MSO

MSO Muslim Students Organization Of India Is The Largest Students & Youths Wing Of Sunni (Ahle Sunnah)

22/08/2026

मीलादुन्नबी ﷺ के जुलूस में अदब व एहतराम के साथ शिरकत और नमाज़ की पाबंदी की अहमियत पर असरदार बयान। हुज़ूर ﷺ की मोहब्बत के साथ फ़राइज़-ए-शरीअत की पाबंदी भी लाज़िम है।
MSO Siwan Bihar Mso Nizamabad Mohammad Usman MSO Kerala State MSO UP Media Incharge MSO Girl's Wing

22/08/2026

*_The greatest celebration begins with Salawat. 🌹_*

*As we prepare to welcome the blessed 1501st Mawlid Shareef of our Beloved Prophet Muhammad ﷺ, let's present our most precious gift— 15 Million Salawat*

📿 *15 Million Salawat Campaign*
🗓️ *30 July – 26 August 2026*

*One heart. One intention. Millions of Salawat for our Habib ﷺ.*

*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَسَلِّمْ*

*Every Salawat is a flower of love. Let's make this Mawlid our biggest celebration through Durood.*

रसूलुल्लाह ﷺ ने फ़रमाया:“अल्लाह तआला ने मुझे तमाम जहानों के लिए रहमत और हिदायत बनाकर भेजा है।”(मुस्नद अहमद, हदीस: 22307)
22/08/2026

रसूलुल्लाह ﷺ ने फ़रमाया:
“अल्लाह तआला ने मुझे तमाम जहानों के लिए रहमत और हिदायत बनाकर भेजा है।”
(मुस्नद अहमद, हदीस: 22307)

"अल्लाह तआला फरमाता है"قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْن...
22/08/2026

"अल्लाह तआला फरमाता है"
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ(58)
तर्जुमा: ऐ हबीब ﷺ आप फ़र्मा दीजिए कि अल्लाह ताला के फ़ज़्ल और उसकी रहमत पर ख़ुशी मनाओ।
(सूरह यूनुस : आयत 58)

’قوم کی تعمیر میں مسلمانوں کا کردار‘ پر MSO اور MYO کا قومی کانفرنس، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا پیغامنئی دہلی، 21 اگست ...
22/08/2026

’قوم کی تعمیر میں مسلمانوں کا کردار‘ پر MSO اور MYO کا قومی کانفرنس، اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام

نئی دہلی، 21 اگست 2026: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا (MSO) اور مسلم یوتھ آرگنائزیشن آف انڈیا (MYO) کی جانب سے ’’قوم کی تعمیر میں مسلمانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ملک کی سماجی، قومی اور جمہوری ترقی میں ہندوستانی مسلمانوں کے کردار، صوفی روایت، حب الوطنی، دہشت گردی کے خلاف اسلامی تعلیمات اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں تقریباً 500 افراد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز MSO کے قومی صدر ڈاکٹر شجاعت علی قادری کے استقبالیہ خطاب سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کی تاریخ ملک کی سماجی اور ثقافتی وراثت سے گہری طور پر وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان صرف معاشرے کا حصہ نہیں بلکہ قوم کی تعمیر کے برابر کے شریک ہیں۔ ہندوستان ہمارے لیے صرف رہائش کی جگہ نہیں، بلکہ ہمارا وطن، ہماری مٹی، ہماری مشترکہ میراث اور ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے تعلیم، سماجی خدمت، قومی اتحاد اور مثبت سوچ کے ذریعے ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ارشد القادری نے ’’تحریکِ آزادی میں صوفیاء کا کردار‘‘ کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی صوفیاء نے سماجی اتحاد، بھائی چارے اور انسانی اقدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور تحریکِ آزادی کے دور میں بھی معاشرے میں بیداری پیدا کرنے کا کام انجام دیا۔

سنی دعوتِ اسلامی کے راجستھان چیپٹر کے سربراہ علامہ سید محمد رضوی نے ’’اسلام میں ملک سے محبت کا تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت، معاشرے کے تئیں ذمہ داری اور شہری فرائض کی ادائیگی اسلامی اخلاقی اقدار کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے لوگوں سے ملک کے اتحاد اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں وطن سے محبت کا پیغام پیش کیا۔

آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے چیئرمین مفتی اشفاق حسین قادری نے ’’دہشت گردی کے بارے میں اسلامی تعلیمات‘‘ کے موضوع پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا قتل، تشدد اور دہشت گردی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے انتہا پسندی اور پرتشدد نظریات سے دور رہنے اور امن و انسانیت کے پیغام کو آگے بڑھانے کی اپیل کی۔

MSO کے وائس چیئرمین مدثر اشرفی نے ’’صوفیاء کی نظر میں ہندوستان کی حیثیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی صوفی روایت میں مشترکہ ثقافت، باہمی احترام اور بھائی چارے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

پروگرام کی نظامت MSO کے نیشنل پریزیڈنٹ عارف واحدی اور کنز الایمان رسالے کے ایڈیٹر محمد ظفرالدین برکاتی نے مشترکہ طور پر کی۔ انہوں نے مختلف مقررین کے خیالات کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر پیش کرتے ہوئے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کی تعمیری اور مثبت شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس میں بڑی تعداد میں طلبہ، نوجوانوں، سماجی کارکنان، ماہرینِ تعلیم، مذہبی علماء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کی گوناگوں ثقافت، گنگا جمنی تہذیب اور مشترکہ وراثت کو مضبوط بنانا تمام شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

MSO اور MYO نے کہا کہ دونوں تنظیمیں مستقبل میں بھی تعلیم، سماجی ہم آہنگی، قوم کی تعمیر، نوجوانوں کے بااختیار بنانے اور ہندوستانی صوفی روایت کی مثبت اقدار کو فروغ دینے کے لیے ایسے پروگرام منعقد کرتی رہیں گی۔

خطبہ جمعہسلسلہ خطبات - 117عنوان> _*جشن عید میلاد النبی ، سنت رسول پر عمل کا عہد*_زندہ قومیں ہر سال اپنے محسنوں کو یاد کر...
20/08/2026

خطبہ جمعہ
سلسلہ خطبات - 117
عنوان
> _*جشن عید میلاد النبی ، سنت رسول پر عمل کا عہد*_

زندہ قومیں ہر سال اپنے محسنوں کو یاد کرتی ہیں اور ہر دن کردار و عمل سے ان کی تعلیمات اور کردار کو یاد رکھتی ہیں، انسانی تاریخ کی روایت کے مطابق جشن صد سالہ اور یادگار جشن بھی مناتی ہیں جیسے گزشتہ سال پوری دنیا کے مسلمانوں نے پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی منانے کی دھوم مچائی لیکن خوبی اور کمال کی بات یہ ہے کہ سیرت النبی کے فیضان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے غریب اور مستحق امتیوں تک پہنچانے میں کامیاب ہو جائیں.

جامع و مرتب
مولانا محمد ظفر الدین برکاتی
مدیر ماہ نامہ کنز الایمان دہلی
پیش کش
کل ہند امام فاؤنڈیشن دہلی
Contact No: 8595509193
Telegram Link: https://t.me/MarkaziImam

نوٹ : امام صاحبان مقامی ضرورت اور حالات حاضرہ کے مطابق خطاب کرنے کی کوشش کریں اور خطبہ جمعہ کے تحت پیش کردہ مواد کے تابع ہو کر نہ رہیں.
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
فاعوذ باللہ من الشیطان الرجیم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قَالَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ اللّٰهُمَّ رَبَّنَاۤ اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآىٕدَةً مِّنَ السَّمَآءِ تَكُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَ اٰخِرِنَا وَ اٰیَةً مِّنْكَ وَ ارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ۔ (سورہ مایدہ آیت 114)
ترجمہ: عیسیٰ بن مریم نے عرض کیا : اے اللہ ! اے ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان اُتار دے جو ہمارے لئے اور ہمارے بعد میں آنے والوں کے لئے عید اور تیری طرف سے ایک نشانی ہو جائے اور ہمیں رزق عطا فرما اور تو سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔
قصہ در اصل یہ ہے کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے حواریوں نے جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام کے فرمان کے مطابق عمل کیا تو حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا : اے اللہ! اے ہمارے رب ! ہم پر آسمان سے ایک دسترخوان اُتار دے جو ہمارے موجودہ لوگوں کیلئے اور ہمارے بعد میں آنے والوں کے لئے تیری قدرت اور میری نبوت کی دلیل ہو جائے اور سب کیلئے عید ہو جائے یعنی ہم اس کے اترنے کے دن کو عید بنائیں ، اس کی تعظیم کریں ، خوشیاں منائیں ، تیری عبادت کریں اور شکر بجا لائیں۔
نزولِ رحمت کے دن کو عید بنانا صالحین کا طریقہ
اس آیت سے معلوم ہوا کہ جس روز اللہ کی خاص رحمت نازل ہو اُس دن کو عید بنانا، خوشیاں منانا، عبادتیں کرنا اور شکرِ الٰہی بجا لانا صالحین کا طریقہ ہے اور بیشک تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کی تشریف آوری یقینا قطعاً اللہ کی عظیم ترین نعمت اور بزرگ ترین رحمت ہے۔ اس لئے حضور پر نور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ کی ولادتِ مبارکہ کے دن عید منانا اور میلاد شریف پڑھ کر شکرِ الٰہی بجا لانا اور فرحت و سُرور کا اظہار کرنا مستحسَن و محمود اور اللہ کے مقبول بندوں کا طریقہ ہے۔
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں : جب سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ مدینہ منورہ تشریف لائے تو دیکھا کہ یہودی عاشوراء کے دن روزہ رکھتے ہیں۔ ارشاد فرمایا یہ کیا ہے؟ یہودیوں نے عرض کیا: یہ اچھا دن ہے۔ اس روز اللہ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام نے اس کا روزہ رکھا۔ آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے ارشاد فرمایا ’’ تمہاری نسبت میرا حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام سے تعلق زیادہ ہے" آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّمَ نے عاشوراء کا روزہ رکھا اور اس دن روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔ (صحیح بخاری، کتاب الصوم، باب صیام یوم عاشوراء، ۱ / ۶۵۶، الحدیث: ۲۰۰۴)
حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے ایک یہودی کی موجودگی میں یہ آیت پڑھی: اَلْیَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِیْنَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْكُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا۔
ترجمہ: آج میں نے تمہارا دین کامل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند فرمایا۔
یہ آیت سن کر اس یہودی نے کہا: اگر یہ آیت ہم پر اترتی تو ہم اس دن کو عید بنا لیتے۔ حضرت عبداللہ بن عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا نے فرمایا : یہ آیت ہماری دو عیدوں کے دن میں اتری یعنی جمعہ اور عرفہ کے دن۔ (سنن ترمذی، کتاب التفسیر ، باب و من سورۃ المائدۃ، ۵ / ۳۳، الحدیث: ۳۰۵۵)
اس کی شرح میں حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی ارشاد فرماتے ہیں ’’ اس سے معلوم ہوا کہ جن تاریخوں میں اللہ کی نعمت ملے انہیں عید بنانا شرعاً اچھا ہے۔" (مراٰۃالمناجیح، جمعہ کا باب، تیسری فصل، ۲ / ۳۱۴، تحت الحدیث: ۱۲۸۸)
ولادت رسول نے غلامی کو آزادی عطا کی
سبحان اللہ ربیع الاول 1448ھ کاچاند خوشیوں بھرے پیغام کے ساتھ طلوع ہوا، ابھی پوری دنیا کے مسلمان اپنے پیارے کریم آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا جشن ولادت منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اللہ کے آخری نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت سے انسانیت کو وقار نصیب ہوا، جہالت کو اجالا ملا ، غلامی کو آزادی کی نعمت ملی، عورتوں کو عزت و تحفظ حاصل ہوا ، زندہ درگور کی جانے والے بیٹیوں کو تحفظ زندگی ملا ، گمراہی بے راہ روی کی جگہ نیکی اور سچائی نے اپنے قدم جمائے ، ظلمت کے اندھیرے ہدایت کے اجالوں سے بدل گئے۔ پیغمبر اسلام رہبر اعظم، محسن انسانیت، دونوں جہانوں کے لئے سراپا رحمت بن کر جلوہ افروز ہوئے اور یوں سلسلسہ نبوت کی آخری سنہری اینٹ نے قصر نبوت کو مکمل کر کے ختم المرسلین ، خاتم النبیین کا شرف پایا۔ اہل ایمان کے لئے 12 ربیع الاول کا دن عید کا دن ہوتا ہے کیونکہ یہ دن اللہ کے انعام اور اس کے فضل کا دن ہے اور 12 ربیع الاول کی صبح صادق کے وقت کائنات کی سب سے بڑی نعمت اللہ نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت میں انسانوں اور مسلمانوں کو عطا کی۔
فیضان میلاد کا موسم
در حقیقت اللہ کے پیارے رسول پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے اور عام کرنے کے عزم کا اعادہ و تجدید ہے اور میلاد مصطفی منانے کا اصل مقصد سیرت رسول ، اسوۂ رسول ، اخلاق نبوت ، سنت رسول اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی کو رول ماڈل بنا کر ہدایت کے راستے پر لوگوں کو لگانا ہے، اس لئے ہم اسے فیضان سنت رسول اور فیضان میلاد کا موسم کہیں تو بہتر ہوگا۔
اس موقع پر مساجد و مدارس کے قیام اور سنگ بنیاد کی روایت بھی عام ہونے لگی ہے تاکہ لوگ دین کے قریب آ کر علم دین سیکھ سکیں۔ اس لئے آپ حضرات اور سبھی عاشقان رسول جشن ولادت کی خوشی میں مساجد و مدارس کی تعمیرات کے پروجیکٹ میں مدرسہ مسجد بنانے والوں کا بھرپور ساتھ دیں اور اللہ کی عبادت گاہ بنانے کا اجر و ثواب دارین حاصل کریں۔
پندرہ سو سالہ جشن عید میلاد النبی کا بقیہ منصوبہ پورا کریں
آپ نے دیکھا کہ گزشتہ سال ربیع الاول کی آمد سے پہلے ہی پوری دنیا کے مسلمانوں میں ایک عجیب سی خوشی ، ایک خوشگوار چہل پہل محسوس کی گئی۔ اہلِ محبت ایک دوسرے کو 1500 سالہ جشنِ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کی پیشگی مبارکبادیں پیش رہے تھے اور ان لمحوں کا انتظار دل میں شوق اور عقیدت کے ساتھ کر رہے تھے۔ لیکن جلوس و جلسہ کے بعد سب کچھ بھول گئے اور سچ تو یہ ہے کہ کوئی بڑی مشترکہ پیش قدمی نہیں دیکھی گئی ، اعلان و اظہار ہی چلتے رہے اور جو کچھ کر سکتے تھے وہ بھی شاید مصلحتوں میں الجھے رہے لیکن اس کے باوجود ، آج بھی ہم سب کے پاس ایک انفرادی اور آسان راستہ موجود ہے کہ
ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کی سیرت مبارکہ پر لکھی گئی کتابوں کا مطالعہ کریں اور ان کتابوں کو ایک ایسا آئینہ بنائیں جس میں اپنے عیب اور کوتاہیاں دیکھ کر انہیں درست کر سکیں۔ یہی آئینہ ہمیں سنوارے گا، یہی چھوٹی چھوٹی انفرادی تبدیلیاں مل کر ایک بڑی اجتماعی تبدیلی کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔ آج اگر ملکی حالات قومی سطح پر سازگار نہیں تو کم از کم اپنے گھروں کو سیرت النبی ﷺ کی روشنی سے روشن کیا جا سکتا ہے۔ یقین جانیے جب گھر کے آنگن میں سکون اتر آئے تو دل بھی کسی بڑے انقلاب اور عظیم قربانی کے لئے تیار ہو جاتا ہے۔ ہم دنیا بھر کے عاشقان رسول کے اعلان اور اعلامیہ کا استقبال کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ اپنے قول و قرار میں کامیاب ہوں تاکہ وہ اپنے آقا و مولیٰ کریم علیہ الصلوٰۃ و السلام کے نام پر کیے گئے اعلانیہ وعدے کو پورا کرنے میں سچے ثابت ہوں۔ اس کے لئے آپسی تعاون اور باہمی مشاورت و امداد کا اسلامی طریقہ ہمارے لئے رہنما ہے۔
البتہ ایک اہم تاریخی کام تنظیم علمائے اسلام دہلی نے ضرور کیا کہ دو جلدوں پر "میلاد نمبر" شایع کیا جسے میں نے ہی مرتب اور مدون کیا ہے ، ساتھ ہی تین جلدوں پر مشتمل عقائد و معمولات اہل سنت سے متعلق احادیث کی صحیح کتابوں بخاری شریف، مسلم شریف، ابو داؤد شریف، نسائی شریف، ابن ماجہ شریف اور ترمذی شریف سے پندرہ سو احادیث کا مجموعہ " نور الأحاديث" بھی شایع کیا جسے مفتی محمد حنیف خان رضوی بریلوی نے مرتب اور مدون کیا ہے۔ یہ پانچ جلدوں پر مشتمل دو موٹی موٹی کتابیں ایک ساتھ صرف سولہ سو روپے میں دستیاب ہیں، امسال اسے خرید کر پڑھیں اور اپنی مساجد و مدارس میں خرید کر پیش کریں۔

پیغام عمل
اوپر جو کچھ بھی کرنے کے لئے لکھا گیا ہے اور مشورہ دیا گیا ہے وہ سب اپنی حیثیت کے مطابق کرنا ہے اور عاشق رسول کے جذبہ کے تحت کرنا ہے۔ آپ اپنے آقا و مولا صلی اللہ علیہ و سلم سے اپنی عقیدت و محبت اور عشق و الفت کا مظاہرہ کسی بھی بہتر اور جایز انداز میں کر سکتے ہیں اور عشق و عقیدت ، فرض واجب کو ادا کرنے کے بعد ہی کی جاتی ہے لیکن بڑی محترم ہوتی ہے جس کے اخروی نتائج خوش گوار ہیں۔ جیسے عید میلاد النبی کا جشن جلوس کوئی فرض واجب نہیں لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کا شیوہ ہے وہ عشق و عقیدت ہی کا مظہر ہے۔ اسی طرح دیگر جایز کام دل کھول کریں لیکن کسی بھی جلسہ اور جلوس کی وجہ سے نماز چھوڑنے کا گناہ نہ کریں، جماعت سے نمازیں ادا کریں اور مسجدوں مدرسوں کی صفائی کا کام کریں، آس پاس کی صفائی کریں۔

“تعمیرِ وطن میں مسلمانوں کا کردار: عصری چیلنجز اور مستقبل کی راہ” پر قومی کانفرنس 21 اگست کو نئی دہلی میںنئی دہلی، 17 اگ...
18/08/2026

“تعمیرِ وطن میں مسلمانوں کا کردار: عصری چیلنجز اور مستقبل کی راہ” پر قومی کانفرنس 21 اگست کو نئی دہلی میں

نئی دہلی، 17 اگست 2026: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا اور مسلم یوتھ آرگنائزیشن آف انڈیا کے زیرِ اہتمام “تعمیرِ وطن میں مسلمانوں کا کردار: عصری چیلنجز اور مستقبل کی راہ” کے عنوان سے ایک قومی کانفرنس 21 اگست 2026 کو ایوانِ غالب آڈیٹوریم، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

اس قومی کانفرنس کا مقصد ہندوستانی مسلمانوں کے قومی تعمیر و ترقی میں کردار، موجودہ سماجی و عصری چیلنجز اور مستقبل کے امکانات پر سنجیدہ، تعمیری اور بامقصد گفتگو کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔کانفرنس میں بالخصوص تعلیم، سماجی ذمہ داری، قومی یکجہتی، نوجوانوں کا بااختیار بنانا، آئینی اقدار اور ہندوستان کی ترقی میں مسلم معاشرے کی مثبت شرکت جیسے اہم موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

کانفرنس میں شامل ہونے مقررین کے اسمائے گرامی یہ ہیں: ڈاکٹر ارشد القادری، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ فارسی، جامعہ ملیہ اسلامیہ علامہ سید محمد رضوی، چیپٹر ہیڈ، راجستھان، سنی دعوتِ اسلامی،مفتی اشفاق حسین قادری، چیئرمین، آل انڈیا تنظیم علماءِ اسلام،فُرقان اختر، IAS، ڈائریکٹر ویجیلنس، وزارتِ ٹیلی کمیونیکیشن۔۔

کانفرنس کے حوالے سے ڈاکٹر شجاعت علی قادری، کنوینر ایم ایس او و ایم وائی یو نے کہا کہ ہندوستانی مسلمان ملک کی سماجی، ثقافتی اور قومی تاریخ و ورثے کا ایک اہم حصہ رہے ہیں اور آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم نوجوان تعمیرِ وطن کے عمل میں مزید فعال اور مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد صرف چیلنجز پر گفتگو کرنا نہیں بلکہ ان کے تعمیری حل اور مستقبل کی واضح راہ تلاش کرنا ہے۔ ہندوستانی مسلم نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق، اختراع، عوامی خدمت، کاروبار اور تعمیرِ وطن کے مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمارا مقصد ایک پُرامن، ترقی پسند اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر میں اپنی مثبت شراکت کو مزید مضبوط بنانا ہونا چاہیے۔” ڈاکٹر شجاعت علی قادری نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹنے اور نئی نسل کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کے لیے تعلیم، مکالمے، فکری بیداری اور مثبت قومی شراکت کو فروغ دینا ضروری ہے۔
منتظمین کے مطابق یہ قومی کانفرنس علمی و فکری حلقوں، مذہبی اسکالرز، انتظامی شعبے اور سماجی تنظیموں سے وابستہ مختلف شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گی، تاکہ ہندوستانی مسلمانوں کی ذمہ داریوں، امکانات اور تعمیرِ وطن میں ان کے کردار پر بامعنی اور مثبت مکالمے کو فروغ دیا جا سکے۔

MSO Bihar MSO UP

18/08/2026

हज़ूर ﷺ के इल्म-ए-ग़ैब और छुपे हुए आमाल से बा-ख़बर होने पर ईमान-अफ़रोज़ बयान। सुब्हानअल्लाह! ❤️

*Dear Sisters,*✨Join our *Dars-e-Zikr-e-Mustafa ﷺ (Seerat-e-Mustafa ﷺ Series)* and strengthen your love for our beloved ...
18/08/2026

*Dear Sisters,*✨
Join our *Dars-e-Zikr-e-Mustafa ﷺ (Seerat-e-Mustafa ﷺ Series)* and strengthen your love for our beloved Prophet Muhammad ﷺ.
👩 *For Women & Kids*
💻 *Google Meet*

Come and learn the beautiful *Seerah of Rasulullah ﷺ* in a simple, inspiring, and interactive way.
*We look forward to welcoming you and your children. May Allah ﷻ bless us all with beneficial knowledge. Ameen.*

Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Alehirr Rahma on Milaad un Nabi ﷺ
18/08/2026

Aala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Alehirr Rahma on Milaad un Nabi ﷺ

Address

9 Church Road (UCO Bank), Bhogal Jangpura
Delhi
110014

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to MSO:

Shortcuts

Share