28/08/2024
*جمیعت العلماء ضلع گنٹور و پرکاشم کے وفد کی جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ممبر لاؤ سری کرشنا دیو راۓ لو صاحب ایم پی سے ملاقات*
اج بتاریخ۔ *27/8/2024* بروز منگل *جمیعت العلماء گنٹور و پرکاشم* کا ایک وفد *حضرت مفتی عبد الباسط دامت برکاتہم العالیہ صدر جمعیۃ علماء ضلع گنٹور آندھرا پردیش نے کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی کے اہم رکن عزت ماب *جناب لاؤ سری کرشنا دیو راۓلو صاحب ایم پی نرسراؤ پیٹ* سے ملاقات کی اور 2024 کا وقف ترمیمی بل کو رد کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے۔ اس بل کے کیا کیا نقصانات مسلمانوں کو ہونے والے ہیں اس کو تفصیل سے سمجھایا اور بتایا گیا
*لاؤ سری کرشنا دیو راۓ لو صاحب*
*نے یقین دلایا کہ ہم اس بل کی پرزور مخالفت کریں گے اور اقلیتوں کے حقوق کے لیے ہم مکمل ساتھ دینگے۔ عنقریب* *جمعیۃ علماء کے ذمینداروں کے ساتھ اِس بل کے متعلق تفصیلی گفتگو کے لئے وہ بذاتِ خود دفتر جمعیۃ علماء پہونچ کر* *تفصیلات معلوم کرینگے اور جمعیۃ علماء ہند کی جو رائے ہوگی اُسپر ضرور آگے بڑھینگے*
*صدر محترم* نے یم پی صاحب کی سابقہ پانچ سال کی خدمات كو سرہايا( واضح رہے کہ یم پی صاحب سابق میں NRC NPR کی پارلیمنٹ میں مخالفت کی تھی )آئندہ بھی اقلیتی حقوق پر پارلیمنٹ میں پر زور آواز اٹھانے اور اس طرح کے مذھبی مخالفت والے بلوں میں اپنی اور اپنی پارٹی کی جانب سے مخالفتی پہلو اختیار کرنے کی درخواست کی
اِس ملاقات میں جناب قاری محمد عثمان صاحب جنرل سکریٹری ضلع گنٹور مولانا محمد اسماعیل قاسمی سکریٹری ضلع گنٹور
حافظ سید آصف جنرل سکریٹری ضلع پرکاشم حافظ عبد القادر صاحب خازن ضلع گنٹور حافظ اسحاق فیضی صاحب حافظ محمد احمد صاحب حافظ صادق صاحب مفتی رحمۃاللہ صاحب قاسمی مولانا عارف الرحمن صاحب حافظ شمس الدین صاحب مفتی عبدالرشیدصاحب صفت اللہ مفتی اشرف احمدصاحب صدر جمعیۃ علماء ستناپلی۔ وغیرہ حضرات موجود تھے۔