06/05/2026
مظفرآباد میں آج ایک پروقار تقریب کے دوران راجہ شفیق صاحب کو چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر نے باضابطہ طور پر ڈی ایس پی (DSP) کے عہدے کے رینک سے نواز دیا۔ تقریب میں اعلیٰ حکام اور افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر دیگر افسران کو بھی ترقی ملنے پر مبارکباد دی گئی، جس پر خوشی کی فضا دیکھنے میں آئی۔
نارمہ راجپوت کونسل انٹرنیشنل کی جانب سے راجہ شفیق صاحب سمیت تمام ترقی پانے والے افسران کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ کونسل کے نمائندگان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ترقی افسران کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت اور ادارے کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔