Tasneefi Academy

Tasneefi Academy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tasneefi Academy, Community Organization, D 321 Abul Fazal Enclave, OKhla, Delhi.

مولانا محب اللہ ندوی - حیات و خدماتمحمد رضی الاسلام ندوی          سابق مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا محب ال...
02/08/2024

مولانا محب اللہ ندوی - حیات و خدمات

محمد رضی الاسلام ندوی

سابق مہتمم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ مولانا محب اللہ لاری رحمہ اللہ پر مجموعۂ مضامین بہت پہلے تیار ہوکر پی ڈی ایف کی شکل میں عام ہوگیا تھا ، پھر گزشتہ برس جون (2023) میں اس کی طباعت ہوگئی ، لیکن مجھے اس پر کچھ لکھنے کی توفیق نہیں ہوئی - بھائی ڈاکٹر جمشید احمد ندوی بار بار یاد دلاتے رہے اور میرے وعدے جاری رہے - اللہ کا شکر ہے کہ تاخیر سے ہی سہی ، اب اس کا تعارف کرانے کی توفیق ہورہی ہے -

کئی برس ہوئے ، محترم پروفیسر جاوید احمد لاری (سابق استاذ شعبۂ منافع الأعضاء ، محمدیہ طبیہ کالج ، منصورہ ، مالیگاؤں ، ناسک ، مہاراشٹر) نے اطلاع دی کہ وہ اپنے نانا مولانا محب اللہ لاریؒ پر مضامین کا ایک مجموعہ شائع کرنا چاہتے ہیں - ان کی خواہش پر میں نے ایک مضمون لکھا اور اپنے بعض قریبی احباب سے بھی لکھوایا - ضخیم مجموعہ مرتّب ہوا ، لیکن اس کی مناسب تدوین و تہذیب نہیں ہوپائی تھی - اسی دوران ڈاکٹر جمشید احمد ندوی ، جو ممبئی یونی ورسٹی کے شعبۂ عربی میں استاد ہیں ، ان کے رابطہ میں آئے - جاوید صاحب کی خواہش پر جمشید صاحب نے اس کام کا بیڑا اٹھایا اور بہت محنت سے اس کی ترتیبِ نو کی اور بہت سلیقے سے اسے تیار کیا - میری نظر سے پہلے کا مرتّب شدہ مجموعہ بھی گزرا ہے اور جمشید صاحب کا ترتیب کردہ بھی - ماشاء اللہ مؤخر الذکر پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے -

محب اللہ لاری صاحب یکم نومبر 1969 کو ندوہ کے مہتمم بنائے گئے اور 29 نومبر 1993 میں اپنی وفات تک اس منصب پر فائز رہے - ان کا عہدِ اہتمام چوبیس (24) برس پر محیط ہے - اس دوران میں ندوہ سے علمی فیض اٹھانے والوں کی کثیر تعداد ہے ، جو ماشاء اللہ پوری دنیا میں اہم علمی و دینی خدمات انجام دے کر ندوہ کا نام روشن کررہے ہیں - حکیم جاوید لاری نے جن جن سے رابطہ کیا انھوں نے اپنے تاثرات تحریر کیے ، جن میں مہتمم صاحب کی خدمات کو سراہا اور ان سے اپنے تعلق کا اظہار کیا - اس طرح ان پر یہ قیمتی دستاویز تیار ہوگئی ہے - اس میں سو (100) مضامین شامل ہیں - انہیں بہت سلیقے سے، لکھنے والوں کے اعتبار سے کئی ابواب میں مرتب کیا گیا ہے : ذمے دارانِ ندوہ ، اکابر فرزندان ندوہ ، اساتذۂ ندوہ ، سابق اساتذۂ ندوہ ، عہد لاری کے خوش نصیب فرزندانِ ندوہ ، دیگر اصحابِ علم ، اہلِ خانہ - آخر میں مرحوم کی وفات پر تعزیتی اجلاسوں کی رپورٹس اور مراسلے ، مرحوم کے چند مضامین اور مکاتیب اور بہ طور ضمیمہ مئی 1969 میں ندوہ میں ہونے والی اسٹرائیک کی دستاویزات شامل کی گئی ہیں -

ندوہ کی تاریخ میں مہتمم صاحب کا زمانہ متعدد پہلوؤں سے بہت اہمیت کا حامل ہے - اس مجموعے کے ذریعے اس عہد کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہوتی ہیں اور خود مہتمم صاحب کی زندگی پر بھرپور روشنی پڑتی ہے اور ان کی شخصیت کے مختلف پہلو روشن ہوتے ہیں - مضمون نگاروں میں حضرت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی، مولانا محمد رابع حسنی ندوی ، مولانا بلال عبد الحی حسنی ندوی ، مولانا سعید الرحمٰن اعظمی ندوی ، مولانا عبد اللہ عباس ندوی ، مولانا ڈاکٹر تقی الدین ندوی اور دیگر بہت سے اصحاب علم و فضل ہیں، جن کی فہرست بہت طویل ہے -

اس کتاب کو محدود تعداد میں طبع کیا گیا تھا اور بہت کم قیمت طے کی گئی تھی - (صفحات : 672، قیمت : 300 روپے) خواہش مند حضرات پروفیسر حکیم جاوید احمد لاری (Mob : +91- 9270932213) سے رابطہ کریں - ممکن ہے ، اب بھی ان کے پاس کچھ نسخے موجود ہوں -

Address

D 321 Abul Fazal Enclave, OKhla
Delhi
110025

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tasneefi Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tasneefi Academy:

Share