Gayal welfare organization

Gayal welfare organization علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے نوجوانوں کو یکجا کرنا اولین ترجیح ہے
تاکہ شہریوں کے حقوق کی پامالی نہ ہو
{Education and Development
Society Gayal Darel}

16/09/2026

اہم اپیل برائے روڈ بحالی

آج رات داریل گیال نالے کا روڈ گرنے کے باعث علاقے کا زمینی رابطہ شدید متاثر ہوا ہے، جس سے عوام کو آمدورفت، روزمرہ زندگی اور دیگر ضروری امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم اسسٹنٹ کمشنر داریل سے مؤدبانہ درخواست کرتے ہیں کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی جائے اور روڈ کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا جائے، تاکہ عوام کا مواصلاتی رابطہ جلد از جلد بحال ہو سکے۔

یہ راستہ علاقے کے لوگوں کے لیے انتہائی اہم ہے، اس لیے بروقت کارروائی عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی لا سکتی ہے۔

انتظامیہ سے فوری توجہ اور عملی اقدام کی امید ہے۔

تعزیتی پیغامانتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع ملی کہ گیال یوتھ کے سرگرم کارکن، گلاب ولی اچانک ہم سے بچھڑ گئے۔ ان کی نا...
22/08/2026

تعزیتی پیغام

انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ اطلاع ملی کہ گیال یوتھ کے سرگرم کارکن، گلاب ولی اچانک ہم سے بچھڑ گئے۔ ان کی ناگہانی وفات پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

گلاب ولی ایک متحرک، مخلص اور نوجوانوں کے لیے کام کرنے والے ساتھی تھے۔ ان کی سماجی خدمات اور خوش اخلاقی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان، عزیز و اقارب اور تمام اہلِ علاقہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 🖤

20/08/2026

📢 عوامی احتجاج — گیال گندم ڈپو

گیال کے عوام کے ساتھ یہ ناانصافی مزید قابلِ قبول نہیں!

گزشتہ ایک ماہ سے گیال گندم ڈپو میں تقریباً 300 بوریاں گندم موجود ہونے کے باوجود عوام کو گندم ایشو نہیں کی جا رہی۔ گندم جیسی بنیادی ضرورت کے لیے عوام کو دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جبکہ سرکاری ڈپو میں گندم موجود ہے۔
فوری طور پر ڈپو میں موجود گندم عوام کو ایشو کی جائے اور ماہ اگست کا گندم بھی جلد از جلد منگوایا جائے۔
اگر عوام کے جائز مطالبے پر فوری توجہ نہ دی گئی تو گیال کے عوام اپنے حق کے لیے پُرامن احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے۔

منشی گیال دانش اور عبدالرحمان جلد از جلد اس مسئلے پر توجہ دو

14/08/2026

تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہو؛

🌿 گیال ویلفیئر  آرگنائزیشن کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغامنشہ صرف ایک برائی نہیں بلکہ ایمان، صحت، خاندان اور معاشرے کا ...
29/07/2026

🌿 گیال ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے عوام کے نام اہم پیغام

نشہ صرف ایک برائی نہیں بلکہ ایمان، صحت، خاندان اور معاشرے کا دشمن ہے۔

نشے کے نقصانات:
❌ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور دینی و اخلاقی زوال۔
❌ جسمانی و ذہنی بیماریوں کا سبب۔
❌ تعلیم، روزگار اور مستقبل کی تباہی۔
❌ گھریلو جھگڑوں، تشدد اور خاندانی ٹوٹ پھوٹ میں اضافہ۔
❌ جرائم، چوری، بدامنی اور معاشرتی بے چینی کو فروغ۔
❌ نوجوان نسل کی صلاحیتوں اور کردار کی بربادی۔
❌ وقت، عزت اور مال کا ضیاع۔

ہماری ذمہ داری:
✅ نوجوانوں کو قرآن، مسجد، تعلیم، کھیل اور مثبت سرگرمیوں سے جوڑیں۔
✅ اپنے بچوں کی صحبت اور معمولات پر نظر رکھیں۔
✅ منشیات فروش عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔
✅ نشے سے متاثرہ افراد کی اصلاح، حوصلہ افزائی اور بحالی میں مدد کریں۔

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔"

آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے علاقے کو نشے سے پاک، باامن اور باکردار معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

"نشے سے انکار، ایمان سے پیار۔"

تمام اہلیان داریل سے گزارش ہے کہ کل ہونے والے الیکشن کے موقع پر امن، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ اختلافِ رائے جمہوریت...
11/07/2026

تمام اہلیان داریل سے گزارش ہے کہ کل ہونے والے الیکشن کے موقع پر امن، صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہے، اس لیے ایک دوسرے کی عزت کریں اور کسی بھی قسم کے جھگڑے یا تلخی سے مکمل اجتناب کریں۔
اپنا ووٹ ضرور دیں، مگر محبت اور بھائی چارے کو ہر حال میں قائم رکھیں۔
پرامن داریل،روشن مستقبل۔

30/06/2026

خوشخبری

گیال کوٹ اور پلاٹی کو ملانے والی پل جو شدید پانی کے بہاؤ کے باعث ٹوٹ گئی تھی،اور داریل گیال کے آدھے سے زیادہ علاقے کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آج گیال یوتھ کے متحرک اور باہمت کارکن حضرات بشالی نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے گیال یوتھ کی نگرانی میں ذاتی طور پر اس پل کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔
ہم تہہ دل سے حضرات بشالی اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔

تمنا دردِ دل کی ہو تو کرخدمت فقیروں کی
نہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں ،،

گیال یوتھ

گیال یوتھ کے جوانوں نے داریل ایکسپریس وے کے زمہ دار ایڈمن لیاقت صاحب سے شتیال میں ملاقات کی جس میں بہت سارے ایشوز زیر بح...
23/06/2026

گیال یوتھ کے جوانوں نے داریل ایکسپریس وے کے زمہ دار ایڈمن لیاقت صاحب سے شتیال میں ملاقات کی جس میں بہت سارے ایشوز زیر بحث آئے اور ایڈمن صاحب نے ان ایشوز کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔
وہ تمام نوجوان جو کوئی ہنر جانتا ہو اور ایکسپریس وے داریل روڈ میں کام کا خواہشمند ہو وہ گیال یوتھ کے ساتھ رابطہ کرے ۔


گیال یوتھ۔

16/06/2026

عوام الناسِ گیال کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جون کا مہینہ اختتام کے قریب ہے، لہٰذا مقررہ مدت کے اندر اپنی گندم لازماً وصول کر لیں۔ واضح رہے کہ جون کلوزنگ کا مہینہ ہونے کی وجہ سے اس کے بعد گندم کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی،

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَگیا ل یوتھ کے متحرک ساتھی اور نائب صدر بوسوم خان کے والدِ محترم کے انتقال کی...
25/05/2026

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

گیا ل یوتھ کے متحرک ساتھی اور نائب صدر بوسوم خان کے والدِ محترم کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔
یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ہم اس غم کی گھڑی میں بوسوم خان اور ان کے تمام اہلِ خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

دعا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کی قبر کو نور سے بھر دے اور ان کی تمام نیکیاں قبول فرمائے۔
غم کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

Adresse

Gayal Darel
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque Gayal welfare organization publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager