Al-Anwar Welfare Trust

Call Directions Website Contact the organisation

Al-Anwar Welfare Trust Serving Muslim and non-Muslim families alike, your support brings hope and dignity. Thanks

Al-Anwar Welfare Trust is a UK-supported charity providing free education, food, accommodation and skills training to orphaned and vulnerable children in Pakistan.

25/08/2026
ربیع الاول: محبتِ رسول ﷺ یا نمائش اور کاروبار؟ماہِ ربیع الاول کی آمد ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادتِ مبارکہ، آپ کی سیرت، ...
16/08/2026

ربیع الاول: محبتِ رسول ﷺ یا نمائش اور کاروبار؟

ماہِ ربیع الاول کی آمد ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی ولادتِ مبارکہ، آپ کی سیرت، تعلیمات اور پوری انسانیت کے لیے آپ کی رحمت یاد دلاتی ہے۔ لیکن افسوس کہ ہم نے اس مقدس مہینے کو بھی نمودونمائش، مقابلہ بازی اور کاروبار کا موسم بنا دیا ہے۔ کہیں بھاری معاوضوں والے نعت خواں، کہیں مہنگے خطیب، قاری اور نقیب، کہیں نذرانوں کے منتظر پیر صاحبان، اور کہیں بڑے ساؤنڈ سسٹم، بے تحاشا چراغاں اور غیر ضروری اخراجات کو محبتِ رسول ﷺ کا معیار سمجھ لیا گیا ہے۔

میں ہر نعت خواں، خطیب، قاری، نقیب، عالم یا پیر کی مخالفت نہیں کر رہا۔ مخلص علماء اور اہلِ علم کی عزت اور ان کی جائز ضروریات کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اعتراض علم، نعت، قرأت یا خطاب پر نہیں؛ اعتراض دین کو کاروبار بنانے، بھاری معاوضے مقرر کرنے، لوگوں کی عقیدت سے ناجائز فائدہ اٹھانے اور محفلِ میلاد کو شہرت و نمائش کا ذریعہ بنانے پر ہے۔

محفلِ میلاد کا مقصد کسی دوسرے مسلمان، مسلک یا جماعت کو نیچا دکھانا نہیں۔ عقائد اور مسالک کا اختلاف اپنی جگہ، مگر اس سے پہلے ہم سب مسلمان، ایک اللہ کے ماننے والے اور ایک نبی ﷺ کے امتی ہیں۔ ہمارا کام نفرت بڑھانا نہیں بلکہ اخلاق، محبت اور کردار کے ذریعے حضور ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ جو لوگ ہمارے طریقۂ اظہار سے متفق نہیں، انہیں شور، طعنوں اور تلخ کلامی سے نہیں بلکہ محبت، حکمت اور بہترین کردار سے قریب لانا چاہیے۔

حضور ﷺ سے محبت صرف بڑے جلوس، اونچے ساؤنڈ سسٹم، مہنگی محفل، لاکھوں روپے کے خطیب یا مشہور نعت خواں کو بلانے کا نام نہیں۔ حقیقی محبت یہ ہے کہ ہم حلال کمائیں، دیانت داری اختیار کریں، جھوٹ، دھوکے، چوری، حق تلفی اور بے ایمانی سے بچیں، غریب کی مدد کریں، یتیم کا سہارا بنیں، بھوکے کو کھانا کھلائیں اور اپنی زندگی کو سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالیں۔

کسی بزرگ، عالم یا پیر کا احترام ضرور کریں، لیکن یاد رکھیں کہ وہ بھی اللّہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔ دعا مانگنے، توبہ کرنے اور اپنے رب سے تعلق قائم کرنے کے لیے کسی مہنگے واسطے یا نذرانے کی ضرورت نہیں۔ اللّہ تعالیٰ ہر بندے کی دعا سنتا ہے۔ اہلِ علم سے رہنمائی لیجیے، مگر اپنی عقیدت اور ضرورت کو کسی کے کاروبار کا ذریعہ نہ بننے دیجیے۔

میلادِ مصطفیٰ ﷺ صرف ربیع الاول تک محدود کیوں ہو؟ محبتِ رسول ﷺ تو پورے سال، ہر مہینے، ہر محلے اور ہر گھر میں زندہ رہنی چاہیے۔ محفل سادہ ہو، مختصر ہو، باوقار ہو اور اس کا اثر ہماری عملی زندگی پر نظر آئے۔ ڈیڑھ گھنٹے کی محفل، چند خوب صورت نعتیں، تلاوتِ قرآن اور آدھے گھنٹے کا جامع و اصلاحی بیان بھی محبتِ رسول ﷺ کے اظہار کے لیے کافی ہے۔ اصل قدر اخلاص کی ہے، خرچ کی مقدار کی نہیں۔

اسی سوچ کے تحت جامعہ حنفیہ رضویہ اعلان کرتا ہے کہ جو شخص اپنے گھر، گلی یا محلے میں سادہ اور باوقار محفلِ میلاد منعقد کرنا چاہے، جامعہ حتی المقدور اسے:

* خطیب
* نعت خواں
* قاری
* اور نقیب

بلا معاوضہ فراہم کرے گا۔

نہ آنے جانے کی اجرت، نہ گاڑی یا پٹرول کا خرچ، نہ نذرانہ اور نہ خصوصی خدمت یا مہمان نوازی کا مطالبہ ہوگا۔ پیشگی رابطے اور وقت کی دستیابی کے مطابق جامعہ کے افراد صرف محبتِ رسول ﷺ عام کرنے کے لیے حاضر ہوں گے۔

ہم چاہتے ہیں کہ میلاد صرف صاحبِ حیثیت لوگوں کی بڑی تقریبات تک محدود نہ رہے۔ غریب کا گھر بھی ذکرِ مصطفیٰ ﷺ سے روشن ہو، ہر گلی میں درود کی خوشبو پھیلے اور ہر بچے تک سیرتِ نبوی ﷺ کا پیغام پہنچے۔ امیر محفل منعقد کرے اور غریب صرف دور کھڑا دیکھتا رہے—یہ محبتِ رسول ﷺ کی روح نہیں۔

آئیے، ہم نعت، خطاب، قرأت اور روحانی رہنمائی کے مقدس شعبوں کو تجارت، شہرت اور دکھاوے سے پاک کریں۔ مہنگی شخصیات کے بجائے مخلص کردار کو، شور کے بجائے سیرت کو، چراغاں کے بجائے دلوں کی روشنی کو اور نذرانوں کے بجائے خدمتِ خلق کو اہمیت دیں۔

یہ مشن نہ نذرانوں سے چلتا ہے، نہ دین بیچ کر—یہ صرف اخلاص، خدمتِ خلق اور رضائے الٰہی کے لیے جاری ہے۔

ہمارا مقصد خدمتِ دین، محبتِ رسول ﷺ، خدمتِ خلق اور نسلوں کی تعمیر ہے—یہ مشن ان شاء اللّہ ہر رکاوٹ سے گزر کر جاری رہے گا۔

طالبِ دعا!
شوکت انور چودھری
چئیر مین
جامعہ حنفیہ رضویہ / الانوار ویلفیئر ٹرسٹ
پاکستان/ یوکے

:

ٰﷺ

Share Love, Spread Kindness

Al Anwar Welfare Trust – Building an Education Fort for Needy ChildrenAl Anwar Welfare Trust, with your kind support, is...
05/07/2026

Al Anwar Welfare Trust – Building an Education Fort for Needy Children

Al Anwar Welfare Trust, with your kind support, is building an Education Fort in an underprivileged area of Pakistan for poor, orphan and needy children.

This project aims to provide Islamic education, modern learning, safe classrooms and a brighter future for the next generation.

Be part of this noble cause. Donate, support and make it a Sadaqah Jariyah for your loved ones who have passed away.

Together, we can build a future of knowledge, faith and hope.

27/06/2026
Who is ready to give just  £20 per month from their halal income for the sake of Allah?Support an orphan child with food...
31/05/2026

Who is ready to give just £20 per month from their halal income for the sake of Allah?

Support an orphan child with food, clothing, books, accommodation and care.

Allah will surely reward this charity on the Day of Judgement.

Donate now: aawt.care

28/02/2026

This Ramadan, help a family fast with dignity.

For many households, there is little left in the kitchen.
No flour. No rice. No oil.

Suhoor becomes uncertain.
Iftaar becomes just water.

You can change that.

£35 provides a full ration pack for a family.
£20 supports Suhoor & Iftaar meals.

Total support: £55 for a complete Ramadan relief package.

Your Zakat and Sadaqah can:

• Put food on the table
• Help a family fast properly
• Bring comfort during this blessed month

The reward of feeding a fasting person is immense.

Don’t miss the opportunity this Ramadan.

👉 Donate now and sponsor a family.

Al-Anwar Welfare Trust
Charity No: SCO51759

Be Among the First to Build Her Future.We are building a dedicated Girls Islamic Campus —a safe place for education, dig...
27/02/2026

Be Among the First to Build Her Future.

We are building a dedicated Girls Islamic Campus —
a safe place for education, dignity, and empowerment.

Target: £150,000
Raised: £150

The foundation has begun.
But we need you.

Every brick you sponsor becomes Sadaqah Jariyah.
Every dua from a student becomes reward in your grave.

Don’t wait until others build it.

Be among the first supporters.

👉 Donate now

Visit: aawt.care
Al-Anwar Welfare Trust
Charity No: SCO51759

🤲🤲🤲

A safe home. Quality education. Life-changing skills. Empowering orphaned girls in Pakistan with dignity today and hope for generations.

Address

95 George Street
Oban
PA345NR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Anwar Welfare Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Al-Anwar Welfare Trust:

Shortcuts

Share