Aiwan E Diwan E Hazuri Charitable Trust

Call Directions Website Contact the organisation

Aiwan E Diwan E Hazuri Charitable Trust A registered charity organi. dedicated to serving humanity in the spirit of Hazrat Diwan Hazuri (Reh.).

Inspired by his legacy of spiritual enlightenment and social service, Our trust strives to uplift communities through a range of impactful initiatives.

20/09/2026
ایوان دیوان حضوری چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اور مخیر حضرات کے تعاون سے سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے بعد قربانی کا گوش...
28/05/2026

ایوان دیوان حضوری چیریٹیبل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام اور مخیر حضرات کے تعاون سے سنتِ ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے بعد قربانی کا گوشت تحصیل سوہاوہ کے دور افتادہ علاقوں میں مستحق، غریب، خانہ بدوش اور بھٹہ مزدور خاندانوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر مستحق افراد نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مخیر حضرات اور ٹرسٹ انتظامیہ کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

ٹرسٹ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انسانیت کی خدمت، دکھی انسانیت کی مدد اور معاشرے کے محروم طبقات تک سہولیات کی فراہمی کیلئے ایسے فلاحی اقدامات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔
رپورٹ: فیصل بشیر چوہدری خادم خاص آستانہ عالیہ حضرت دیوان حضوری

ایوان دیوان حضوری چیئرٹیبل ٹرسٹ کی وساطت سے تحصیل سوہاوہ کے انتہائی پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ دھمکار نزد ڈومیلی میں ق...
25/05/2026

ایوان دیوان حضوری چیئرٹیبل ٹرسٹ کی وساطت سے تحصیل سوہاوہ کے انتہائی پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ دھمکار نزد ڈومیلی میں قائم جامعہ محمدیہ غوثیہ قمر السلام میں اہلِ خیر کے تعاون سے فلاحی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ممتاز خان نے اپنے مرحوم عزیزوں بالخصوص اپنے بیٹے شاہد ممتاز کے ایصالِ ثواب کے لیے جامعہ ہٰذا میں ایک جدید واٹر پلانٹ عطیہ کیا، تاکہ طلبہ، اساتذہ اور اہلِ علاقہ کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر آ سکے۔

واٹر پلانٹ کی تنصیب کے موقع پر ایک مختصر مگر پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ، معززینِ علاقہ اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مرحومین کے ایصالِ ثواب، ملک و ملت کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مخیر حضرات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر دینی و سماجی خدمات میں راہنمائی اور خصوصی تعاون پر قاری محمد عصمت اللہ سیالوی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا، جن کی کاوشوں سے یہ فلاحی منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔
رپورٹ: فیصل بشیر چوہدری خادم خاص آستانہ عالیہ حضرت دیوان حضوری

Address

111 New Union Street
Coventry
CV12NT

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aiwan E Diwan E Hazuri Charitable Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organisation

Send a message to Aiwan E Diwan E Hazuri Charitable Trust:

Shortcuts

Share