلبہ ان کے علم کو حرفِ آخر سمجھ کر اپنی علمی ترقی کے دروازے بند کر لیتے ہیں۔

درحقیقت، مدرّس ہونا ایک فن ہے، اور عالم ہونا ایک جہان۔
مدرّس وہ ہے جو نصابی کتاب پڑھا دے۔
اور عالم وہ جو ہر فن کی ہر کتاب کے پسِ منظر، اس کے مفاہیم، اس کے اصول و نظائر کو جان لے۔
جو لفظ سے آگے معنی تک پہنچے اور معنی سے آگے حقیقت تک۔

علم محض لفاظی کا نام نہیں، علم وہ روشنی ہے جو کثرتِ مطالعہ سے دل و دماغ میں اترتی ہے۔
مطالعہ ہی وہ دروازہ ہے جو ہر فن، عربی زبان، ہر علم کی دنیا کھول دیتا ہے۔

*جو شخص عربی زبان میں مہارت نہیں رکھتا، وہ دراصل علم کے سمندر سے محروم ہے۔*
*ایسا شخص الفاظ کے خ*ل میں قید، معانی سے غافل، محض کنویں کا مینڈک 🐸 ہوتا ہے،*
*اس کی گفتگو لفاظی سے بھری ہوتی ہے مگر حقیقت سے خالی۔*
*وہ تدریس تو کر سکتا ہے، مگر اس کا علم ناقص، اس کا فہم سطحی، اور اس کی باتوں میں تاثیر نہیں ہوتی، فقط لفظوں کا شور ہوتا ہے۔*
*کیونکہ عربی زبان ہی وہ آئینہ ہے جس میں علومِ عربیہ کی اصل صورت دیکھی جا سکتی ہے۔*
*جو عربی زبان پر عبور نہیں رکھتا، وہ دراصل روشنی کے کنارے بیٹھ کر اندھیرے میں باتیں اور لفظوں سے شور شرابہ کر رہا ہوتا ہے۔*

ایک اچھا عالم وہ ہے جس کے لیے علوم و فنون کا مطالعہ روٹی اور سانس کی مانند ہو؛
جس طرح جسم خوراک کے بغیر نڈھال ہوتا ہے، ویسے ہی عالم مطالعہ کے بغیر پژمردہ ہوجاتا ہے۔

اکابرِ امت آخر دم تک مطالعہ میں مشغول رہے۔
وہ علم کو جامِ زندگی سمجھتے تھے، ایک لمحہ بھی غفلت کا تصور ان کے لیے سوہانِ روح تھا۔

جو شخص مطالعے کے ذوق میں زندہ رہتا ہے، اسے دنیا کی لذتیں اپنی طرف کھینچ نہیں سکتیں۔
اسے کتب کے ساتھ وہ انس حاصل ہوتا ہے جو عاشق کو محبوب سے ہوتا ہے۔
اور یہی ذوق، یہی لگن، یہی طلب، عربی زبان کی مہارت اور علوم و فنون کی گہرائی کا دروازہ کھولتی ہے۔

لہٰذا، اے طالبِ علم!
کبھی مطالعہ مت چھوڑ۔
علم کی راہ بے انتہا ہے ، اس پر چلتا رہ، پڑھتا رہ، اور جانتا رہ کہ
"عالم وہ نہیں جو سب کچھ جان چکا ہو، بلکہ وہ ہے جو ہمیشہ جاننے کی کوشش میں لگا رہے۔"

✍🏻 ؛ *به تصحیح و افزوده و پاداش برای نویسندهٔ اصلی*من

Whatapp chhanel
https://whatsapp.com/channel/0029Va4WlARBqbr8839xMO15

Community grup
https://chat.whatsapp.com/KeOsO8MnsJ7CanBI7514kG

24/11/2025

Hamare huqook se zyada ham apni zimmedari par dhyan de

24/11/2025

*مگر میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہوں!*

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: "ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے قیامت کے بارے میں پوچھا اور کہا : ”قیامت کب آئے گی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے عرض کی : ”اور تو کچھ نہیں، مگر اتنا ہے کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا : ”تم اُسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“ "
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ”ہمیں کسی اور چیز سے اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی رسول اللہ ﷺ کے اس فرمان سے ہوئی کہ تم اُسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی!“
نیز فرماتے ہیں : ”پس میں نبی کریم ﷺ اور ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما سے محبت کرتا ہوں، اور امید ہے کہ آخرت میں انہی کے ساتھ ہوں گا، اگرچہ میرے اعمال اُن کے جیسے نہیں ہیں۔“

(صحيح البخاري : ٣٦٨٨)

(ویڈیو میں شیخ محمد زياد التكلة حفظہ اللہ مجلسِ سماع میں یہ حدیث پڑھتے ہوئے رو رہے ہیں)

24/11/2025

23/11/2025

”ہمارے پاس تو صرف مینڈھے کے چمڑے کا بنا ہوا ایک ٹاٹ ہوا کرتا تھا، جس کے ایک طرف ہم سوتے تھے اور دوسری طرف فاطمہ (رضی اللہ عنہا) آٹا گوندھا کرتی تھیں۔“

(دامادِ رسول ﷺ، الإمام الراشد علي بن أبي طالب رضي الله عنه | الزهد لوكيع : ١١٤)

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islah club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share