17/09/2025
الحمد لله، دارالعلوم صدیق نگر کی یہ خوبصورت محافل اس بات کی گواہ ہیں کہ آج بھی ہماری بچیاں دینی و اخلاقی علوم میں روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
یہ مناظر درجہ فارسی، درجہ دینیات سوم اور درجہ حفظ بنات کے ہیں، جہاں معلمات اور اساتذہ کی محنت اور طالبات کا شوق ایک حسین منظر پیش کرتا ہے۔
🌸 یہی وہ چراغ ہیں جو آنے والی نسلوں کو علم، ایمان اور اخلاق کی روشنی بخشیں گے۔
🌸 یہ مدرستے صرف تعلیم گاہ نہیں، بلکہ کردار سازی، دین کی خدمت اور امت کی رہنمائی کے مراکز ہیں۔
ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان ننھے قلوب کو علمِ نافع، عملِ صالح اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲.