13/07/2026
درس گاہ حذیفہ یمانی میں عرس سمنانی
----------------------------------------------------
آج مؤرخہ 13/جولائی شب 8/ تا 11/بجے درس گاہ حذیفہ یمانی شیب پور ہوڑہ میں عرس حضور مخدوم سمنانی اور فاتحہ بر روح فخر صحافت حضرت مولانا مبارک حسین مصباحی رحمۃاللہ استاد الجامعتہ الاشرفیہ مبارک پور منعقد ہوا جس میں اساتذہ بشمول طلبہ و طالبات نے قرآن عظیم کی تلاوت میں حصہ لیا بعدہ حیات وخدمات مخدوم پاک پر روشنی ڈالی گئی اور آپ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
حضرت مولانا سعود انور ثقافی،حضرت حافظ سکندر علی تیغی ،حضرت قاری معین الدین چشتی،حضرت قاری محمدرضا قادری،عزیزم شاداب خسرو و ریحان رضا بشمول راقم السطور سرفراز احمد مصباحی شامل تقریب رہے۔
تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں ۔