Press For Peace Foundation

Press For Peace Foundation A social enterprise with a purpose to empower the creative minds | Publisher |

COVID-19 Response: We will be updating this page with any changes to our services. Some services may need to change the way they run at short notice, we will do our best to keep you informed.

📚 آپ مصنف ہیں… اور آپ کی کتاب ابھی تک گرینڈ بک لانچ میں شامل نہیں؟حیرت ہے! 😍یہ موقع صرف کتاب شائع کرنے کا نہیں، بلکہ اپن...
27/09/2026

📚 آپ مصنف ہیں… اور آپ کی کتاب ابھی تک گرینڈ بک لانچ میں شامل نہیں؟

حیرت ہے! 😍

یہ موقع صرف کتاب شائع کرنے کا نہیں، بلکہ اپنی کتاب، اپنی تخلیق اور اپنے ادبی سفر کو قارئین کے سامنے نمایاں کرنے کا موقع ہے۔

✨ GRAND BOOK LAUNCH
&
🌿 AUTHORS’ MEET-UP
December 2026
Under the banner of Press for Peace Publications

🌿 پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ساتھ کیوں؟

آپ کی کتاب کے لیے ایک مکمل اور باوقار اشاعتی سفر:

✅ معیاری اور پیشہ ورانہ اشاعت
✅ خوب صورت کتابی ڈیزائن اور پروفیشنل کمپوزنگ
✅ پروف ریڈنگ، ایڈیٹنگ اور صفحہ سازی
✅ معیاری طباعت اور کتاب کی مکمل تیاری
✅ اہم کتاب میلوں میں نمائش اور لانچنگ کے مواقع
✅ قارئین اور کتابی مارکیٹ تک رسائی
✅ مصنف دوست اور تجربہ کار ٹیم
✅ نئے قلم کاروں کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی
✅ مختلف بجٹ کے مطابق اشاعتی پیکیجز

🌟 اس سیزن کا اہم اعلان!

اگر آپ کی کتاب تیار ہے یا مسودہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے تو مزید انتظار نہ کریں۔

⏳ First Come, First Served!

اپنا مسودہ InPage یا MS Word میں ہمیں ارسال کریں اور اپنے ادبی خواب کو ایک خوب صورت، معیاری اور باوقار کتابی حقیقت میں بدلنے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔

📩 مسودہ اور مزید معلومات کے لیے:
📧 [email protected]
📱 WhatsApp: 00923224645781
💬 Facebook / Instagram: DM کریں

🌿 پریس فار پیس پبلی کیشنز
تخلیقی ذہنوں کے معمار
Empowering Creative Minds

✨ بچوں کے مایہ ناز محقق اور ایوارڈ یافتہ کہانی کار نذیر انبالوی کی منفرد پیشکش🌟 ’’آؤ بچو! لفظ نگر چلیں‘‘مصنف کی زبانی کت...
27/09/2026

✨ بچوں کے مایہ ناز محقق اور ایوارڈ یافتہ کہانی کار نذیر انبالوی کی منفرد پیشکش

🌟 ’’آؤ بچو! لفظ نگر چلیں‘‘

مصنف کی زبانی کتاب کا تعارف

کیا ہمارے بچے اردو کے حروف تو پہچانتے ہیں، مگر اپنے خیالات کو درست الفاظ اور جملوں میں بیان کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں؟

اردو زبان کو درپیش موجودہ تعلیمی مسائل میں املا، جملہ سازی اور تحریری اظہار کی کمزوری خاص طور پر قابلِ توجہ ہے۔ آج گریڈز کی دوڑ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بہت سے طلبہ بھی اپنے خیالات کو سادہ اور بامعنی تحریر میں ڈھالنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے بچوں کے لیے ایک دلچسپ اور عملی کتاب ’’آؤ بچو! لفظ نگر چلیں‘‘ تخلیق کی گئی ہے۔ 🌈📖

یہ محض حروفِ تہجی سکھانے والی کتاب نہیں، بلکہ کھیل، سرگرمی اور تخلیقی مشق کے ذریعے اردو سیکھنے کا ایک دلچسپ سفر ہے۔

کتاب میں ایسی آسان اور دل چسپ سرگرمیاں شامل ہیں جن کے ذریعے بچے:

🔹 اردو حروفِ تہجی سے مانوس ہوں گے
🔹 الفاظ بنانے کی مشق کریں گے
🔹 اپنی بات جملوں میں بیان کرنا سیکھیں گے
🔹 تحریری اظہار کی صلاحیت بہتر بنائیں گے
🔹 اور سب سے بڑھ کر، اردو سیکھنے کو ایک خوش گوار سرگرمی کے طور پر محسوس کریں گے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کتاب میں شامل سرگرمیاں وہی ہیں جنہیں نذیر انبالوی طویل عرصے سے لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کے ایکٹیویٹی لاؤنج اور ادارہ نظریۂ پاکستان کے نظریاتی سمر اسکول میں بچوں کے ساتھ پیش کرتے رہے ہیں۔

یہ کتاب صرف بچوں ہی کے لیے نہیں؛ والدین، اساتذہ اور بچوں کے ادب سے وابستہ افراد بھی اس سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ 🌟

📚 ’’آؤ بچو! لفظ نگر چلیں‘‘
اب معروف اشاعتی ادارے پریس فار پیس پبلی کیشنز کے زیرِ اہتمام شائع ہو چکی ہے۔

🏛️ پنجاب یونیورسٹی بک فیئر
📅 15 تا 17 اکتوبر 2026
📍 پریس فار پیس پبلی کیشنز کے اسٹال پر دستیاب

بچوں کو صرف کتابیں نہ دیں،
انہیں الفاظ سے دوستی کا ہنر بھی سکھائیں۔

کتاب میں شامل ایک تبصرہ :کچھ کتاب کے بارے میں سنبلہ کا باغ محترمہ صدف جاوید صاحبہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی 12 مختصر اور د...
27/09/2026

کتاب میں شامل ایک تبصرہ :

کچھ کتاب کے بارے میں
سنبلہ کا باغ محترمہ صدف جاوید صاحبہ کی بچوں کے لیے لکھی گئی 12 مختصر اور دلچسپ کہانیوں کا مجموعہ ہے۔

صدف جاوید صاحبہ کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہیں بچپن ہی سے کہانی گوئی اور مطالعے کا شوق رہا، جس نے انہیں باقاعدہ لکھنے کی طرف راغب کیا۔ ان کی پہلی کہانی 2012 میں روزنامہ جنگ کے مڈویک میگزین میں شائع ہوئی۔ بچوں کے لیے لکھی گئی ان کی متعدد کہانیاں مختلف تحریری مقابلوں میں انعام بھی حاصل کر چکی ہیں۔

اس کتاب میں بچوں کو دلچسپ اور خوبصورت کہانیاں پڑھنے کو ملیں گی۔ کتاب کی ایک خاص بات ان کہانیوں کا مختصر ہونا ہے، جس کی وجہ سے بچے انہیں آسانی سے پڑھ سکتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ کہانیوں میں سبق آموز باتیں اس خوبصورتی سے پیش کی گئی ہیں کہ وہ براہ راست نصیحت کا تاثر نہیں دیتیں۔ بچہ کہانی پڑھتے ہوئے خود ہی اس کے اندر چھپے پیغام تک پہنچ جاتا ہے۔

کہیں بہن بھائی کی محبت دکھائی گئی ہے تو کہیں جانوروں سے پیار اور ہمدردی کا احساس۔ کہیں دوست کی صورت میں والد سے خوابوں بھری دنیا میں ملاقات ہوتی ہے تو کہیں بیٹیوں کی شکل میں اللہ کی رحمتوں کا خوبصورت تصور سامنے آتا ہے۔

کتاب کی سرورق کہانی سنبلہ کا باغ خود بھی ایک انعام یافتہ کہانی ہے۔ فلسطین کی سرزمین کو پس منظر میں رکھ کر جس خوبصورتی اور حساسیت کے ساتھ یہ کہانی بیان کی گئی ہے، وہ قابل تحسین ہے۔

مجموعے کی تقریباً تمام کہانیاں دلچسپی برقرار رکھتی ہیں اور یقیناً بچوں کو انہیں پڑھنے میں لطف آئے گا۔ یہ کتاب بچوں کے لیے تفریح، تخیل اور سبق آموز پہلوؤں کا ایک خوبصورت امتزاج پیش کرتی ہے۔

سنبلہ کا باغ پریس فار پیس پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہو رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کتاب بھی ادارے کی خوبصورت اور معیاری کتابوں میں ایک دلکش اضافہ ثابت ہوگی۔

محترمہ صدف جاوید صاحبہ کو اس خوبصورت کاوش پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور ان کے لیے بے شمار نیک تمنائیں۔

خیر اندیش
ریحان خان
(ناول نگار، بلاگر، انٹرپرینیور، بین الاقوامی اشاعت یافتہ )

پڑھو! آگے بڑھو مہم 🌟 بچوں میں مطالعے کی عادت بنانے کے  دلچسپ طریقےبچے کو کتاب پڑھنے پر مجبور کرنے کے بجائے کتاب کو اس کی...
27/09/2026

پڑھو! آگے بڑھو مہم

🌟 بچوں میں مطالعے کی عادت بنانے کے دلچسپ طریقے

بچے کو کتاب پڑھنے پر مجبور کرنے کے بجائے کتاب کو اس کی دنیا کا دلچسپ حصہ بنائیں۔ جب مطالعہ بوجھ نہیں بلکہ خوشی بن جائے تو کتاب خود بچے کو اپنی طرف بلاتی ہے۔ ✨

🌈 1۔ کتاب کا انتخاب بچے پر چھوڑ دیں

ہر بچے کی اپنی پسند ہوتی ہے۔ کسی کو کہانیاں پسند ہیں، کسی کو مزاح، کسی کو جانور، خلائی دنیا یا کھیل۔
اسے کتابوں کی الماری یا ڈیجیٹل لائبریری میں اپنی پسند کی کتاب تلاش کرنے دیں۔

اصول سادہ ہے: جو بچہ شوق سے پڑھتا ہے، وہ سیکھتا بھی ہے۔ 📖

👀 2۔ پہلے خود کتاب اٹھائیں

بچے ہماری نصیحتوں سے زیادہ ہماری مثالوں سے سیکھتے ہیں۔
اگر وہ آپ کو موبائل کے بجائے کتاب پڑھتے دیکھیں گے تو کتاب ان کے لیے بھی ایک خوش گوار سرگرمی بنے گی۔

کبھی اپنی پسندیدہ کتاب کے بارے میں بچے سے بات بھی کریں۔ شاید آپ کی پسندیدہ کتاب اس کی بھی پسندیدہ بن جائے!

🏡 3۔ گھر میں ایک ’’کتابوں کا کونا‘‘ بنائیں

گھر میں ایک چھوٹا سا آرام دہ Reading Corner بنائیں—چند کتابیں، نرم کشن، مناسب روشنی اور ایک آرام دہ جگہ۔

کتابیں ایسی جگہ رکھیں جہاں بچے انہیں آسانی سے دیکھ اور خود اٹھا سکیں۔

کتاب جتنی قریب ہوگی، مطالعہ اتنا ہی آسان ہوگا۔ 🌟

👨‍👩‍👧‍👦 4۔ مطالعے کو اکیلی سرگرمی نہ رہنے دیں

بچے دوستوں کے ساتھ سرگرمیاں زیادہ پسند کرتے ہیں۔
چند بچوں کا چھوٹا سا بک کلب بنائیں، لائبریری کی تقریبات میں جائیں یا مصنفین کی کتاب خوانی کی نشستوں میں شرکت کریں۔

کتاب جب گفتگو کا موضوع بنے تو مطالعہ ایک خوب صورت تجربہ بن جاتا ہے۔

🎙️ 5۔ کتابیں پڑھ کر سنائیں

بچوں کو کہانی پڑھ کر سنانا صرف وقت گزارنا نہیں، بلکہ ان کے تخیل کو جگانے کا ایک خوب صورت طریقہ ہے۔

آواز میں اتار چڑھاؤ لائیں، کرداروں کے انداز بدلیں، سوال پوچھیں:

’’پھر کیا ہوا ہوگا؟‘‘
’’اگر تم اس کردار کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟‘‘

ایسے سوال کتاب کو بچے کے ذہن میں زندہ کر دیتے ہیں۔ ✨

🦖 6۔ کتاب کو بچے کی دلچسپی سے جوڑیں

ڈائنوسار پسند ہیں؟ ڈائنوسارز کی کتاب لائیں۔
کھیل پسند ہے؟ کھلاڑیوں کی کہانیاں پڑھائیں۔
خلاء میں دلچسپی ہے؟ سیاروں اور ستاروں کی دنیا دکھائیں۔

صرف کہانیوں تک محدود نہ رہیں؛ معلوماتی کتابیں، سوانح، تصویری کتابیں اور دلچسپ حقائق بھی مطالعے کا حصہ بنائیں۔

بچے کی دلچسپی ہی کتاب تک پہنچنے کا بہترین راستہ ہے۔ 🚀

🎁 7۔ مطالعے کو انعام نہ بنائیں—خود انعام بنائیں

یہ نہ کہیں:
❌ ’’ایک کتاب ختم کرو گے تو چاکلیٹ ملے گی۔‘‘

بلکہ بچے کو یہ احساس دیں کہ:
🌟 ایک کتاب = ایک نئی دنیا
🌟 ایک صفحہ = ایک نیا خیال
🌟 ایک کہانی = ایک نیا تجربہ

بچے کو یہ دریافت کرنے دیں کہ پڑھنا اور سیکھنا اپنے آپ میں ایک خوشی اور انعام ہے۔

📚❤️ یاد رکھیے!

بچوں کو کتاب پڑھنے کا حکم نہ دیں؛
انہیں کتاب سے محبت کرنے کا موقع دیں۔

آج کا قاری، کل کا رہنما!

🌟 پڑھو! آگے بڑھو مہم

———-
ہر عمر کے بچوں کی پسند یدہ کتب یا مکمل کیٹلاگ کے لئے
ان باکس / ڈی ایم کریں ۔۔۔
اہتمام : پریس فار پیس پبلی کیشنز

✨ آپ کا خواب… آپ کی کتاب… اور ایک باوقار ادبی سفر! 📚✨ہر قلم کار کے دل میں ایک خواہش ہوتی ہے کہ اس کے الفاظ صرف صفحات تک ...
26/09/2026

✨ آپ کا خواب… آپ کی کتاب… اور ایک باوقار ادبی سفر! 📚✨

ہر قلم کار کے دل میں ایک خواہش ہوتی ہے کہ اس کے الفاظ صرف صفحات تک محدود نہ رہیں، بلکہ خوب صورت کتاب بن کر قارئین کے ہاتھوں تک پہنچیں۔

اگر آپ کے پاس ایک مکمل مسودہ ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اسے معیاری، خوب صورت اور پیشہ ورانہ انداز میں شائع کیا جائے، تو اس ادبی سفر میں پریس فار پیس پبلی کیشنز آپ کے ساتھ ہے۔

ہم صرف کتاب شائع کرنے تک محدود نہیں رہتے؛ کتاب کی تیاری سے لے کر قارئین تک رسائی اور کتاب میلوں میں نمائش و لانچنگ تک مصنف کے ادبی سفر میں شریک ہوتے ہیں۔ پریس فار پیس پبلی کیشنز کے تحت مختلف اصناف کی کتب شائع ہوئی ہیں اور ادارہ نئے و تجربہ کار قلم کاروں کے ساتھ کام کرتا رہا ہے۔ (Daily Pakistan English News⁠)

📚 اس سیزن کے اہم کتاب میلوں میں آپ کی کتاب کے لیے مواقع

📍 پنجاب یونیورسٹی لاہور بک فیئر
15 تا 17 اکتوبر 2026

📍 کراچی ورلڈ بک فیئر
17 تا 21 دسمبر 2026

📍 لاہور انٹرنیشنل بک فیئر
20 تا 24 جنوری 2027

🌿 پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ساتھ کیوں؟

✅ معیاری اور پیشہ ورانہ اشاعت
✅ خوب صورت کتاب ڈیزائن اور پروفیشنل کمپوزنگ
✅ پروف ریڈنگ، ایڈیٹنگ اور صفحہ سازی
✅ معیاری طباعت اور کتاب کی تیاری
✅ اہم کتاب میلوں میں نمائش اور لانچنگ کے مواقع
✅ قارئین اور کتابی مارکیٹ تک رسائی
✅ مصنف دوست اور تجربہ کار ٹیم
✅ نئے قلم کاروں کے لیے رہنمائی اور حوصلہ افزائی
✅ مختلف بجٹ کے مطابق اشاعتی پیکیجز

⭐ اس سیزن کے لیے اہم اعلان!

اپنے مسودے کی تیاری اور جمع کرانے میں تاخیر نہ کریں۔

⏳ First Come, First Served!

اگر آپ کا مسودہ تیار ہے تو اسے InPage یا MS Word میں ہمیں ارسال کریں اور اپنے ادبی خواب کو ایک خوب صورت کتابی حقیقت میں بدلنے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔

📩 مسودہ اور معلومات کے لیے:
📧 [email protected]
📱 WhatsApp: 00923224645781
💬 Facebook / Instagram: DM کریں

پریس فار پیس پبلی کیشنز
🌿 زرخیز ذہنوں کے معمار
Empowering Creative Minds

✨ الحمدللہ! ایک اور خوب صورت کتاب اشاعت کے مرحلے سے گزر کر تیار ہے! 📚🎉 گرینڈ بک لانچ کے لیے ہمارے مایہ ناز مصنفین کی نئی...
26/09/2026

✨ الحمدللہ! ایک اور خوب صورت کتاب اشاعت کے مرحلے سے گزر کر تیار ہے! 📚

🎉 گرینڈ بک لانچ کے لیے ہمارے مایہ ناز مصنفین کی نئی کتب کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔

🌸 مصنفہ صدف جاوید کی بچوں کے لیے دلچسپ اور مزیدار کہانیوں کی کتاب
📖 ’’سنبلہ کا باغ‘‘
اب شائع ہو کر قارئین تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔

💐 مصنفہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد!

یہ خوب صورت کتاب گرینڈ بک لانچ میں نمائش کا حصہ ہوگی اور رواں سیزن کے اہم ترین بک فیئرز میں پریس فار پیس پبلی کیشنز کے اسٹالز پر خصوصی رعایتی قیمت پر دستیاب ہوگی۔

📚 کتاب کی قیمت: 500 روپے
🎁 آن لائن آرڈر — ڈاک خرچ سمیت: صرف 400 روپے

💳 EasyPaisa:
03322695013
Muhammad Naji Ullah Jawaid

📍 رواں سیزن کے اہم بک فیئرز

📚 پنجاب یونیورسٹی لاہور بک فیئر
15 تا 17 اکتوبر 2026

📚 کراچی ورلڈ بک فیئر
17 تا 21 دسمبر 2026

📚 لاہور انٹرنیشنل بک فیئر
20 تا 24 جنوری 2027

⸻

📣 اہم اعلان برائے مصنفین!

رواں سیزن کے لیے اپنے مسودے کی تیاری اور جمع کرانے میں تاخیر نہ کریں۔

⭐ First Come, First Served!

اپنا مکمل مسودہ InPage یا MS Word فارمیٹ میں ارسال کریں اور اپنے ادبی خواب کو ایک خوب صورت کتابی حقیقت میں بدلنے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔

📩 رابطہ اور مسودہ ارسال کرنے کے لیے:
📧 [email protected]

پریس فار پیس پبلی کیشنز
🌿 زرخیز ذہنوں کے معمار

 چمن کو سجانے کے دن آرہے ہیں… 📚✨ایک خوب صورت یاد، ایک نئی خوشی کی نوید!کتاب میلہ ہمارے لیے محض ایک تجارتی ایونٹ نہیں، بل...
26/09/2026



چمن کو سجانے کے دن آرہے ہیں… 📚✨
ایک خوب صورت یاد، ایک نئی خوشی کی نوید!

کتاب میلہ ہمارے لیے محض ایک تجارتی ایونٹ نہیں، بلکہ ایک تہوار، ایک جشن اور کتاب سے محبت کا خوب صورت احساس ہے۔

📚 کتاب میلوں میں نئی کتب کا اجرا پریس فار پیس پبلی کیشنز کی ایک روشن روایت بن چکا ہے، جہاں ہمارے منجھے ہوئے اور نوآموز مصنفین اپنی نئی کتابوں، خوابوں اور امنگوں کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔

🌸 یہ تصویر بھی ہمارے ایک گزشتہ کتاب میلے کی خوب صورت یاد ہے—
وہی رونق، وہی محبت، وہی کتابوں کی خوشبو… اور پھر ایک نئے سفر کی تیاری!

✨ چمن کو سجانے کے دن پھر آرہے ہیں۔
آئیے، کتاب کے اس جشن کا حصہ بنیے!

کیوں اور کیسے ،،؟؟

تفصیلات نیچے درج ہیں

نوٹ ؛ یہ پرانا پوسٹر ہے صرف یاد تازہ کرنے کے لئے دوبارہ لگایا گیا ہے ۔
۔۔۔۔…—-

✨ پریس فار پیس پبلی کیشنز کے ساتھ کتاب شائع کرائیں اور گرینڈ بک لانچ کا حصہ بنیں!

کتاب کی اشاعت صرف طباعت نہیں، بلکہ مصنف، کتاب اور قارئین کے درمیان ادبی رابطے کے قیام کا سفر ہے۔

🌟 گرینڈ بک لانچ کے نمایاں فوائد

• بڑے کتاب میلوں میں قارئین اور اہلِ قلم تک رسائی

• کتاب کی نمایاں نمائش اور رونمائی

• مصنف اور قارئین کے درمیان براہِ راست رابطہ

• تشہیر، تعارف اور دستخطی تقریب کے مواقع

• کتاب کی براہِ راست فروخت کا موقع

• اشاعت سے لے کر تعارف اور قارئین تک رسائی تک رہنمائی

💫 اہم: بڑے کتاب میلوں میں پریس فار پیس پبلی کیشنز کے گرینڈ بک لانچ میں شرکت کے لیے مصنفین سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جاتے۔

📌 First Come, First Served

اگر آپ کا مسودہ مکمل ہے تو آج ہی اپنا مسودہ بھیجیں۔ ہماری ٹیم جائزے کے بعد اشاعت، ٹائم لائن اور گرینڈ بک لانچ میں شرکت کے طریقۂ کار سے آگاہ کرے گی۔

📩 Email: [email protected]

📱 WhatsApp: 03224645781

آپ کا مسودہ آپ کی شناخت بن سکتا ہے—اپنے ادبی سفر کا پہلا قدم آج اٹھائیں!

پریس فار پیس پبلی کیشنز

Empowering Creative Minds

تخلیقی ذہنوں کے معمار

Press For Peace Foundation
Press for Peace Publications

ماہم جاوید
Seema Shafi
ماوراء زیب

✨📚 نئی کتاب شائع ہوگئی! 📚✨🌸 بچوں اور بڑوں کی مقبول و پسندیدہ مصنفہ آپا قانتہ رابعہ کی نئی کتاب ’’کچھ کا کچھ‘‘ اب قارئین ...
26/09/2026

✨📚 نئی کتاب شائع ہوگئی! 📚✨

🌸 بچوں اور بڑوں کی مقبول و پسندیدہ مصنفہ آپا قانتہ رابعہ کی نئی کتاب ’’کچھ کا کچھ‘‘ اب قارئین کے لیے پیشِ خدمت ہے۔

💫 کچھ کا کچھ — ہلکی پھلکی، شگفتہ اور دل کو چھو لینے والی تحریروں کا خوب صورت مجموعہ، جس میں زندگی کے رنگ، روزمرہ کے دلچسپ لمحے اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں نہایت دل نشیں انداز میں سمٹ آئی ہیں۔

😊 ایسی تحریریں جو پڑھتے ہوئے لبوں پر مسکراہٹ اور دل میں خوش گوار احساس جگا دیں۔

📖 کتاب: کچھ کا کچھ
✍️ مصنفہ: آپا قانتہ رابعہ
💰 قیمت: 1200 روپے
🏷️ خصوصی رعایت دستیاب ہے

🎉 پہلی بار رونمائی:
📍 پنجاب یونیورسٹی بک فیئر
📅 ان شاء اللہ

🏛️ ناشر: پریس فار پیس پبلی کیشنز

🌷 پڑھیے، مسکرائیے اور زندگی کے خوب صورت رنگ محسوس کیجیے!

#کتاب

26/09/2026

� بچپن معصومیت کا حسین ترین موسم ہے!
توتلی زبان، اجلا من اور خوابوں سے بھری ننھی سی دنیا… 💕📚

✨ آئیں! کہانی سنائیں مہم کا ایک پیارا اور معصوم کردار:

👧 مریم زہرا
🎂 عمر: 3 سال
📍 کلورکوٹ، ضلع بھکر، پنجاب

ننھی عمر، معصوم لہجہ اور کہانی سے محبت—
یقیناً کتاب سے دوستی کی ایک خوب صورت ابتدا! 🌈📖

Address

London

Opening Hours

Monday 10am - 5pm
Tuesday 10am - 5pm
Wednesday 10am - 5pm
Thursday 10am - 5pm
Friday 10am - 5pm

Telephone

+442036657498

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Press For Peace Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share