Overseas Pakistan Lovers OPL

Overseas Pakistan Lovers OPL OPL was set up on time of Pakistan Election 2013 for assisting People of Pakistan to Elect their honest leadership Especially in Gujar Khan.

24/09/2026

With Rt Hon Kemi Badenoch, Leader of the Conservative Party, at the Houses of Parliament. A privilege beyond words — meaningful conversations in a place steeped in history. Inspired, humbled, and hopeful. A memory to treasure always. 🇬🇧🏛️
“کنزرویٹو پارٹی لیڈر محترمہ کیمی بیڈینوک کے ساتھ ہاؤس آف پارلیمنٹ لندن میں خوشگوار ملاقات “

“شوکت ڈار کی اچانک رحلت، لندن کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمگین”پانچ روز بعد چوہدری ریاض اسلام آباد سے لندن پہن...
16/09/2026

“شوکت ڈار کی اچانک رحلت، لندن کی فضا سوگوار، ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمگین”

پانچ روز بعد چوہدری ریاض اسلام آباد سے لندن پہنچ گئے، ’’چوہدری صاحب ویلکم‘‘ کہنے والا دوست آج خاموش ہے، اسد ڈار اور قریبی ساتھی وحید احمد سمیت دوست احباب غم سے نڈھال، سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور کمیونٹی شخصیات کی ہنسلو جامع مسجد آمد، مرحوم کی بے لوث دوستی، وفاداری، خوش اخلاقی اور ملنساری کو خراجِ عقیدت

لندن (نمائندہ خصوصی) شوکت ڈار کی اچانک رحلت نے برطانیہ بالخصوص لندن کی پاکستانی کمیونٹی کو گہرے صدمے اور سوگ میں مبتلا کر دیا، مرحوم کی اچانک وفات کی خبر نے دوست احباب کو ہلا کر رکھ دیا، ہر آنکھ اشکبار، ہر دل غمگین اور فضا سوگوار ہے۔ شوکت ڈار کی میت اس وقت ہسپتال میں ہے جبکہ نمازِ جنازہ اور تدفین کے انتظامات بعد ازاں کیے جائیں گے۔ مرحوم کے اہلِ خانہ، دوست احباب، سیاسی و سماجی شخصیات اور کمیونٹی رہنماؤں کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

شوکت ڈار ان شخصیات میں شمار ہوتے تھے جن کے دوستوں کا حلقہ محض چند افراد تک محدود نہیں تھا بلکہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے بے شمار افراد ان سے محبت اور خلوص کا رشتہ رکھتے تھے۔ ان کی اچانک رحلت کی خبر نے لندن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف حلقوں کو سوگوار کر دیا ہے اور ان کے قریبی دوست مرحوم کے ساتھ گزرے لمحات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور شوکت ڈار کے دیرینہ دوست چوہدری ریاض بھی پانچ روز بعد اسلام آباد سے لندن پہنچ گئے۔ اپنے پیارے دوست کی اچانک وفات کے بعد لندن آمد پر ان کے جذبات بھی قابو میں نہ رہے۔ چوہدری ریاض نے کہا کہ زندگی میں پہلی مرتبہ لندن آتے ہوئے ان کا دل ڈوب رہا تھا۔ ہمیشہ ایسا ہوتا تھا کہ جب وہ لندن پہنچتے تو شوکت ڈار محبت اور اپنائیت کے ساتھ استقبال کرتے اور ان کے کانوں میں مانوس آواز گونجتی، ’’چوہدری صاحب ویلکم‘‘، مگر آج حالات بدل چکے ہیں۔

چوہدری ریاض کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست سے ملنے لندن تو پہنچ گئے ہیں مگر آج وہ دوست ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی اب وہ شوکت ڈار کی زبان سے ’’چوہدری صاحب ویلکم‘‘ نہیں سن سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج زندگی میں پہلی مرتبہ الفاظ ساتھ نہیں دے رہے، زبان لڑکھڑا رہی ہے اور دل اس صدمے کو قبول نہیں کر پا رہا کہ ہمارا پیارا دوست ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلا گیا ہے۔

چوہدری ریاض نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم شوکت ڈار مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کے اہلِ خانہ، دوست احباب اور تمام سوگواران کو اس ناقابلِ تلافی صدمے پر صبر، ہمت اور استقامت عطا فرمائے۔

شوکت ڈار کے صاحبزادے اسد ڈار اپنے والد کی اچانک وفات پر شدید غمزدہ ہیں۔ اہلِ خانہ کے لیے یہ سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ اس موقع پر مرحوم کے انتہائی قابلِ اعتماد ساتھی وحید احمد، چیئرمین او پی ایل و سفیرِ امن برطانیہ اشتیاق چوہدری سمیت دیگر قریبی دوست اور کمیونٹی رہنما بھی سوگوار خاندان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے موجود رہے۔

غم کے اس ماحول میں جب دوست احباب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو جذبات پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ کئی دوست ایک دوسرے سے گلے مل کر آبدیدہ ہو جاتے ہیں۔ ہر شخص شوکت ڈار سے وابستہ اپنی کوئی نہ کوئی یاد بیان کرتا ہے اور ان کی خوش مزاجی، محبت، خلوص اور دوست نوازی کو یاد کرتے ہوئے اشکبار نظر آتا ہے۔

سابق پاکستانی ہاکی اولمپئن چوہدری اختر رسول نے شوکت ڈار کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج لندن سوگ میں ہے، ساری فضا بوجھل ہے، دوست خاموش ہیں اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شوکت ڈار محض ایک انسان نہیں بلکہ ایک انجمن تھے۔ ان کی شخصیت میں لوگوں کو جوڑنے، دوستیاں نبھانے اور ہر شخص کے ساتھ محبت سے پیش آنے کی ایسی خوبی تھی جس نے انہیں اپنے حلقہ احباب میں منفرد مقام عطا کیا۔

چوہدری اختر رسول نے کہا کہ آج لندن میں شوکت ڈار کے دوستوں اور چاہنے والوں کی بڑی تعداد ان کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کر رہی ہے اور یہ منظر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ مرحوم نے اپنی زندگی کس طرح محبتیں بانٹتے ہوئے گزاری۔ انہوں نے کہا کہ دوست ایک دوسرے کو سہارا دے رہے ہیں، ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں اور مرحوم کی یاد میں آبدیدہ ہو رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے شوکت ڈار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ڈار ایک ہیرا تھے۔ ان کے چہرے پر ہمیشہ ایک خوبصورت مسکراہٹ رہتی تھی۔ ان کا ملنے کا انداز ایسا تھا کہ سامنے والا شخص خود کو اجنبی محسوس نہیں کرتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت ڈار کی اچانک وفات دوست احباب کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

چیئرمین او پی ایل اور سفیرِ امن برطانیہ اشتیاق چوہدری نے شوکت ڈار کے ساتھ اپنی طویل رفاقت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مرحوم کے ساتھ تقریباً تیس سال کا تعلق رہا۔ شوکت ڈار بے لوث، وفادار، نفیس طبیعت اور ہنس مکھ دوست تھے۔ ان کے مطابق مرحوم نے زندگی بھر دوستی کے رشتے کو نبھایا اور آخری وقت تک لوگوں میں محبتیں بانٹتے رہے۔

اشتیاق چوہدری نے کہا کہ شوکت ڈار کی شخصیت میں خلوص اور محبت نمایاں تھی۔ وہ دوستوں کے دکھ کو اپنا دکھ اور خوشی کو اپنی خوشی سمجھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت ڈار کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکے گی اور ان کی یادیں ہمیشہ دوستوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

راجہ فیض سلطان نے شوکت ڈار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں پر محیط سفر آج تمام ہوا۔ شوکت ڈار ایک ہی پیدا ہوا تھا، اس جیسا کوئی دوسرا ہو ہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفا کا دوسرا نام شوکت ڈار تھا۔ انہوں نے دعا کی کہ رب تعالیٰ مرحوم کی آنے والی تمام منزلیں آسان فرمائے اور انہیں اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

شوکت ڈار کی وفات پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کمیونٹی شخصیات کی جانب سے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ہنسلو جامع مسجد میں سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس اور ہمدردی کے لیے آنے والوں میں پیپلز پارٹی یوکے کے صدر محسن باری، میاں محمد سلیم، امجد بوبی، نعیم نقشبندی، غلام حسین اعوان، ریاض قمروی، خرم شہزاد، ڈاکٹر صداقت ملک، ملک لیاقت، سابق ڈپٹی میئر و کونسلر ملک شکیل اکرام، کونسلر طارق گجر، چوہدری صدیق سمیت دیگر کمیونٹی رہنما شامل ہیں۔

کمیونٹی رہنماؤں نے کہا کہ شوکت ڈار کی شخصیت کا دائرہ صرف کسی ایک سیاسی، مذہبی یا سماجی حلقے تک محدود نہیں تھا۔ مختلف نظریات اور وابستگیوں رکھنے والے افراد کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات تھے اور وہ ہر شخص کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی وفات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دوست احباب کا کہنا ہے کہ شوکت ڈار کی سب سے بڑی خوبی ان کی بے لوث دوستی تھی۔ وہ تعلقات میں حساب کتاب رکھنے کے بجائے خلوص کو اہمیت دیتے تھے۔ ان کی گفتگو میں اپنائیت، ملاقات میں محبت اور رویے میں خوش اخلاقی نمایاں تھی۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ اور دوستوں سے محبت بھرے انداز میں ملنا ان کی شخصیت کا مستقل حوالہ بن چکا تھا۔

مرحوم کے قریبی ساتھیوں کے مطابق شوکت ڈار نے برطانیہ میں اپنی زندگی کے دوران بے شمار لوگوں کے ساتھ ایسے تعلقات قائم کیے جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوتے گئے۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ مرحوم کی اصل دولت ان کے وہ تعلقات اور دوستیاں تھیں جنہیں انہوں نے ہمیشہ خلوص کے ساتھ نبھایا۔

لندن کی پاکستانی کمیونٹی میں شوکت ڈار کی اچانک وفات کے بعد ہر طرف ان کی یادوں کا تذکرہ ہے۔ کہیں ان کی خوش مزاجی کا ذکر ہے، کہیں ان کی وفاداری کی مثالیں دی جا رہی ہیں اور کہیں ان کے ساتھ گزرے ہوئے وقت کو یاد کر کے دوست آبدیدہ ہو رہے ہیں۔ بلاشبہ کسی انسان کی زندگی کا اصل سرمایہ وہ محبت ہوتی ہے جو وہ لوگوں کے دلوں میں چھوڑ جاتا ہے اور شوکت ڈار کے دوستوں کی بڑی تعداد اس محبت کی گواہی دے رہی ہے۔

اس وقت شوکت ڈار کی میت ہسپتال میں ہے اور اہلِ خانہ، دوست احباب اور کمیونٹی رہنما نمازِ جنازہ اور تدفین کے آئندہ انتظامات کے منتظر ہیں۔ مرحوم کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شوکت ڈار کی اچانک جدائی نے انہیں ایک ایسے مخلص دوست سے محروم کر دیا ہے جس کی جگہ شاید کبھی پُر نہ ہو سکے۔

سوگوار خاندان، دوست احباب اور کمیونٹی رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی ہے کہ وہ شوکت ڈار مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے صاحبزادے اسد ڈار سمیت تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے آمین ۔

03/09/2026
03/09/2026
اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اور انمول سرمایہ ہیں، قومی نظریہ صرف پاکستان ہونا چاہیے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوملن...
26/08/2026

اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اور انمول سرمایہ ہیں، قومی نظریہ صرف پاکستان ہونا چاہیے: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم

لندن سلاؤ (نمائندہ خصوصی) معروف برطانوی کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت، سفیرِ امن برطانیہ اور چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری اور ان کے برادرِ اصغر، ڈائریکٹر النور فوڈز اخلاق احمد چوہدری کی جانب سے چیئرمین ایکس سروس مین سوسائٹی آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اعوان اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی چوہدری اورنگزیب او کنڈور/اسلام آباد کے اعزاز میں سلاؤ میں ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیے میں صدر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ برطانیہ چوہدری عنصر محمود، معروف کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس چوہدری افتخار احمد، کونسلر و لیڈ ممبر سلاؤ بارو کونسل چوہدری افتخار احمد، سابق میئر آف سلاؤ چوہدری شفیق احمد، سابق ٹوری گروپ لیڈر و کونسلر پرویز چوہدری، سابق کونسلر راجہ صفدر علی، سابق سینئر نائب صدر پی ڈبلیو اے سلاؤ راجہ محمد شیراز سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے شرکاء نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اعوان اور حاجی چوہدری اورنگزیب کو سلاؤ آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے یہ باعثِ اعزاز ہے کہ قومی سطح کی شخصیات ان کے درمیان موجود ہیں۔ مقررین نے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیے کے انعقاد پر اشتیاق چوہدری اور اخلاق احمد چوہدری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اور انمول سرمایہ ہیں۔ آپ کا سیاسی نظریہ کچھ بھی ہو، مگر قومی نظریہ صرف پاکستان ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن پاکستان کی عزت، وقار، سلامتی اور خودمختاری ہر چیز سے مقدم ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہنے والے سب لوگوں سے غلطیاں یقیناً ہوئی ہیں اور ہو سکتی ہیں، لیکن پاکستان کے وقار پر کبھی سودے بازی نہیں کی گئی۔ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے قومی مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔

پاکستان کی مسلح افواج کا ذکر کرتے ہوئے جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہماری قومی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی بجٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط اور بہادری کے باعث دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلح افواج میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے کا موقع ملا جبکہ سول اداروں، بشمول پاکستان اسٹیل، میں بھی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پوری زندگی ایمانداری سے اپنے فرائضِ منصبی ادا کیے اور قوم نے ہمیشہ عزتوں سے نوازا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی جانے کا موقع ملا، سیاسی طور پر لوگوں کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، لیکن پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمارا استقبال قومی ہیرو کی طرح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے دنیا بھر میں موجود احترام کی علامت ہے۔

انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ پاکستان آپ کا ملک ہے، آپ اس کی عزت میں اضافہ کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کریں۔ آپ پاکستان کا روشن چہرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی محنت، قابلیت اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر سکتے ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ برطانیہ چوہدری عنصر محمود نے اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور حاجی چوہدری اورنگزیب کو سلاؤ آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی شخصیات کی برطانیہ آمد اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلق کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سابق ٹوری گروپ لیڈر و کونسلر پرویز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو سلاؤ آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کے مثبت تشخص اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے-

میزبان اشتیاق چوہدری نے مہمانوں اور تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور حاجی چوہدری اورنگزیب جیسی شخصیات کی میزبانی ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات کو ایک دوسرے کے قریب لانا، باہمی روابط کو مضبوط کرنا اور پاکستان کے ساتھ محبت و وابستگی کو مزید فروغ دینا ہے۔

شرکاء نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی کامیابیاں نہ صرف ان کے خاندانوں بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور عزت و وقار پر پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے۔

تقریب کا آغاز فاروق علی رضا نے تلاوت کلام پاک اور چوہدری خالد نے نعت رسول مقبول ص پیش کر کے کیا ، اختتام پر مہمانوں نے پرتکلف عشائیے اور پرتپاک میزبانی پر اشتیاق چوہدری اور اخلاق احمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے معزز مہمانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور گروپ تصاویر بھی بنوائیں۔ عشائیہ خوشگوار، دوستانہ اور قومی جذبے سے بھرپور ماحول میں اختتام پذیر ہوا ۔

Re-elected Veterans Leader Given Heartfelt Welcome On Arrival In UKSLOUGH — There were warm scenes of respect and affect...
08/07/2026

Re-elected Veterans Leader Given Heartfelt Welcome On Arrival In UK

SLOUGH — There were warm scenes of respect and affection as Lt. Gen. (Retd.) Abdul Qayyum Awan arrived in the United Kingdom, fresh from being re-elected to lead Ex-Servicemen Pakistan Armed Forces for another three years.

Greeting him with open hearts in Slough were Ch. Ansar Mahmood, President of Lawyers Wing UK, and Ishtiaq Chaudhry, Chairman of OPL and Ambassador for Peace UK. The simple yet meaningful gesture of handing over a bouquet of flowers spoke volumes—an embrace of gratitude, deep respect, and sincere hospitality for a man who has dedicated his life to service.

As they offered their warm congratulations on his re-election, their words came straight from the heart: wishes for continued success, lasting good health, and every blessing as he steps forward to lead once more. They spoke with genuine faith that under his caring guidance, the organisation will go from strength to strength, always standing beside and lifting up the veteran community across Pakistan.

This gentle, heartfelt welcome was more than just a ceremony—it was a beautiful tribute to years of devoted service, and the perfect start to his visit to the UK.

05/06/2026
سلاؤ میں کنزرویٹو پارٹی کی نئی قیادت منتخب، 2026-27 کیلئے مضبوط ٹیم تیارلندن۔سلاؤ بورو کونسل میں سال 2026-27 کیلئے نئی ق...
15/05/2026

سلاؤ میں کنزرویٹو پارٹی کی نئی قیادت منتخب، 2026-27 کیلئے مضبوط ٹیم تیار

لندن۔سلاؤ بورو کونسل میں سال 2026-27 کیلئے نئی قیادت کے انتخاب کے بعد کنزرویٹو پارٹی نے ایک مضبوط، متحرک اور تجربہ کار ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا آغاز کر دیا ہے۔

کونسلر وال چہل کو لیڈر آف دی کونسل منتخب کیا گیا ہے جبکہ کونسلر اعجاز احمد ڈپٹی لیڈر آف دی کونسل ہوں گے۔ اسی طرح کونسلر رفاقت زریات کو میئر آف سلاؤ اور کونسلر چندرا مووالا کو ڈپٹی میئر منتخب کیا گیا ہے۔

نئی کابینہ میں کونسلر وال چہل کو امپروومنٹ، ٹرانسفارمیشن، اسٹریٹجک پلاننگ اور گورننس کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ کونسلر اعجاز احمد کارپوریٹ ریسورسز کے لیڈ ممبر ہوں گے۔

دیگر کابینہ اراکین میں کونسلر محبو شیخ کو ہائی ویز، ٹرانسپورٹ اور پارکنگ، کونسلر بیدی کو چلڈرن سروسز اور لائف لانگ لرننگ، کونسلر آئی احمد کو ہاؤسنگ، ہوم لیسنیس اور کمیونٹیز، اور کونسلر رائٹ کو ایڈلٹ سوشل کیئر کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسی طرح کونسلر عشرت شاہ پبلک ہیلتھ، ویلبیئنگ اور ایکوالیٹیز، کونسلر منکو کسٹمر ایکسپیرینس اور پرفارمنس، کونسلر ظفرستی پبلک پروٹیکشن اور ریگولیٹری سروسز جبکہ کونسلر ندیم خاور کو انوائرمنٹ اور پبلک ریلم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

کابینہ کمیٹی میں کونسلر وال چہل بطور چیئرمین جبکہ کونسلر اعجاز احمد، بیدی، خواجہ اور شائک شامل ہوں گے۔

سلاؤ کنزرویٹو ایسوسی ایشن کے صدر اشتیاق چوہدری نے نئی منتخب قیادت اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سلاؤ کیلئے ایک تاریخی اور اہم لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنزرویٹو پارٹی 2026-27 کیلئے ایک متحد، مضبوط اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ عوامی خدمت کیلئے تیار ہے۔

اشتیاق چوہدری نے کہا کہ نئی قیادت شہر میں ترقی، استحکام، بہتر عوامی خدمات اور کمیونٹی ہم آہنگی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پوری ٹیم مل کر سلاؤ کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرے گی۔

انہوں نے تمام منتخب نمائندوں، کابینہ اراکین اور میئرل ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کیلئے دعا بھی کی۔

Conservative Party Announces New Leadership Team for Slough 2026–27

Slough Borough Council has entered a new chapter with the appointment of its leadership team for the municipal year 2026–27, as the Conservative Party prepares to move forward with a strong and experienced team committed to serving the people of Slough.

Councillor Wal Chahal has been elected Leader of Slough Borough Council, while Councillor Ejaz Ahmed has been appointed Deputy Leader of the Council. Councillor Rafaqat Zariat has been elected Mayor of Slough and Councillor Chandra Muvvala has been elected Deputy Mayor.

The newly appointed Cabinet will play a key role in delivering the Council’s priorities and improving services across the borough. Councillor Wal Chahal will lead on Improvement, Transformation, Strategic Planning and Governance, while Councillor Ejaz Ahmed will oversee Corporate Resources.

Other Cabinet appointments include Councillor Shaik for Highways, Transport and Parking, Councillor Bedi for Children’s Services and Lifelong Learning, Councillor I Ahmed for Housing, Homelessness and Communities, and Councillor Wright for Adult Social Care.

Councillor Shah will lead on Public Health, Wellbeing and Equalities, Councillor Manku on Customer Experience and Performance, Councillor Satti on Public Protection and Regulatory Services, and Councillor Khawar on Environment and Public Realm.

The Cabinet Committee will consist of Councillors Chahal (Chair), Ejaz Ahmed, Bedi, Khawar and Shaik.

Congratulating the newly elected leadership team, Ishtiaq Chaudhry, President of the Slough Conservative Association, said this marks a proud and significant moment for the party and the town. He stated that the Conservative Party is entering 2026–27 with unity, determination and a shared vision for the future of Slough.

He added that the new leadership team is committed to delivering progress, stability, improved public services and stronger community engagement across the borough.

Address

London
UB25FD

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas Pakistan Lovers OPL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Overseas Pakistan Lovers OPL:

Shortcuts

Share