Brilliant Educational & Social Trust

Brilliant Educational & Social Trust Brilliant Educational & Social Trust is a Non-government Charitable Trust, It was founded on 15/11/2019

12/06/2024
13/12/2022
13/12/2022
06/12/2022

مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے ہر ضلع میں ملی اسٹڈی سینٹر قائم کیا جائے گا: مولانا انیس الرحمن قاسمی

مدھوبنی: 5؍دسمبر 2022ء (پریس ریلیز) مشن تعلیم 2050ء کے تحت ان دنوں بہار کے مختلف اضلاع میں آل انڈیا ملی کونسل بہار کا خصوصی وفد اصلاحی دورہ پرہیں۔گزشتہ کل بعد نماز مغرب جامع مسجد عبدالغنی راگھونگربھوارہ مدھوبنی میں مفکر ملت حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی قومی نائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے دینی و عصری دونوں تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج فرزندانِ ملت اسلامیہ خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔ اس سے زیادہ افسوس ناک بات کیا ہوگی کہ جس قوم کو اللہ نے قیادت کے لیے منتخب کیا تھا وہ آج منصب قیادت سے محروم ہے۔ مولانا موصوف نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑنے لیں کامیابی خود بہ خود ہمارے قدموں تلے ہوگی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ ایک المیہ ہی ہے کہ قرآن کریم کے نزول کا آغاز 'اقراء' یعنی 'پڑھو' سے ہوا مگر یہ قوم تعلیم کے میدان میں ہی پچھڑ گئی۔مولانا قاسمی نے کہا کہ بہارکے ہر ضلع میں ایک ملی اسٹڈی سینئر قائم کیا جائے گا، جہاں بچے اور بچیاں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کریں گی اور اہل خیر حضرات سے گزارش کی کہ وہ اس کارخیر کے لیے اپنا تعاون دیں،اسٹڈی سینٹر کے لیے کمرہ ہال گھر فراہم کرائیں، تاکہ ہمارے بچے بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و ملت کی بہتر خدمت کرسکیں۔ جب کہ مولانا شاہد ناصری الحنفی صدرادارہ دعوۃ السنہ مہاراشٹرا ونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل مہاراشٹرانے تعلیمی بیداری کی طرف توجہ مبذول کرائی اور مدھوبنی ضلع کے مسلمانوں کی تاریخی وراثت اور علم و ادب کے فروغ اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ نہایت ہی زرخیز ہے۔ مولانا شاہد ناصری الحنفی نے آل انڈیا ملی کونسل کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور نوجوانان بہار کو تعلیم و تدریس کی طرف راغب کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔اس موقع پرمرزا ذکی احمد بیگ آرگنائزر آل انڈیا ملی کاؤنسل بہار نے کونسل کے قیام،اغراض و مقاصد اور کارناموں کو تفصیل بیان کیا اور کہا کہ اس اصلاحی دورہ کا مقصد کلمہ توحید کی بنیاد پر اتحاد امت، دعوت دین کا فریضہ، دینی و تکنیکی تعلیم کا فروغ، ظلم سے پاک معاشرہ کی تشکیل، ملکی سیاست میں حصہ داری، نوجوانوں کی تعلیم و تربیت، سماج میں خواتین کا کردار، انسانی بنیاد پر اخوت و بھائی چارہ کا فروغ ہے۔مولانا ضیاء القمر فلاحی،حاجی مولانا نثار قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ جلال الدین کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جبکہ نعت پاک کا ہدیہ محمد عثمان نے پیش کیا۔مولانا وجہہ القمر فلاحی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی نے پروگرام کی نظامت کی اور مولانا مرتضیٰ قاسمی خازن آل انڈیا ملی کونسل مدھوبنی کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اپنے انتہا کوپہنچا۔اور اخیر میں حضرت مولانا انیس الرحمن قاسمی صاحب کی دعاء پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر قافلے کے ہمراہ علاقے کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں، جن محمد ضیاء القمر فلاحی،مرزا ذکی احمد بیگ آرگنائزر،محمد وجہ القمر جنرل سیکریٹری مدھوبنی،مولانا مرتضی قاسمی خازن مدھوبنی، عامر عثمانی کنوینر دربھنگہ، مولانا شاہد ناصری، فوزان امانت، شہنواز مفتاحی، محبوب عالم صدر شعبہ صحت مدھوبنی، مولانا سیف الدین نعمانی، مولانا حیدر علی قاسمی، حافظ عبد اللہ، ماسٹر عبد اللہ، ماسٹر مقصود، ضیاءالتوفیق رحمانی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوانان مدھوبنی بھی موجود تھے۔

Given awards to participants of speech competition 13/07/2022.
18/07/2022

Given awards to participants of speech competition 13/07/2022.

Address

Delhi
110025

Telephone

+919716706874

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brilliant Educational & Social Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Brilliant Educational & Social Trust:

Share