07/08/2026
🛰️✝️ پتھر کی عمارتوں سے آگے... اب انجیل کی منادی سیٹلائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے!
کئی لوگ مغربی ممالک میں بعض پرانی چرچ عمارتوں کی فروخت دیکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید مسیحیت کمزور ہو رہی ہے۔ اور چرچز میں جین زی کی حاضری کم دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ چرچ غافل ہے اور مٹ رہا ہے ۔
اور مسلمان پرانی عمارتوں پر کروڑوں لگا کر مسجد بنا کر پھولے نہیں سماں رہے۔
❌ لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
📖 چرچ کا اصل مشن عمارتیں کھڑی کرنا نہیں رہا ، بلکہ یسوع مسیح کی خوشخبری کو ہر قوم، ہر زبان اور ہر نسل تک پہنچانا ہے۔ اس کے لئے جدید ترین ذرائع استعمال کئے جا رہے ہیں۔
🌍 آج دنیا ڈیجیٹل انقلاب کے دور میں داخل ہو چکی ہے، اور چرچ بھی جدید ٹیکنالوجی کو بھرپور طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔
🚀 مثال کے طور پر الون مسک امریکی کے SpaceX کے Starlink نیٹ ورک کے تقریباً 10 ہزار سیٹلائٹس دنیا کے دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ پہنچا رہے ہیں۔ اسی عالمی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے جڑے ہوئے مسیحی میڈیا وزارتیں بھی کروڑوں لوگوں تک انجیل کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
📡 آج دنیا بھر میں درجنوں مسیحی سیٹلائٹ چینلز اور سینکڑوں ڈیجیٹل میڈیا وزارتیں مسیحی منادی میں سرگرم ہیں، جن میں چند نمایاں نام یہ ہیں:
🔹 SAT-7
عربی، فارسی اور ترکی زبانوں میں مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، ایران اور ترکی کے لیے 24 گھنٹے سیٹلائٹ نشریات، ساتھ ہی YouTube، Facebook، Instagram اور SAT-7 PLUS کے ذریعے ڈیجیٹل مسیحی منادی ہو رہی ہے ۔
🔹 Trinity Broadcasting Network (TBN)
دنیا کا سب سے بڑا مسیحی ٹی وی نیٹ ورک، جو سیٹلائٹ، کیبل، اسٹریمنگ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے کروڑوں گھروں تک پہنچتا ہے۔
🔹 Christian Broadcasting Network (CBN)
Pat Robertson کی قائم کردہ وزارت، جو CBN News، The 700 Club، YouTube اور موبائل ایپس کے ذریعے
عالمی سطح پر انجیل کی منادی کرتی ہے۔
🔹 Daystar Television Network
متعدد زبانوں میں عالمی سیٹلائٹ اور ڈیجیٹل مسیحی منادی کی نشریات جاری
🔹 GOD TV
تقریباً 200 ممالک میں سیٹلائٹ، Live Streaming اور سوشل میڈیا کے ذریعے انجیل کی منادی۔
🔹 Leading The Way (ڈاکٹر مائیکل یوسف)
6 براعظموں میں ہزاروں ہفتہ وار نشریات، جن میں سیٹلائٹ، ریڈیو، ٹی وی، انٹرنیٹ اور جدید میڈیا ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔
🔹 Redeeming the Nations Ministries (RTNM)
خاص طور پر عرب دنیا میں سیٹلائٹ پروگراموں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہر ماہ لاکھوں افراد تک رسائی۔
📱 خاص طور پر Gen Z وہ نسل ہے جو اپنا زیادہ تر وقت موبائل اور سوشل میڈیا پر گزارتی ہے۔ اسی لیے چرچ اب صرف لوگوں کے چرچ آنے کا انتظار نہیں کرتا بلکہ خود ان کی اسکرین تک پہنچ رہا ہے۔
🏛️ پہلے لوگ چرچ کی عمارت تک آتے تھے۔
📲 آج چرچ ان کے موبائل، لیپ ٹاپ اور اسمارٹ ٹی وی تک پہنچ رہا ہے۔
یسوع مسیح نے فرمایا:
"پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ۔"
(متی 28:19)
✝️ پیغام وہی ہے... صرف ذریعہ بدل گیا ہے۔
𝐙𝐔𝐌 | Christian Apologetics