Al Hekam Foundation

Al Hekam Foundation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Hekam Foundation, Nonprofit Organization, At present, Cairo.

  🎉
12/08/2026

🎉

  Congratulations 🎉
12/08/2026



Congratulations 🎉

قوموں کی علمی و فکری رفعت کا راز محض بلند عمارتوں اور وسیع وسائل میں نہیں، بلکہ ان کے ہاتھوں میں موجود کتابوں اور ان کے ...
12/08/2026

قوموں کی علمی و فکری رفعت کا راز محض بلند عمارتوں اور وسیع وسائل میں نہیں، بلکہ ان کے ہاتھوں میں موجود کتابوں اور ان کے اذہان میں بیدار سوالات میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ کتاب انسان کو صرف معلومات نہیں دیتی؛بلکہ اس کی فکر کو سمت، نظر کو بصیرت اور شعور کو وسعت عطا کرتی ہے۔ جس معاشرے میں مطالعہ زندہ ہو، وہاں علم کی جستجو، تحقیق کا ذوق اور فکر کی پختگی نسل در نسل پروان چڑھتی ہے۔
اسی علمی شعور کو بیدار کرنے اور نوجوان نسل کو کتاب و مطالعہ کی اس روشن دنیا سے جوڑنے کے عزم کے ساتھ *"Al Hekam Foundation"* نے *"اقرأ وارتقِ (Read & Rise Competition)"* کے نام سے ایک منفرد علمی سفر کا آغاز کیا۔

الحمدللہ! *اقرأ وارتقِ* کے پہلے اور دوسرے مسابقے نہایت حوصلہ بخش کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ چکے ہیں۔ ہندوستان کے مختلف مدارسِ دینیہ اور جامعات سے وابستہ طلبہ و طالبات نے ان مسابقات میں بھرپور شرکت کی اور اپنی علمی، فکری اور تحریری صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ ان مسابقات کو اہلِ علم، اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے ملنے والی محبت، حوصلہ افزائی، اور پذیرائی نے مزید آگے بڑھانے کا حوصلہ عطا کیا۔
لہذا اس علمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے Al Hekam Foundation کو یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے کہ "اقرأ وارتقِ" (Read & Rise Competition) کے تیسرے مسابقے کے لیے علمِ اصول حدیث کے ایک نہایت اہم اور بنیادی موضوع "جرح و تعدیل" پر مشتمل *علامہ مفتی محمد صدر الوری قادری مصباحی (استاد جامعہ اشرفیہ مبارک پور)* کی گراں قدر تالیف *"اصول جرح و تعدیل"* کا انتخاب کیا گیا ہے۔

*شرائط و ضوابط:*

1) اس مسابقے میں مدارس اسلامیہ اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات و نو فارغین شرکت کے مجاز ہوں گے۔
2) متسابق کی عمر 28 سال سے زائد نہ ہو۔
3) متسابق کا اہل سنت و جماعت سے ہونا لازم ہے۔

*مسابقہ کی تفصیل:*

یہ مسابقہ دو مراحل پر مشتمل ہوگا:

پہلا مرحلہ:
1) رجسٹریشن کے بعد پوری کتاب کا بالاستیعاب مطالعہ کریں-

2) 30 ستمبر 2026 کو گوگل فارم کے ذریعے ایک امتحان لیا جاۓ گا، جس میں 100 معروضی سوالات(MCQ) مقرر ہوں گے، جس کے لیے ایک گھنٹہ وقت دیا جاۓ گا۔

3) اس امتحان میں 60٪+ مارکس لانے والے متسابقین ہی دوسرے مرحلے میں شرکت کے مجاز ہوں گے-

4) پہلے مرحلے کا نتیجہ 2 اکٹوبر 2026 کو نشر کر دیا جاۓ گا-

*دوسرا مرحلہ:*

1) پہلے مرحلے کے نتیجہ کے اعلان کے بعد دوسرے مرحلے کے لیے منتخب متسابقین کو 18 دن کے اندر پوری کتاب کی تلخیص لکھنا ہوگی۔

2) تلخیص حسن اسلوب کے ساتھ ساتھ کتاب کے جملہ مشمولات کو جامع ہو۔

3) تلخیص A4 سائز 10 صفحات (5000 - 6000 الفاظ) سے زائد نہ ہو۔

4) تلخیص ٹائپنگ شدہ PDF کی شکل میں ارسال کرنا لازم ہوگا۔

5) تلخیص ارسال کرنے کی آخری تاریخ 20 اکٹوبر 2026 ہوگی۔

6) فائنل رزلٹ کا اعلان اور تقسیم انعامات 31 اکٹوبر 2026 کو ایک آنلائن پروگرام میں عمل میں آۓ گا۔

(ان شاء اللہ)

*انعامات:*

🏆 *اول پوزیشن* :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3000
تین ہزار روپے نقد مع اعزازی سند

🏆 *دوم پوزیشن* :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2500
پچیس سو روپے نقد مع اعزازی سند

🏆 *سوم پوزیشن* :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2000
دو ہزار روپے نقد مع اعزازی سند

🏆 *چہارم پوزیشن* :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1500
پندرہ سو روپے نقد مع اعزازی سند

🏆 *پنجم پوزیشن* :۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔1000
ایک ہزار روپے نقد مع اعزازی سند

*نوٹ:* اول پوزیشن حاصل کرنے والے متسابق کی تلخیص ہندوستان کے مشہور و معروف رسائل و مجلات میں نشر کی جاۓ گی۔

اوائل خمسہ کے علاوہ دیگر تلخیص لکھنے والے متسابقین کو بھی سند شرکت سے نوازا جاۓ گا۔

(ان شاء اللہ)

📌 رجسٹریشن کی آخری تاریخ (31/08/2026)

*رجسٹریشن* کے لیے کلک کریں 👇
https://forms.gle/mL7Sj4ZrUsffxTdM8

مزید معلومات کے لیے *Al Hekam Foundation* کو فالو کریں 👇
https://whatsapp.com/channel/0029VbChFIZKgsO1zqXuWo1L

کتاب : *اصول جرح و تعدیل* ڈاؤن لوڈ کریں 👇
https://share.google/Ce8cDQkT9vRm1KFvZ

✍️ *الحِکم فاؤنڈیشن*

 Congratulations 🎉
06/08/2026



Congratulations 🎉

  🏆 Congratulations 🎉
02/08/2026

🏆

Congratulations 🎉

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہالحمد للہ رب العالمین!نہایت مسرت و شادمانی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحِکم فاؤنڈیشن کے...
30/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ رب العالمین!

نہایت مسرت و شادمانی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ الحِکم فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ "مسابقہ اقرأ وارتقِ" (May–July 2026) کے اختتام کے موقع پر آن لائن تقریبِ تقسیمِ انعامات منعقد کی جا رہی ہے۔
اس مبارک تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی *حضرت علامہ مفتی ناظم علی مصباحی* حفظہ اللہ، استاد جامعہ اشرفیہ، مبارک پور، تشریف فرما ہوں گے۔ اس موقع پر حضرت *"منصبِ افتاء اور قضیۂ تکفیر و تضلیل"* کے اہم موضوع پر خصوصی خطاب فرمائیں گے۔
اسی طرح تلاوتِ کلامِ پاک کی سعادت *قاری عرفجہ الأزہری (مدغشقر، افریقہ)* حاصل کریں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

📅 تاریخ: 31 جولائی 2026 (بروز جمعہ)
🕘 وقت: رات 9:00 بجے تا 10:00 بجے
💻 مقام: آن لائن (Google Meet)

پروگرام کا لنک مقررہ وقت پر اس واٹس ایپ چینل پر شیئر کیا جائے گا:👇https://whatsapp.com/channel/0029VbChFIZKgsO1zqXuWo1L

آپ حضرات سے مخلصانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت پروگرام میں شرکت فرما کر حضرت کا علمی خطاب سماعت کریں، اور تمام متسابقین کی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں۔

فقط والسلام

✍️ *الحِکم فاؤنڈیشن*

دوسرے مرحلے کے لیے منتخب امیدواران
02/07/2026

دوسرے مرحلے کے لیے منتخب امیدواران

فہرست امیدوران براۓ مسابقہ "اقرأ وارتقِ" (مئی - جولائی 2026)
22/06/2026

فہرست امیدوران براۓ مسابقہ "اقرأ وارتقِ" (مئی - جولائی 2026)

Address

At Present
Cairo

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hekam Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share