Pak Federación de España

Pak Federación de España Pak federacion de España es una organización registrada con sede en Barcelona que representa a la comunidad Pakistaní de España.

اس سال کے شروع میں تقریباً 11 ماہ پہلے جب فیڈریشن کے سابق صدر ثاقب طاہر نے صدارت سے استعفیٰ دیا تو اس کے بعد پاک فیڈریشن...
14/12/2025

اس سال کے شروع میں تقریباً 11 ماہ پہلے جب فیڈریشن کے سابق صدر ثاقب طاہر نے صدارت سے استعفیٰ دیا تو اس کے بعد پاک فیڈریشن میں صدارتی الیکشن کے دوران کچھ اختلافات کی وجہ سے دو گروپ بن گئے، جن میں سے ایک کی قیادت عبدالغفار مرہانہ صاحب اور دوسرے کی فیض اللہ ساہی صاحب کر رہے تھے۔

البتہ دونوں اطراف اتحاد اور اتفاق کےساتھ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک احساس، خواہش اور پختہ سوچ پائی جاتی تھی۔ اس لئے دونوں اطراف سے راجہ ساجد محمود صاحب اور پرویز اختر جانی صاحب کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

دونوں کمیٹیوں نے کافی میٹنگز کی اور آخر کار فیڈریشن کو بہتر طریقے سے چلانے اور اکٹھے کام کرنے کیلئے ایک 4 نکات پر مشتمل معاہدہ کر لیا گیا ہے۔ جس کے مطابق افضال احمد بیدار صاحب سپیکر، فیض اللہ ساہی صاحب صدر اور الیکشن سے پہلے والی سپریم کونسل اپنا کام جاری رکھے گی۔ معاہدے کو حتمی شکل دینے میں دونوں کمیٹیوں کے ممبران اور سربراہوں راجہ ساجد محمود صاحب اور پرویز اختر جانی صاحب کو تمام سپریم کونسل کے ممبران نے بہترین الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اور اب امید کی جا رہی ہےکہ فیڈریشن پہلے کی طرح متحد ہو کر اپنا کام بہترین انداز میں شروع کر دے گی۔

13/12/2025
12/12/2025
صدر پاک فیڈریشن سپین، جناب فیض اللہ ساہی صاحب نے  آج اپنے ایک بیان میں عبدالغفار مرہانہ صاحب، چوہدری ایاز مٹھانہ صاحب، ع...
12/12/2025

صدر پاک فیڈریشن سپین، جناب فیض اللہ ساہی صاحب نے آج اپنے ایک بیان میں عبدالغفار مرہانہ صاحب، چوہدری ایاز مٹھانہ صاحب، عدیل یوسفزئی صاحب، چیئرمینز کمیٹیز راجہ ساجد محمود صاحب، پرویز اختر جانی صاحب اور تمام کمیٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ کافی کوششوں کے بعد ایک معاہدے تک پہنچے ہیں، اور سب نے مل کر ایک بار پھر پاک فیڈریشن میں اتحاد اور اتفاق کی فضا قائم کر دی ہے۔ اور اِس اُمید کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر پوری اخلاص کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔

پاک فیڈریشن سپین کے ممبران نے آخری انتخابات کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاک فیڈریشن سپین م...
12/12/2025

پاک فیڈریشن سپین کے ممبران نے آخری انتخابات کے دوران پیدا ہونے والے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاک فیڈریشن سپین میں الیکشن کے بعد دو واضح گروپ سامنے آ گئے تھے ۔ ایک کی قیادت عبد الغفار مرھانہ صاحب اور دوسرے کی فیض اللہ ساہی کر رہے تھے ۔ تا ہم دونوں اطراف سے مصالحت کی کوشش بھی کی جاتی رہی لہٰذا دونوں اطراف نے با اختیار مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں ۔ ایک کمیٹی کے چیرمین راجہ ساجد محمود اور دوسری طرف کی کمیٹی کے چیرمین پرویز اختر جانی مقرر ہوئے ۔ جنہوں نے اپنے ساتھیوں کی مشاورت سے طویل گفت و شنید کے بعد ایک باہمی معاہدہ کیا جو چار نقاط پر مشتمل ہے جس پر دونوں اطراف کے چیئرمین نے باقاعدہ دستخط کیے ہیں اور اس پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔
پریس کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا۔ پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ پاک فیڈریشن سپین کی سپریم کونسل ہی وہ واحد ادارہ ہے جس میں بیٹھ کر تمام معاملات کو حل کیا جائے گا ۔ آئندہ سپریم کونسل کے ہونے والے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے ایک جامہ پلان بنایا جائے گا ۔
اس موقع پر فیڈریشن کے قائم مقام صدر جناب عبد الغفار مرھانہ صاحب نے کمیونٹی اور فیڈریشن کے وسیع تر مفاد میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دھانی کرائی ۔ فیض اللہ ساہی صاحب نے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور دستور کے مطابق چلنے کی یقین دھانی کرائی ۔ فیض اللہ ساہی ،عبدالغفار مرھانہ ،اور جناب افضال احمد بیدار صاحب نے ،دونوں اطراف کی کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مل کر مشاورت سے طویل گفت و شنید کے بعد سب کو اگٹھا کرنے میں کردار ادا کیا ۔

12/12/2025

مصالحتی کمیٹوں کے درمیان ایک 4 نکاتی معاہدے کے مطابق تمام ممبران فیڈریشن نے فیض اللہ ساہی صاحب کو متفقہ طور پر صدر پاک فیڈریشن سپین تسلیم کر لیا ہے۔ اور اُنکے ساتھ تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔

12/12/2025

پاک فیڈریشن سپین کے قائمقام صدر جناب عبدالغفار مرہانہ صاحب نے فیڈریشن کے اتحاد اور کمیونٹی کے وسیع تر مفاد میں صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاکہ مصالحت کا عمل آگے بڑھ سکے۔

09/11/2025
05/10/2025

صدر پاک فیڈریشن سپین عبد الغفار مرہانہ نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کانفرنس کو کامیاب بنانے میں خصوصی تعاون پر راجہ محبوب حسین اور انکی فیملی کا شکریہ ادا کیا ۔

05/10/2025

سیرت النبیٌ کانفرنس میں تقریری مقابلے میں حصہ لینے والی ہونہار بچی زوبیہ محبوب راجہ صاحبہ جس نے بھرپور خود اعتمادی سے تقریر کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Dirección

Anais Nin, 13
Barcelona
08019

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Pak Federación de España publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir