Yateem khana miftah ul jannah یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسی اباد

Yateem khana miftah ul jannah یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسی اباد ✌انا وکافل الیتیم فی الجنة ھکذا

16/08/2026
15/08/2026

اسعـــــدالله حیاتکــــــم با القـــــــرآن

🌧️ ایک طوفان نے سولر سسٹم چھین لیا، آپ کا تعاون مستقبل سنوار سکتا ہے!یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسیٰ آباد کی مرکزی کیمپس جام...
15/08/2026

🌧️ ایک طوفان نے سولر سسٹم چھین لیا، آپ کا تعاون مستقبل سنوار سکتا ہے!
یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسیٰ آباد کی مرکزی کیمپس جامعہ مفتاح العلوم موسیٰ آباد میں شدید طوفانی بارش کے باعث سولر پلانٹ سسٹم مکمل طور پر خراب ہو گیا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے طلبہ کی دینی و عصری تعلیم، کمپیوٹر لیب، پنکھوں اور دیگر ضروری سہولیات کا نظام چل رہا تھا۔
🤲 اب اس سولر سسٹم کی دوبارہ تنصیب کے لیے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔
آپ کا دیا ہوا ہر تعاون ان یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے میں مددگار بن سکتا ہے۔
آئیے! ان بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حصہ ڈالیں اور اس نیک کام کو اپنے لیے صدقۂ جاریہ بنائیں۔ ❤️
📱 JazzCash / Easypaisa:
03005862628
اللہ تعالیٰ آپ کے مال و جان میں برکت عطا فرمائے اور آپ کے اس تعاون کو دنیا و آخرت میں اجرِ عظیم کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲

14/08/2026

آج یومِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر ایسی موسلادھار بارش برس رہی ہے کہ یتیم خانہ کی یومِ تاسیس سے لے کر آج تک ایسی بارش کبھی نہیں برسی۔ 🌧️🇵🇰
مزید دیکھیے، یتیم خانہ کی ایک ننھی منی رپورٹر کا معصومانہ رپورٹنگ میں 🎤😊
ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیے، کیونکہ ننھی رپورٹر صاحب نے جو مطالبات پیش کیے ہیں، انہیں سن کر لگتا ہے کہ رپورٹر صاحب کے مطالبات تو ماننے ہی پڑیں گے! 😂❤️

14/08/2026

المفتاح ایجوکیشن سسٹم کی طالبات نے پوری جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی منایا
آپ سب کو یوم آزادی مبارک

14/08/2026

یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسیٰ آباد کی انتظامیہ اور طلباء کرام کے طرف سے یوم آزادی مبارک

12/08/2026

ہم نظام سے اختلاف کر سکتے ہیں،
ہم حکومت سے اختلاف کر سکتے ہیں،
ہم سیاسی جماعتوں سے اختلاف کر سکتے ہیں،
ہم حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کر سکتے ہیں،
حتیٰ کہ ہم فوجی پالیسیوں سے بھی اختلاف کر سکتے ہیں۔

لیکن اپنے ملک پاکستان سے نہ اختلاف کر سکتے ہیں، نہ اس کی بے توقیری برداشت کر سکتے ہیں۔

یہ مٹی ہماری پہچان ہے، یہ وطن ہماری شناخت ہے اور اس کی حفاظت و عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
ان شاء اللہ ہم پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے اور اپنے وطن کی سلامتی، عزت اور استحکام کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰

11/08/2026

کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ یتیم بچے ایسے محل جیسے خوبصورت ماحول میں رہتے ہوں؟

کیا آپ نے کبھی دیکھا ہے کہ یتیم بچوں کو ایسی سہولیات، ایسی کفالت اور ایسی تربیت فراہم کی جاتی ہو کہ بہت سے صاحبِ استطاعت لوگ بھی لاکھوں روپے خرچ کرکے اپنے بچوں کو یہ سہولیات فراہم نہ کر سکیں؟

آج میں آپ سے تذکرہ کرتا ہوں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام آغوش الخدمت بونیر کا۔

الحمدللہ! یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسیٰ آباد بھی یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور پرورش میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ہم اپنی استطاعت کے مطابق اپنے بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیکن جب مولانا مفتی مجیب الرحمٰن صاحب نے اپنی تربیتی ٹیم کے ہمراہ آغوش الخدمت بونیر کا دورہ کیا تو وہاں یتیم بچوں کی کفالت اور تربیت کا ایک ایسا خوبصورت اور منفرد انداز دیکھنے کو ملا جو واقعی قابلِ تعریف ہے۔

وہاں یتیم بچوں کے لیے کیا سہولیات موجود ہیں؟
ان کی تعلیم، تربیت، رہائش اور روزمرہ زندگی کے لیے کیا شاندار انتظامات کیے گئے ہیں؟

آئیے! دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں۔

06/08/2026

جامعہ مفتاح العلوم موسیٰ آباد
شدید گرمی کے باعث جامعہ مفتاح العلوم موسیٰ آباد میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور حبس کی وجہ سے درس و تدریس اور طلبہ کی عبادات و آرام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

اس وقت جامعہ کو انوائٹر (Inverter) سسٹم کی فوری ضرورت ہے تاکہ پنکھے اور بنیادی برقی سہولیات جاری رہیں اور طلبہ سکون کے ساتھ اپنی دینی تعلیم حاصل کر سکیں۔

اہلِ خیر سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس کارِ خیر میں تعاون فرما کر صدقۂ جاریہ کا حصہ بنیں۔ آپ کا معمولی سا تعاون بھی طلبۂ کرام کے لیے بڑی آسانی کا سبب بن سکتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کے مال، جان اور اولاد میں خیر و برکت عطا فرمائے، آمین۔

Address

London
2500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yateem khana miftah ul jannah یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسی اباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Yateem khana miftah ul jannah یتیم خانہ مفتاح الجنہ موسی اباد:

Shortcuts

Share