Solitaire Literature Foundation

Solitaire Literature Foundation It is a literary Organization which promotes Ghazals /Kavita in Urdu/Hindi language.

22/07/2026
اُردو ہندوستان کی اہم ترین زبانوں میں سے ایک ہے جو ملک کے مختلف خطّوں میں بولی جاتی ہے۔ مغربی بنگال سے اُردو کا تعلق بہت...
14/05/2026

اُردو ہندوستان کی اہم ترین زبانوں میں سے ایک ہے جو ملک کے مختلف خطّوں میں بولی جاتی ہے۔ مغربی بنگال سے اُردو کا تعلق بہت پرانا ہے۔ بنگال کے دارالحکومت شہر کلکتہ(کولکاتا) اس زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔ اسی شہر سے نسبت رکھنے والی ایک شاعرہ اور Solitaire Litrature Foundation کی بانی محترمہ پروین شغف جی کی آج یوم پیدائش ہے۔ پروین شغف کی شاعری کے بارے میں عہد حاضر کے مقبول ترین شاعر جناب شارق کیفی صاحب نے فرمایا ہے کہ " پروین شغف کی شاعری سے گزرتے ہوئے یہ احساس ہوتا ہے کہ شگفتہ تخیلات کو اداسی کا جامہ پہنا دیا گیا ہو۔ یہ ایک قوی نسوانی آواز ہے جس میں زندگی کے نشیب و فراز، دکھ درد اور دوسرے بہت سے تجربات کو بڑی سنجیدگی سے پرویا گیا ہے۔"
پروین شغف آج دلّی اطراف کے کئی مشاعروں اور نشستوں کا حصہ بن چکی ہیں۔ اُن کے شاعری کا مجموعہ "زندان" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ Solitaire Litrature Foundation کی ٹیم اُنھیں مبارک باد پیش کرتی ہے اور ان کی کامیابی کے لیے دعا کرتی ہے۔

उर्दू हिंदुस्तान की अहम-तरीन ज़बानों में से एक है जो मुल्क के मुख़्तलिफ़ ख़ित्तों में बोली जाती है। मग़रिबी बंगाल से उर्दू का ताल्लुक़ बहुत पुराना है। बंगाल के दारुल-हुकूमत-ए-शहर कलकत्ता (कोलकाता) इस ज़बान-ओ-अदब की तर्वीज-ओ- इशाअत का एक अहम मरकज़ रहा है। इसी शहर से निस्बत रखने वाली एक शायरा और Solitaire Litrature Foundation की बानी मोहतरमा परवीन शग़फ़ जी की आज यौम-ए-पैदाइश है। परवीन शग़फ़ की शायरी के बारे में अहदे हाज़िर के मक़बूल-तरीन शाइर जनाब शारिक़ कैफ़ी साहब ने फ़रमाया है कि "परवीन शग़फ़ की शायरी से गुज़रते हुए ये अहसास होता है कि शगुफ़्ता तख़य्युलात को उदासी का जामा पहना दिया गया हो। ये एक क़वी निस्वानी आवाज़ है जिसमें जिंदगी के नशेब-ओ-फ़राज़, दुख दर्द और दूसरे बहुत से तजुर्बात को बड़ी संजीदगी से पिरोया गया है।"
परवीन शग़फ़ आज दिल्ली अतराफ़ के कई मुशायरों और नशिस्तों का हिस्सा बन चुकी हैं। उनकी शाइरी का मजमुआ "ज़िंदान" के नाम से शाया हो चुका है। Solitaire Litrature Foundation की टीम उन्हें मुबारकबाद पेश करती है और उनकी कामयाबी के लिए दुआ करती है।

سب دیکھتے رہے ہیں تماشا کھڑے کھڑے
ہنس کر بدن کی خاک اڑاتی رہی ہوں میں

सब देखते रहे हैं तमाशा खड़े खड़े
हँस कर बदन की ख़ाक उड़ाती रही हूँ मैं

Post by- Anees Qalb


#परवीन_शग़फ़


شمعِ فروزاں" کی گونج: ایک اور معتبر اخبار کی نظر میں! ✨​سولیٹیر لٹریچر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام غالب اکیڈمی (دہلی) میں من...
13/02/2026

شمعِ فروزاں" کی گونج: ایک اور معتبر اخبار کی نظر میں! ✨
​سولیٹیر لٹریچر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام غالب اکیڈمی (دہلی) میں منعقدہ ہماری حالیہ علمی و ادبی تقریب کی میڈیا میں مسلسل پذیرائی جاری ہے۔ اردو ادب کے معروف اخبارات کی جانب سے اس تفصیلی رپورٹنگ پر ہم ان کے بے حد ممنون ہیں۔
​یہ کوریج دراصل سراج اورنگ آبادی اور فاطمہ شیخ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی ہماری چھوٹی سی کوشش کی کامیابی ہے۔
ایک بار پھر ان تمام اہلِ ذوق اور معزز مہمانوں کا شکریہ جنہوں نے اپنی تشریف آوری سے اس محفل کی فکری اور ادبی رعنائیوں میں اضافہ کیا۔
​آپ کی محبت اور تعاون ہی ہماری فاؤنڈیشن کا اصل اثاثہ ہے!
#اردوشاعری

الحمدللہ! سولیٹیر لٹریچر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام دہلی کی غالب اکیڈمی میں منعقدہ علمی و ادبی نشست "شمعِ فروزاں" کو معتبر ...
13/02/2026

الحمدللہ! سولیٹیر لٹریچر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام دہلی کی غالب اکیڈمی میں منعقدہ علمی و ادبی نشست "شمعِ فروزاں" کو معتبر اخبارات نے اپنی زینت بنایا ہے۔ یہ کوریج ہماری ٹیم کی محنت اور اردو ادب سے آپ کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم تہہ دل سے مشکور ہیں ان تمام معزز مہمانانِ گرامی، اساتذہ اور اہلِ ذوق کے جنہوں نے اپنی شرکت سے اس محفل کو رونق بخشی۔ خاص طور پر پروفیسر خالد محمود صاحب، پدم شری پروفیسر اختر الواسع صاحب اور دیگر اردو ادب کے اکابرین کا شکریہ جن کی موجودگی نے اس شام کو یادگار بنا دیا۔

#اردوشاعری #اردوادب

12/02/2026

الحمدللہ ماشاءاللہ
ادب کی" شمعِ فروزاں " ہمیشہ روشن رہیں
یہ روشنی نسلوں کے فکری سفر کی رہنما بنے۔
#سیمنار #اردوادب

آپ سب کا تہہ دل سے خیر مقدم ہے، ان شاءاللہ کل آپ سے ملاقات ہوگی۔ شام 4:30 بجے غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین اولیاء، ...
07/02/2026

آپ سب کا تہہ دل سے خیر مقدم ہے، ان شاءاللہ کل آپ سے ملاقات ہوگی۔

شام 4:30 بجے
غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین اولیاء، نئی دہلی

#سیمنار #ادب #ادبيات #اردوادب #شعراء

06/02/2026

بین الاقوامی صوفی شاعر
محترم جناب دانش حسین بدایونی صاحب
#شعراء #اردوادب #ادبيات #اردوشاعری

04/02/2026

محترم جناب شاہد انور صاحب

#اردوادب #مشاعرہ #شعراء #اردوشاعری #ادبيات

03/02/2026

محترم جناب شارق صدیقی صاحب

#اردوشاعری #اردوادب #مشاعرہ #شعراء

Address

Dehli
Delhi
110025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Solitaire Literature Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share