08/03/2026
مجدد المئۃ الحاضرہ حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ 20 رمضان المبارک سے "اَلرَّوْضُ الْبَاسِم مِنْ خُلُقِ النَّبِيِّ الْخَاتِم ﷺ (حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ) کے موضوعات پر فکر انگیز روحانی مجالس سے پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 11 بجے خصوصی تربیتی خطاب فرمائیں گے۔ ان روحانی مجالس میں حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاق کریمانہ کی روشنی میں ہمارے شخصی، خاندانی، سماجی و معاشرتی رویوں کو سنوارنے کا لائحہ عمل بیان ہوگا۔
یہ خطاب حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کے فیس بُک پیج، یوٹیوب چینل اور منہاج ٹی وی پر براہِ راست نشر ہوں گے۔