19/02/2026
Let's join together towards this noble cause.Helping less fortunate is the sunna of Our beloved Prophet(PBUH) and essential part of our faith.معززین علاقہ و اوورسیز برادران یونی کونسل کھمباہ تحصیل سماہنی
*******السلام وعلیکم******
امید کرتا ہوں کہ آپ سب خیر و عافیت سے ہوں گے
دار الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے رمضان پیکج اور عید گفٹ ۔
کھمباہ کے تمام موضع جات میں بیوہ، بے سہارہ خواتین ،یتیم مساکین ،
یا وہ لوگ جو مالی استطاعت نہ رکھتے ہوں جیسے مزدور پیشہ سفید پوش طبقہ ان کے لیے
دار الخدمت فاؤنڈیشن رمضان پیکج و عید گفٹ سکیم لے کر آرہی ہے آپ تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ آپ کے آس پاس جاننے والے وہ لوگ جو حقیقی طور پر اہلیت رکھتے ہیں ان کی تفصیلات انباکس میں دیں یا انتظامیہ سے رابطہ کریں۔
تا کہ مستحقین کے نام رازداری سے دار الخدمت فاؤنڈیشن مینجمنٹ تک پہنچاے جا سکیں۔
یاد رہے کہ دار الخدمت فاؤنڈیشن انتظامیہ ہر سال کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر عید گفٹ یا رمضان فوڈ پیکج کیش یا پیکج کی صورت میں مستحق اور سفید پوش لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے کا اہتمام کرتی ہے۔
بطور دار الخدمت فاؤنڈیشن ممبر ہونے کے ناطے آپ سے خصوصی طور پر اپیل کرتا ہوں کہ اپنے زکواة، صدقات اور عطیات دل کھول کر
دارالخدمت فاؤنڈیشن کو دیں
اہلیان کھمباہ کے وہ لوگ جو مالی طور پر مضبوط ہوں وہ اس پلیٹ فارم کے لیے اگر ماہانہ /سالانہ ممبر شپ رکھنا چاہیں وہ بھی دار الخدمت فاؤنڈیشن مینجمنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں کیونکہ انسانیت کی خدمت کسی فرد واحد کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔لہذہ ہمیں دارالخدمت فاونڈیشن کو دل کھول کر سپورٹ کرنی چاہیے۔
جزاک اللہ خیر
منجانب:راجہ عاصم قیوم
خادم دار الخدمت فاؤنڈیشن یوسی کھمباہ تحصیل سماہنی