Jamiat Ulama Agra

Jamiat Ulama Agra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ulama Agra, Non-Governmental Organization (NGO), Shaheed Nagar, Agra.

26/01/2026
22/01/2026

बहुत ही महत्वपूर्ण बात ।।।

جمعیۃ علماء ہند کی صد سالہ تقریبات کے تحت مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ پر دو روزہ قومی سیمینار21-22نو...
18/11/2025

جمعیۃ علماء ہند کی صد سالہ تقریبات کے تحت مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ پر دو روزہ قومی سیمینار
21-22نومبر کو نئی دہلی میں ہوگا
نئی دہلی:۱۸ نومبر ۲۰۲۵ء: بسلسلہ صد سالہ تقریبات جمعیۃ علماء ہند ، ممتاز عالم دین، جنگ آزادی کے عظیم رہ نما اور جمعیۃ علماءہند کے بانی و سابق صدر مفتی اعظم ہند حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ کی حیات و خدمات پر دو روزہ قومی سیمینار21-22 نومبر 2025کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے میڈیا کو بتایا کہ صدر جمعیۃعلماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کی دعوت پر اس سیمینار میں ممتاز علمی ، ادبی وسماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سیمینار کی پہلی دو نشستیں 21 نومبر کی شام بعد نمازِ مغرب جمعیۃ کے مرکزی دفتر مدنی ہال میں منعقد ہوں گی ،جب کہ آخری دو نشستیں 22 نومبر کو ماؤ لنکر آڈیٹوریم، کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، نئی دہلی میں ہوںگی۔ سیمینار میں حضرت مفتی اعظمؒ کی علمی، سیاسی اور ملی خدمات پر پچاس سے زائد تحقیقی مقالات پیش کیے جائیں گے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل جمعیۃ علماءہند کی سات ممتاز شخصیات پر چار بڑے قومی سیمینار منعقد کرچکی ہے۔

مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ مولانا مفتی محمد کفایت اللہ شاہ جہاں پوری ثم دہلویؒ جمعیۃ علماء ہند کے بانی مبانی اور اولین عارضی صدر تھے۔ مالٹا کی قید سے واپسی کے بعد عظیم مجاہد آزادی حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندیؒ کو جمعیۃ علماء ہند کا مستقل صدر اول منتخب کیا گیا ، لیکن حضرت شیخ الہند ؒ کچھ دنوں کے بعد ہی وصال فرماگئے۔ آپ کے وصال کے بعد حضرت مفتی محمد کفایت اللہ ؒمسلسل بیس سالوں تک جمعیۃ کے صدررہے۔آج جمعیۃ علماء ہند کی جو مضبوط بنیادیں ہیں وہ ان کی قربانیوں اور حکیمانہ جدوجہد کا نتیجہ ہیں ۔ پورے ملک اور برما تک کے گوشہ نشین علماء کو تلاش کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، مختلف سیاسی قائدین سے روابط پیدا کرنا، تنظیمی ڈھانچہ تیار کرنا اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا،یہ سب مفتی اعظم ہندؒ کی دور اندیشی، تدبر اور غیر معمولی محنت کا نتیجہ تھا۔ان کی بے لوث خدمات اور جہدِ مسلسل نے جمعیۃ علماء ہند کو ایک مضبوط قومی ادارہ بنایا، جس کا فیض آج بھی جاری ہے۔

انھوں نے بتایا کہ حضرت مفتی محمد کفایت اللہ تحریکِ آزادی کی مختلف قومی تحریکات میں فعال رہے۔ انہوںنے تحریکِ ستیہ گرہ ، تحریکِ سول نافرمانی (1930 و بعدہ)، سائمن کمیشن (1927) کے خلاف ملک گیر احتجاج، اور ہندوستان چھوڑ و تحریک (1942) میں نمایاں کردار ادا کیا۔اپنی سیاسی زندگی میں آپ کو دو مرتبہ قید و بند کی سختیاں برداشت کرنا پڑیں ،مگر عزم و استقلال میں کبھی کمی نہیں آئی۔
اس موقع پر مولانا محمد حکیم الدین قاسمی نے اہل دہلی سے بالخصوص اپیل کی ہے کہ وہ ماؤلنکر ہال میں ہونے والے اس تاریخی لمحہ کا گواہ بنیں اور پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں ۔

आज का संदेश ________हमारे पेज को लाइक और फोलो ज़रूर करें।
20/09/2025

आज का संदेश ________
हमारे पेज को लाइक और फोलो ज़रूर करें।

Address

Shaheed Nagar
Agra
282001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama Agra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share