23/08/2026
🌹 جشنِ عیدِ زہراؑ — فرحتِ آلِ محمدؐ 🌹
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تمام محبانِ اہلِ بیتؑ، اہلِ ولایت اور عزادارانِ سید الشہداءؑ کی خدمت میں مؤدبانہ دعوت ہے کہ آج ان شاء اللہ شام 7:30 بجے انجمنِ حیدریہ میں جشنِ عیدِ زہراؑ سلام اللہ علیہا کے پُرمسرت موقع پر ایک بابرکت محفل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
آئیے! محبتِ محمدؐ و آلِ محمدؑ کے چراغ روشن کریں، فضائلِ اہلِ بیتؑ سنیں اور اس خوشی کے موقع پر مل کر بارگاہِ اہلِ بیتِ اطہارؑ میں اپنی عقیدت و محبت کا نذرانہ پیش کریں۔
📍 مقام: انجمنِ حیدریہ
🕢 وقت: آج شام 7:30 بجے
تمام اہلِ ولایت، مومنین و مومنات اور عزادارانِ امام حسینؑ سے پُرخلوص گزارش ہے کہ خود بھی تشریف لائیں اور اپنے احباب کو بھی ساتھ لائیں۔
🌹 عیدِ زہراؑ تمام محبانِ اہلِ بیتؑ کو بہت بہت مبارک ہو۔ 🌹
لبیک یا زہراؑ ❤️
لبیک یا علیؑ ❤️