Minhaj-ul-Quran International Germany

Anrufen Wegbeschreibung Website Kontaktieren Sie die Organisation

Minhaj-ul-Quran International Germany It promotes education of classical Islam in the contemporary context.

Minhaj-ul-Quran International (MQI) is a broad-based Islamic organization representing the true vision of Islam, working for peace, love, humanity, knowledge, and positive integration.

17/10/2026
17/10/2026

منہاج القرآن انٹرنیشنل کا 46 سالہ سفر قرآن و سنّت سے وابستگی، تجدید و احیائے دین، اصلاحِ احوال، تعلیم و تربیت اور خدمتِ انسانیّت کی مسلسل اور ہمہ جہت جدوجہد سے عبارت ہے۔ اس سفر کا بنیادی مقصد ایسے مصطفوی معاشرے کی تشکیل ہے جہاں علم و عمل، عبادت و معاملات، اخلاق و کردار، اعتدال و رواداری اور حکمت و بصیرت زندگی کے نمایاں اوصاف ہوں۔ یومِ تاسیس اپنے مقصد و مشن کے ساتھ تجدیدِ عہد کا دن ہے۔

مورخہ 13 اکتوبر 2026 بروز منگل ۔میاں عمران الحق صاحب (صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) جرمنی کے صوبہ NRW کے وزٹ کے بعد...
13/10/2026

مورخہ 13 اکتوبر 2026 بروز منگل ۔
میاں عمران الحق صاحب
(صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی )
جرمنی کے صوبہ NRW کے وزٹ کے بعد واپس برلن روانہ ہو گئے ۔

مورخہ 12 اکتوبر 2026 بروز پیر میاں عمران الحق صاحب ( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) نے جرمنی کے صوبہ NRW کے تنظیمی و...
12/10/2026

مورخہ 12 اکتوبر 2026 بروز پیر
میاں عمران الحق صاحب
( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی )
نے جرمنی کے صوبہ NRW کے تنظیمی وزٹ کے دوران شہر ایسن میں تحریکی احباب سے جن میں میاں مقصود اکرام صاحب
( صدر منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی )
محمد شاہد گھمن صاحب
( کوآرڈینیٹر صوبہ NRW )
قاری فیض احمد چشتی صاحب اور
صدام حسین صاحب سے ملاقات کی ۔
اس طویل نشست میں آئندہ ماہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صاحب
( چیئرمین سپریم کونسل منھاج القرآن انٹرنیشنل )
کے وزٹ اور تنظیمی و تحریکی حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔

مورخہ 12 اکتوبر 2026 بروز پیر میاں عمران الحق صاحب ( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) نے جرمنی کے صوبہ NRW کے تنظیمی و...
12/10/2026

مورخہ 12 اکتوبر 2026 بروز پیر
میاں عمران الحق صاحب
( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) نے جرمنی کے صوبہ NRW کے تنظیمی وزٹ کے دوران
حاجی محمد ارشد وڑائچ صاحب
( نائب صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی )
کی رہائش گاہ پر ان کی عیادت کی جو کہ کچھ عرصہ سے علیل ہیں ۔
اس موقع پر قاری فیض احمد چشتی صاحب اور محمد شاہد گھمن صاحب
( کوآرڈینیٹر صوبہ NRW ) بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
بھت سے حوالوں سے تبادلہ خیال ہوا اور آخر میں قاری فیض احمد چشتی صاحب کی دعا کے ساتھ خوبصورت نشست برخاست ہوئی ۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ حاجی محمد ارشد صاحب کو صحت و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین

مورخہ 10 اکتوبر 2026 بروز ہفتہ میاں عمران الحق صاحب ( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) نے جرمنی کے صوبہ NRW کے قصبہ ڈی...
11/10/2026

مورخہ 10 اکتوبر 2026 بروز ہفتہ
میاں عمران الحق صاحب
( صدر منھاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی ) نے جرمنی کے صوبہ NRW کے قصبہ ڈیورن (Düren) جو کہ بیلجیئم کے بارڈر پر واقع ہے میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں شرکت کی جس کا اہتمام پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ایک خوبصورت ترک مسجد میں کیا گیا ۔
میاں مقصود اکرام صاحب
( صدر منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی )
بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
محفل پاک میں تلاوت اور نعت خوانی کے ساتھ علمائے کرام جن میں مفتی ممتاز حسین پیرزادہ صاحب ( چئیرمن انٹرنیشنل پیس کونسل جرمنی ) اور علامہ ڈاکٹر محمد طاہر مصطفے صاحب ( خطیب و امام مسجد اقصیٰ کوبلنز ) نے مقصد بعثت مصطفے کے حوالے سے علمی و فکری خطابات سے حاضرین کے ایمان کو جلا بخشی ۔
قابل ذکر بات یہ کہ محفل کے اختتام پر نماز مغرب کے بعد ترکی امام نے نعلین مبارک و موئے مبارک منسوب بہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کا اعلان کیا ۔ اللہ اکبر۔

محفل پاک کا انتظام و انصرام مرزا ذیشان بیگ و مرزا ایاز بیگ اور ان کی ٹیم نے ہر لحاظ سے بھت شاندار کیا ۔
اللہ سبحانہ وتعالیٰ جملہ منتظمین و حاضرین کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے ۔ آمین

09/10/2026

شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا معروف اینکر صاحبزادہ تسلیم احمد صابری کے ساتھ خصوصی پوڈکاسٹ

وہ سوالات جو زبانِ زدِ عام تھے، اور وہ دو ٹوک حقائق جو پہلی بار اس بے تکلفی کے ساتھ سامنے آئے
اساتذہ و مراحلِ تعلیم، اور آپ کی فصاحت و شیریں بیانی کا اصل راز؟
منبر سے بدکلامی اور قرآنی آیات کی باطل تاویلات پر واضح مؤقف
کینیڈا کی خلوت گزینی اور تصنیفی اسفار کے پس پردہ مقاصد
زندگی کی وہ حسرت جو آج بھی آنکھ نم کر دیتی ہے!

دیکھنا نہ بھولیں:
🗓️ 10 اکتوبر 2026ء، بروز ہفتہ
🕕 پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:00 بجے
(ٹورنٹو: صبح 9:00 بجے | لندن: سہ پہر 2:00 بجے | جاپان: رات 10:00 بجے)

شیخ الاسلام کے آفیشل یوٹیوب چینل اور فیس بُک پیج پر نشر کیا جائے گا۔

01/10/2026

🪗 فیملیز کے لیے قوالی کی خصوصی محفل 🪘

​منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جرمنی آپ کو قوالی کی ایک خوبصورت محفل میں شرکت کی دعوت دیتی ہے۔ اس محفل میں پاکستان کے مشہور و معروف قوال شہباز فیاض بدوملہی والے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کریں گے۔

​✨ پروگرام ان شاء اللہ ✨

​🗓️ تاریخ: بروز اتوار، 11 اکتوبر 2026
🕔 وقت: بعد دوپہر 15:00 بجے
📍 مقام: Kiesweg 7, 51373 Leverkusen-Küppersteg, Germany

​📌 اہم معلومات:
🎟️ شرکت کے لیے پیشگی ٹکٹ بکنگ ضروری ہے۔ اشتہار پر موجود بار کوڈ کو سکین کر کے یا نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کر کے اپنی ٹکٹ بک کریں۔

👶 6 سال سے کم عمر بچوں کی انٹری فری ہوگی۔

🍲 پروگرام کے اختتام پر ضیافت کا انتظام موجود ہو گا ۔

بچوں اور خواتین کی دلچسپی کے لیے مختلف سٹالز موجود ہوں گے ۔

فیملیز کے ہمراہ تشریف لائیں اور دوست احباب کو بھی دعوت دیں ۔ شکریہ

متمنی شرکت : منھاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ، جرمنی

https://www.eventbrite.co.uk/e/qawwali-night-with-shahbaz-fayyaz-qawwal-tickets-2002706623422

Adresse

Müllerstraße 47A
Berlin
13349

Benachrichtigungen

Erfahren Sie als Erste/r von Neuigkeiten und Aktionen: Wir schicken Ihnen eine E-Mail, wenn Minhaj-ul-Quran International Germany etwas veröffentlicht. Ihre E-Mail-Adresse wird für keinen anderen Zweck verwendet, und Sie können sich jederzeit abmelden.

Kontaktieren Sie Die Organisation

Nachricht an Minhaj-ul-Quran International Germany senden:

Verknüpfungen

Teilen