02/11/2025
✊ عوامی بیداری کی اپیل — ہسوا وِدھان سبھا
نیتو سنگھ نے یادو سماج سے تو معافی مانگ لی،
لیکن مسلمانوں سے کبھی کوئی بات یا معافی نہیں کی۔
پچھلے پانچ برسوں میں مسلمانوں کے لیے ایک بھی نمایاں کام نہیں ہوا —
نہ اسکول، نہ سڑک، نہ روزگار، نہ ترقی کا کوئی منصوبہ۔
اب جب الیکشن قریب آیا ہے، تو یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ
"مسلمان تو مجبور ہے، آخر میں ووٹ ہمیں ہی دے گا تاکہ بی جے پی نہ جیتے!"
مگر اب یہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، دباؤ بنانے کا ہے۔
ہمیں اپنی آواز مضبوطی سے اٹھانی ہوگی —
ووٹ صرف بی جے پی کو ہرانے کے لیے نہیں،
بلکہ اپنے حق، اپنے وقار، اور اپنی ترقی کے لیے دیا جائے گا۔
پہلے بات، پھر دباؤ، اور آخر میں فیصلہ۔
تب ہی ہماری آواز سنی جائے گی، تب ہی ہمارے ووٹ کی قدر ہوگی۔
#हिसुआ_विधानसभा