EU PAK Friendship Federacion Europe.

EU PAK Friendship Federacion Europe. Eu Pak Friendship Federation is a Non Governmental Organisation whose headquater is based in Brussels

26/05/2026
25/05/2026

The 3rd programme of Jashan-e-Marqa-e-Haq – Operation Bunyan-un-Marsoos was successfully held in Frankfurt, Germany under the banner of the EU Pak Friendship Federation Germany. Overseas Pakistanis, Kashmiri community members, women, youth & senior citizens participated with great enthusiasm.

The programme began with the national anthems of Pakistan & Germany, followed by Quran recitation and Naat. Renowned singer Viki Chaudhry energized the audience with the patriotic anthem Dil Dil Pakistan, while participants proudly sang the national anthem together.

Pakistani and German flags decorated the venue as participants waved national flags and displayed portraits of Field Marshal General Syed Asim Munir, Air Chief and Naval Chief, expressing solidarity with Pakistan and its armed forces.

The event highlighted the active role of overseas Pakistani youth. A young child delivered a speech in Dutch language, while a young girl from Prime Minister Youth Europe addressed the audience with passion and confidence.

Shafeeq Murad of Shareef Academy performed duties as stage secretary. Shareef Academy was appreciated for its pivotal role in promoting Urdu language and culture among overseas Pakistanis in Europe.
Chief Guest Dr. Perveiz Iqbal Lohsar (Tamgha-i-Khidmat) praised the Pakistan Army and Field Marshal General Syed Asim Munir for defending the motherland and enhancing Pakistan’s image globally. He urged overseas Pakistanis to counter negative propaganda against Pakistan.

The programme concluded with emotional patriotic slogans including “Pakistan Hamesha Zindabad,” “Pakistan Army Zindabad,” and “Field Marshal Syed Asim Munir Zindabad,” reflecting the unity and devotion of overseas Pakistanis in Germany. 🇵🇰

فرینکفرٹ، جرمنی میں “جشنِ معرکۂ حق – آپریشن بنیانٌ مرصوص” کی تیسری تقریب منعقدفرینکفرٹ، جرمنی – 24 مئی 2026:یورپی یونین...
25/05/2026

فرینکفرٹ، جرمنی میں “جشنِ معرکۂ حق – آپریشن بنیانٌ مرصوص” کی تیسری تقریب منعقد

فرینکفرٹ، جرمنی – 24 مئی 2026:
یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی کے زیرِ اہتمام “جشنِ معرکۂ حق – آپریشن بنیانٌ مرصوص” کی تیسری تقریب 24 مئی 2026 کو فرینکفرٹ، جرمنی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں اوورسیز پاکستانیوں، جرمن کشمیری کمیونٹی، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کا آغاز جرمنی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا۔ شرکاء نے پاکستان کے قومی پرچم تھام رکھے تھے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف آرمی اسٹاف و فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کی بڑی تصاویر بھی آویزاں کی گئی تھیں۔ پورا ہال پاکستانی اور جرمن پرچموں سے سجا ہوا تھا جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور یکجہتی کی علامت تھا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ معروف گلوکار وکی چوہدری نے ملی نغمہ “دل دل پاکستان” پیش کیا جس پر شرکاء نے بھرپور جوش و جذبے کا اظہار کیا۔ حاضرین نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی نہایت جذبے اور ولولے کے ساتھ گایا۔

اس پروگرام کے منتظمین میں چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی گوہر باجوہ آف چوونڈہ، صدر یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن جرمنی انصر بٹ، چوہدری غلام غوث گجر آف مرالی، اور چوہدری احسان الٰہی شامل تھے۔

تقریب میں خصوصی شرکت حاجی قمر زمان آف سیکروالی، صدر ورلڈ اسلامک مشن، اور چوہدری مظہر دیونا نے کی۔ پروگرام کی صدارت صدر پی او اے ایف یورپ چوہدری اعجاز پیارا نے کی۔

ایک کمسن بچے نے ڈچ زبان میں خطاب کیا جبکہ وزیر اعظم یوتھ یورپ سے وابستہ ایک نوجوان بچی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور اوورسیز پاکستانی نوجوانوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

شریف اکیڈمی کے شفیق مراد نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیے۔ شریف اکیڈمی کو اوورسیز پاکستانیوں میں اردو زبان کے فروغ اور ترویج کے لیے اہم کردار ادا کرنے پر سراہا گیا۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغۂ خدمت) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر نازک صورتحال میں مادرِ وطن کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دن رات پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ پاکستان آرمی ہماری اپنی فوج ہے اور ہمیں پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے خصوصاً سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے وطن، اپنی فوج اور اپنے فیلڈ مارشل سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست اور قومی اداروں سے محبت اورقومی اداروں سے محبت اور وابستگی ہمیشہ مضبوط ہوتی رہے گی جو امن، استحکام اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ ڈاکٹر لوہسر نے کہا کہ پاکستان آرمی کے خلاف دشمنوں کا منفی پروپیگنڈا ناکام ہوگا اور 10 مئی 2026 کو پاکستان آرمی نے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جسے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے “پاکستان ہمیشہ زندہ باد”، “پاکستان آرمی زندہ باد” اور “فیلڈ مارشل سید عاصم منیر زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور پاکستان سے اپنی محبت اور یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

Dirección

Barcelona

Teléfono

0034666353092

Página web

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando EU PAK Friendship Federacion Europe. publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir