18/06/2026
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی نیشنل ایگزیگٹو کونسل ( زیر صدارت راجہ بابر حسین صاحب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس و صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ ) کا دوسرا اجلاس نئی مقرر کردہ منہاج یوتھ لیگ فرانس کی ٹیم کے ساتھ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس لاکورنو میں منعقد ہوا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔
2025ء میں حاصل ہونے والے اھداف پر ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔
راجہ بابر حسین صاحب نے MYL کی ٹیم کو بہتر سے بہتر طریقے سے آگے بڑھانے پر مفصل گفتگو فرمائی۔
آئندہ کے اھداف اور طریقہء کار پر سیر حاصل گفتگو کے بعد ان کی منظوری دے دی گئی ۔
اجلاس میں علامہ حسن میر قادری صاحب ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس،
غلام مصطفی مشہدی صاحب فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور ،
محمد راشد جنرل سیکرٹری MQI France ،
حاجی محمد الطاف صاحب ناظم مالیات MQI France ،
ملک ذیشان Additional General secretary MQI France ,
وقاص خان صدر منہاج یوتھ لیگ فرانس ،
ذوہیب اشفاق جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ فرانس اور دیگر ذمہ داران بھی ہمراہ تھے ۔