Associacio PakTaxi

Associacio PakTaxi کام کی تلاش؟
ڈرائیور کی ضرورت؟
کوئی اہم خبر؟
ٹیکسی کےنام؟

Our Association pretends to motivate, colaborate and carry on issues of common Pakistani Taxi drivers problems here in Spain. If you are a Pakistani (or any other) Taxi driver you are wel come, here you can also collaborate, tell us your problems and solve of others.

30/04/2026
بارسلونا ٹیکسی سیکٹر، پاک بی سی این اور پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری تجاوز وڑائچ، ظفر مہدی، عثمان علی وڑائچ، ...
17/03/2026

بارسلونا ٹیکسی سیکٹر، پاک بی سی این اور پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے رہنماؤں چوہدری تجاوز وڑائچ، ظفر مہدی، عثمان علی وڑائچ، قیصر زمان، صفدر ملہی، محمد انصر، زبیر علی، عرفان عاشق، سلیمان فضل، محسن بٹ، اور عامر وقاص وڑائچ و فیصل ندیم کی جانب سے افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر پاک ٹیکسی ایسوسی ایشن کے تعاولہ تکنیکہ بورڈ ممبران علی وقاص چٹھہ ،چوہدری شہباز احمد کھٹانہ، کے ساتھ ساتھ سینئر ممبران سید شیراز شاہ صاحب ، محمد اصغر باگڑی، چوہدری محمد عاصم گوندل اور ترجمان پاک ٹیکسی مدثر بٹ صاحب نے شرکت کی۔

مزید برآں، ٹیکسی سیکٹر کی ایسوسی ایشن ATC اے تے سے کے صدر راؤل، سوشلسٹ پارٹی کے رہنما اور رکن کاتالان پارلیمنٹ ارنیستو کاریون، ڈپٹی میئر سانت ادریا دے بیسوس ہوگو فیریر، کونسلر سانت ادریا دے بیسوس اندریس پوزو، اور پاکستانی سوشلسٹ رہنما حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں پنجاب شنواری ریسٹورنٹ میں پرتکلف افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں قونصل جنرل مراد علی وزیر نے خصوصی شرکت کی۔ مہمانوں کی آمد پر چوہدری تجاوز وڑائچ نے پھولوں کے گلدستے پیش کر کے پرتپاک استقبال کیا۔

ٹیکسی سیکٹر متوجہ ہو پاک ٹیکسی نے گزشتہ ماہ پلاتا فورما دی لا لینگوا  کی ہیڈ اور کوارڈینیٹرز سے ایک تفصیلی میٹنگ کی تھی ...
14/12/2025

ٹیکسی سیکٹر متوجہ ہو
پاک ٹیکسی نے گزشتہ ماہ پلاتا فورما دی لا لینگوا کی
ہیڈ اور کوارڈینیٹرز سے ایک تفصیلی میٹنگ کی تھی ۔اس میٹنگ میں پاک ٹیکسی کے جنرل سیکرٹری طاہر فاروق اور ایگزیکٹو ممبر سید شیراز کے ہمراہ سٹاک اور" آ تے سے" کے صدور راؤل اور اینتونی نے شرکت کی تھی۔
اس موقعہ پر تینوں جماعتوں کا یہ موقف تھاکہ کاتالان B2 کا نفاز غیر ضروری ہے۔
پاک ٹیکسی نے موجودہ ماڈل کے علاؤہ کسی بھی ماڈل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
پاک ٹیکسی کا موقف تھا کہ سیکٹر میں 60 سے زائد مختلف قومیتوں کے باشندوں جن کی اس وقت حاضر سروس تعداد 7000 سے زائد ہے علاؤہ ازیں غیر فعال لیکن ویلڈ لائسنس ہولڈر کی مجموعی تعداد 50 ہزار کے لگ بھگ ہے جس میں نصف سے زائد کاتالان اسپیکر نہیں ہیں ان کی تربیت کے لیے نہ صرف یہ کے فنڈز مہیا نہیں ہیں بلکہ مناسب تعداد میں اسکول اور ٹیچرز بھی مہیا نہیں ہیں۔ یہی نہیں پاک ٹیکسی نے پلاتا فورما کو یاد دلایا کہ ان کی ٹیکسی سیکٹر میں کاتالان زبان کی شمولیت کو نیشنل پیکٹ آف کاتالان لینگوئج سے خارج کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث فنڈز مہیا کرنا نہایت مشکل ہو گا۔ اس پر سٹاک نے سوال اٹھایا کہ حاضر سروس ڈرائیورز کو کاتالان کلاسزز لینے کے دن اور رات کے کام کے اوقات میں ایڈجسٹ کرنا اور مالکان کو اور ورکرز کو اس کورس کے لیے جو وقت کام کے اوقات میں نکالنا ہوگا اس کی کمپنسیشن کیسے کی جائے گی؟
سٹاک نہ یہ بھی سوال اٹھایا کہ اگرچہ ایک جماعت کے دباؤ پر اس قانون کو جلد بازی سے لاگو کیا جارہا ہے لیکن اس پر اسٹڈی مکمل نہیں اور اگر اس قانون کا نفاز فوری طور پر کیا گیا اور کہا گیا کہ آئندہ ٹیکسی کے امیدوران بی 1 یا بی2 سرٹیفیکٹ کے بغیر امتحان دینے کے اہل نہیں ہونگے تو سیکٹر میں ورکرز کی کمی کا ایک شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔
لہذا مکمل تجزیے اور مشاورت کے ساتھ کسی ایسے قانون کی طرف جایا جائے۔
یہاں یہ بات مشاہدے میں آئی کہ اگرچہ پلاتا فورما کی کاتالان ٹیم اس نفاز کے لیے پرجوش ہے لیکن وہ سیکٹر کی اصل حقیقت اور کسی بھی ایسے قانون کے نفاز سے پیدا ہونے والے معاشی بحران سے ناواقف ہے۔
چند ماہ پہلے جنتس پر کاتالونیا اور سوشلسٹ پارٹی سے پارلیمنٹ میں ملاقاتوں کے دوران بھی ان نقاط پر توجہ دلائی گئی تھی۔
پاک ٹیکسی کی ان ملاقاتوں کے نتیجے میں یہ بات تو واضح ہو گئی تھی کہ کاتالان بی 2 کے حوالے سے فیصلہ تبدیل ہو جائے گا۔ لیکن موجودہ ماڈل میں بالکل بھی تبدیلی نہ ہو تو یہ سیاسی جماعتوں کے لیے سیاسی مشکلات کا باعث بنے گا ۔ یا ان کی سیاسی مجبوری سمجھا جائے
تاہم یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ اگر بی 1 کا نفاز بھی ہوا تو پرچہ اور سوالات کا ماڈل ٹیکسی اور اس شعبے سے متعلق ہی ہوگا۔
پاک ٹیکسی کے وفد نے پلاتا فورما کے ایکٹیویسٹس سے کہا کہ انسانی دماغ کی طاقت کو اس کی عمر کے حساب سے سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں اور یہ دیکھا جائے کہ کس عمر تک انسان کوئی نئی اور غیر مانوس زبان سیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اور اس حوالے سے حاضر ڈیوٹی عمر رسیدہ ڈرائیورز کو اس قانون سے استثنیٰ دیا جائے ۔ اس تجویز کو بھی پلاتا فورما نے نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس کو مدنظر رکھیں گے۔
یہی نہیں اتھارٹیز نے ان تمام مشکلات کا سننے کے بعد یہ بھی یقین دلایا ہے کہ ایسا میکنیزم تیار کیا جائے گا جو اس کے نفاز کے باوجود کم از کم دو سے تین سال کا دورانیہ کاتالان بی 1 کی صورت میں مہیا کرے۔
پاک ٹیکسی کی اس شرط کے احترام میں یہ وعدہ بھی کیا گیا کہ ہم پوری کوشش کرینگے کہ امتحانات موجودہ ماڈل کے تحت بغیر کسی رد و بدل کے لیے جائیں تاکہ کوئی معاشی بحران یا ڈرائیورز کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن پھر کام کے ساتھ ساتھ ورکنگ انٹیگریشن کے تحت دو سال کے عرصے کے دوران اگر بی 1 لاگو ہوتا ہے تو وہ مکمل کر لیا جائے۔
لیکن اس حوالے سے بھی فنڈز اور سٹڈی فرام ہوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی ویب سائٹس اور ایپس کا اجراء کیا جائے گا جن کی مدد سے یہ زبان سیکھی جا سکے ۔
پاک ٹیکسی کے نمائندوں نے تاہم اس ملاقات کے دوران کسی بھی ایگریمنٹ پر سائن نہیں کیا ۔ اور پلاتا فورما سے درخواست کی کہ اس حوالے سے ایک تیار خاکہ فراہم کیا جائے ۔ جس میں تمام طریقہ کار واضح ہو ۔ اس پر پاک ٹیکسی مشاورت کے عمل کے بعد ام سٹاک اور آ تے سے کی رائے بھی لے گی۔
یاد رہے ایک جانب جہاں پارلیمنٹ کے نمائندے ٹرانسپورٹ کے اس نئے قانون کو 2026 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام سے پہلے پیش کرنا چاہتے ہیں وہاں ابھی بھی بہت سے نقاط پر بحث جاری ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پلاتا فورما نے ایک ابتدائی خاکہ ترتیب دیکر ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو بھیجا ہے جس پر قانونی ماہرین کی رائے لینے کا عمل سوموار سے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ انتخابات جیتنے کے بعد پاک ٹیکسی کے نمائندگان نے مختلف ایشوز جس میں ٹرانسپورٹ کے نئے قوانین ۔ شہر میں مختلف ٹیکسی اسٹینڈز، گلیوں اور سڑکوں پر تعمیرات اور ان کی ڈائریکشن کی تبدیلی پر مشاورت اور بریفننگ کے علاؤہ ۔ نئے سال کے کرایے نامے اور لبراسیون کے حوالے سے ایگزیکٹو باڈی اور اداروں کے ساتھ درجنوں میٹنگز کی ہیں۔
شائد پاک ٹیکسی کی ایگزیکٹو باڈی روایتی پاکستانی طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے خاموشی اختیار رکھے لیکن میں بتاتا چلوں کہ ان میٹنگز پر اٹھنے والے تمام اخراجات یہ نمائندے اپنی جیب سے ادا کر رہے ہیں۔
ایک ڈسکشن میں سٹاک اور آ تے سے۔ اگرچہ اس بات پر سراہا اور حیرت کا اظہار بھی کیا لیکن یہ بات کہی کہ ایسوسی ایشن کو فعال رکھنے اور مضبوط رکھنے کے لیے پاک ٹیکسی کو پروفیشنل انداز میں اپنے اکاؤنٹس برقرار رکھنے ہو نگے۔
میں اس بات سے سو فیصد اتفاق کرتا ہوں۔
آگے چل کر ہو سکتا ہے کہ پاک ٹیکسی ہسپانوی باشندوں کی نظر میں اگرچہ کوئی بل یا قانون مناسب ہی کیوں نہ ہو اور ووٹنگ کی بناء پر لاگو ہو تو بھی اسے اپنی کمیونٹی کی خاطر عدالت میں چیلنج کر دے لیکن اس سب کے لیے عدالتی اخراجات ادا کرنا ہونگے۔
وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے اس پلیٹ فارم کو سیاسی کے علاؤہ مالی طور پر بھی مضبوط کریں۔
(سید شیراز )

Dirección

Plaza Artigas 15 Local 2 Badalona º
Barcelona
08914

Teléfono

632415856

Notificaciones

Sé el primero en enterarse y déjanos enviarle un correo electrónico cuando Associacio PakTaxi publique noticias y promociones. Su dirección de correo electrónico no se utilizará para ningún otro fin, y puede darse de baja en cualquier momento.

Compartir