Pakistani Community in Spain-Valencia

Pakistani Community in Spain-Valencia Pakistani � Community spain � Valencia

07/06/2026
07/06/2026
اسپین میں مقیم مہاجرین کے لیے غیر معمولی ریگولرائزیشن (قانونی حیثیت دینے) کے عمل کی ہدایات جو حکومتی ویب سائٹ پر شائع ہو...
14/04/2026

اسپین میں مقیم مہاجرین کے لیے غیر معمولی ریگولرائزیشن (قانونی حیثیت دینے) کے عمل کی ہدایات جو حکومتی ویب سائٹ پر شائع ہوئی ہیں کا اردو ترجمہ پیش ہے
✅ اہم شرائط (REQUISITOS)
🔹 ضروری ہے کہ درخواست گزار یہ ثابت کرے کہ وہ یکم جنوری 2026 سے پہلے اسپین میں موجود تھا۔
🔹 اس کے علاوہ، درخواست کے وقت تک کم از کم 5 ماہ مسلسل قیام ہونا لازمی ہے۔
🔹 کسی بھی قسم کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونا بھی ضروری شرط ہے۔
🔹 جو افراد بین الاقوامی تحفظ (پناہ) کے درخواست گزار ہیں، ان کے لیے کافی ہے کہ انہوں نے یکم جنوری 2026 سے پہلے درخواست دی ہو اور اس کا ثبوت موجود ہو۔
✅ شیڈول (CALENDARIO)
🗓️ 14 اپریل: کابینہ (Council of Ministers) سے منظوری
🗓️ 15 اپریل: سرکاری گزٹ (BOE) میں اشاعت
🗓️ 16 اپریل:
آن لائن درخواستوں کا آغاز
پریزنٹیشن کے لیے اپائنٹمنٹ (cita previa) بک کروانے کی سہولت بھی شروع
🗓️ 20 اپریل:
بذریعہ ملاقات (presencial) درخواستوں کا آغاز
🗓️ 30 جون 2026:
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ
✅ درخواست دینے کے طریقے (VÍAS DE PRESENTACIÓN)
🖥️ آن لائن طریقہ (16 اپریل سے)
✔️ وہ افراد خود درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ اور NIE ہو
✔️ رجسٹرڈ نمائندے کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے
✔️ وکلاء، سوشل گریجویٹس یا ایڈمنسٹریٹو منیجرز کے ذریعے بھی
✔️ رجسٹرڈ تنظیمیں مفت مدد بھی فراہم کریں گی
📥 بذریعہ ملاقات (20 اپریل سے)
✔️ صرف پہلے سے وقت (cita previa) لے کر ہی درخواست دی جا سکتی ہے
✅ اپائنٹمنٹ (CITA PREVIA)
➡️ ملاقات لینا لازمی ہوگا
➡️ اپائنٹمنٹ لینے کا آغاز 16 اپریل سے ہوگا
➡️ ویب سائٹ پر فارم کے ذریعے (Cl@ve سسٹم)
➡️ یا فون نمبر 060 پر کال کر کے
✅ دفاتر میں سہولت (ATENCIÓN PRESENCIAL)
🏫 سوشل سیکیورٹی دفاتر:
ہر صوبے میں کم از کم ایک، پیر سے جمعہ، شام 4 سے 7 بجے تک
🏫 Correos کے دفاتر:
بڑے شہروں میں، صبح 8:30 سے شام 5:30 تک
🏫 امیگریشن دفاتر (Oficinas de Extranjería):
چند صوبوں میں (Madrid، Alicante، Valencia، Almería، Murcia)
صرف شام 4 سے 7 بجے
✅ مزید معلومات (MÁS INFORMACIÓN)
📞 فون 060:
پیر تا جمعہ
صبح 9:30 تا 2:00
اور شام 4:30 تا 7:30
🌐 Ministerio de Inclusión, Seguridad Social y Migraciones کی ویب سائٹ:
جلد ہی ایک خصوصی صفحہ فراہم کیا جائے گا جہاں مکمل اور تازہ معلومات دستیاب ہوں گی
Copy: dost news Europe

🇵🇰🇪🇸
01/03/2026

🇵🇰🇪🇸

Dirección

Spain � Valencia
Valencia
46014

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Pakistani Community in Spain-Valencia publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir