मौलाना मुफ्ती अताउररहमान जमील क़ासमी नानकवी

  • Home
  • India
  • Chhutmalpur
  • मौलाना मुफ्ती अताउररहमान जमील क़ासमी नानकवी

मौलाना मुफ्ती अताउररहमान जमील क़ासमी नानकवी Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from मौलाना मुफ्ती अताउररहमान जमील क़ासमी नानकवी, Non-Governmental Organization (NGO), RAHMANIYA Street, Chhutmalpur.

مہمان کا اکرام و استقبالآج ماشاءاللہ خانقاہ عالیہ ستاریہ نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور میں ڈاکٹر محمد رضوان صاحب تشریف فرما ہوئ...
14/10/2025

مہمان کا اکرام و استقبال
آج ماشاءاللہ خانقاہ عالیہ ستاریہ نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور میں ڈاکٹر محمد رضوان صاحب تشریف فرما ہوئے خانقاہ کے سربراہ حضرت الحاج فضل الرحمان رحیمی نانکوی نبیرہ قطب عالم شیخ حافظ عبد الستار نانکوی رح نے مہمانوں کا استقبال کیا کتاب سوانح حافظ عبد الستار نانکوی پیش کی اور فرمایا ۔
اسلام ایک ایسا دین ہے جو انسانیت، محبت، بھائی چارہ اور حسنِ سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔ اس نے جہاں والدین رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حقوق بیان کیے ہیں وہیں مہمان نوازی کو بھی ایمان کا حصہ قرار دیا ہے۔
حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ مہمان کا اکرام کرے۔
(بخاری)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ مہمان کا احترام اور اس کی خاطر تواضع کرنا صرف ایک اخلاقی خوبی نہیں بلکہ ایمان کی علامت ہے۔
مہمان نوازی سے محبت، الفت اور بھائی چارہ بڑھتا ہے۔ یہ معاشرتی رشتوں کو مضبوط کرتی ہے اور دلوں میں قربت پیدا کرتی ہے۔ مہمان دراصل اللہ کی رحمت لے کر آتا ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا مہمان اپنی برکت کے ساتھ آتا ہے اور گھر کے گناہ باہر چلے جاتے ہیں مہمان کے ساتھ خوش اخلاقی مسکراہٹ، نرمی، اور خلوص سے پیش آنا مہمان نوازی کا اصل حسن ہے۔ اگر کچھ زیادہ پیش نہ کیا جا سکے تب بھی خندہ پیشانی سے استقبال کرنا سب سے بڑی خدمت ہے۔
اسلام میں مہمان نوازی کی مدت تین دن رکھی گئی ہے اور ایک دن ایک رات کا خصوصی اکرام مستحب ہے۔
عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور سہارنپور

12/10/2025

🎉 **अल जमील टूर & ट्रेवल्स के साथ उमराह की पवित्र यात्रा पर निकलें!** 🕋

**यात्रा तिथि **:
✈️ 24 अकतुबर 2025: दिल्ली → जद्दाह
✈️ 12 नवमबर 2025: जद्दाह → दिल्ली

💸 ** पैकेज मूल्य **: मात्र ₹1,02,000/-
🛫 **डायरेक्ट फ्लाइट**: सऊदी एयरलाइंस

🏨 **होटल सुविधाएँ**:
- ** मक्का **: मिनारा अल मिसक (700 मीटर)
-
- ** मदीना **: मासा अल बुसतान (मरकज़िया 100 मिटर)

🌟 **पैकेज में शामिल**:
✅ टिकट, वीज़ा, इंश्योरेंस
✅ ट्रांसपोर्ट
✅ बुफे सिस्टम में खाना और नाश्ता (कैंटीन)
✅ मक्का और मदीना में ज़ियारत
✅ हैंड बैग
✅ रूम शेयर बेस (4/5 बेड)

📍 **ऑफिस पता**:
जामिया शैख अब्दुल सत्तार नानका गंदेवड़ा
छुटमलपुर ज़िला सहारनपुर

📞 **संपर्क करें**:
ज़ियाउर्रहमान
📱 +91 9997848557
📱 +91 6395259454

🌙 **अल जमील टूर & ट्रेवल्स के साथ अपने उमराह के सपने को हकीकत बनाएं!**
#उमराह2025 #अलजमीलटूर #मक्का_मदीना #पवित्र_यात्रा

*नोट*: जल्दी बुक करें, सीमित सीटें उपलब्ध! 🚨

10/10/2025
06/10/2025

مدرسہ جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور سہارنپور
بانی و صدر حافظ جمیل احمد نانکوی
مہتمم الحاج فضل الرحمان رحیمی نانکوی
مہمان مکرم حضرت مولانا جمیل احمد قاسمی
سنگ بنیاد ستاریہ دارالقرآن

جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور سہارنپور میں 4 اکتوبر بروز بار بعد نماز مغرب ذکر کی مجلس ہوگیآپ سے شرکت کی ...
03/10/2025

جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ چھٹملپور سہارنپور میں 4 اکتوبر بروز بار بعد نماز مغرب ذکر کی مجلس ہوگی
آپ سے شرکت کی درخواست ہے ۔
जामिया शेख़ अब्दुल सत्तार नानका गंदेवड़ा छुटमलपुर सहारनपुर में 04 अक्टूबर (बार) को बाद नमाज़ मगरिब ज़िक्र की मजलिस होगी आप से शिरकत की दरखास्त है।
अल्हाज फजलुर्रहमान रहीमी नानकवी खानकाह आलिया सत्तारिया।

02/10/2025

اجلاس جمعیت علماء مغربی اتر پردیش
جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد
آج بتاریخ 2 اکتوبر 2025 جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد میں جمعیت علماء مغربی اتر پردیش کے تحت ایک نہایت اہم اور تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں مغربی اتر پردیش کے 17 اضلاع کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اتر پردیش کے قابلِ قدر صدر حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب نے فرمائی۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید اور حمد و نعت سے ہوا جس کے بعد مختلف اضلاع سے تشریف لائے معزز نمائندگان نے موجودہ حالاتِ حاضرہ پر اپنی پرخلوص آراء پیش کیں۔
اس موقع مولانا عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی ناظم جمعیت علماء سہارنپور اور مولانا محمد عامر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء سہارنپور مولانا مفتی محمد فاتح مظاہری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سہارنپور کی نمائندگی کرتے ہوئے احقر عطاء الرحمن قاسمی کو گفتگو کا موقع ملا جس میں آپ نے نہایت متوازن انداز میں حالاتِ حاضرہ اور جمعیت علماء کے نصب العین پر گفتگو فرمائی نیز ہونے والے منتظمہ کے اجلاس میں ضلع سہارنپور کے ارکان منتظمہ کو لانے کا وعدہ کیا۔
صدر اجلاس حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب نے اپنے تفصیلی اور بصیرت افروز خطاب میں ملک و ملت کے بدلتے ہوئے حالات پر روشنی ڈالی۔ آپ نے اس بات پر زور دیا کہ جمعیت علماء کو دورِ حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر منظم منصوبہ بندی کے ساتھ میدانِ عمل میں آنا ہوگا۔ انہوں نے نوجوان علماء اور کارکنان کو ترغیب دی کہ وہ مثبت سوچ اخلاص اور حکمتِ عملی کے ساتھ میدانِ دعوت و خدمت میں قدم بڑھائیں۔
اسی دوران مولانا مکرم قاسمی صدر جمعیت علماء مظفر نگر نے اس امر کا اعلان کیا کہ بہت جلد مجلسِ منتظمہ مغربی اتر پردیش کی میٹنگ طلب کی جائے گی تاکہ آئندہ کے عملی لائحہ عمل پر مزید غور و فکر کیا جا سکے۔
اس سفر میں جمعیت علماء سہارنپور کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عامر قاسمی کی قیادت نہایت شاندار اور خوشگوار رہی۔ ان کی بصیرت اور انتظامی صلاحیتوں نے سفر کو کامیاب اور پراثر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ اجلاس ہر اعتبار سے کامیاب رہا اور اس سے یہ پیغام ملا کہ جمعیت علماء کا کاروان ملت کی رہنمائی اور خدمت کے عظیم مقصد کے ساتھ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
رپورٹ محمد عثمان قاسمی میڈیا انچارج ۔

Address

RAHMANIYA Street
Chhutmalpur
247662

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when मौलाना मुफ्ती अताउररहमान जमील क़ासमी नानकवी posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share