چھپرمشتی ویلفیئر آرگنائزیشن

چھپرمشتی ویلفیئر آرگنائزیشن Charity organization, Our Aims Peace, Education and Health.

چھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دلی مبارکبادچھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن، پورے ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ...
07/08/2026

چھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے دلی مبارکباد

چھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن، پورے ضلع میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم محمد خنان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے۔

یہ شاندار کامیابی نہ صرف محمد خنان بلکہ ان کے والدین، اساتذہ، سکول انتظامیہ اور پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی محنت، لگن اور قابلیت کے ذریعے مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔

ہم اس کامیابی پر سکول کے تمام معزز اساتذہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی انتھک محنت، بہترین رہنمائی اور مخلصانہ کاوشوں نے طلبہ کو اعلیٰ مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ محمد خنان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اساتذہ کی خدمات میں برکت دے، اور ہمارے علاقے کے تمام طلبہ کو علم و عمل کے میدان میں نمایاں مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
چھپرمشتی ویلفیئر آرگنائزیشن

چھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن اس طرح ایکٹیویٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے داد دیتے ہیں ان تمام آرگنائزر کا جنہوں نے اس ٹورنامن...
29/06/2026

چھپر مشتی ویلفیئر آرگنائزیشن اس طرح ایکٹیویٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے داد دیتے ہیں ان تمام آرگنائزر کا جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔
اسکے علاؤہ مماخیل زلمی ٹیم اور منیجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے کا بہترین نمائندگی کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہم اہلیان چھپر مشتی تہہِ دل سے ملک اقبال حسین (صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اورکزئی) کے بے حد مشکور و ممنون ہیں، جنہوں نے...
20/04/2026

ہم اہلیان چھپر مشتی تہہِ دل سے ملک اقبال حسین (صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اورکزئی) کے بے حد مشکور و ممنون ہیں، جنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اندراج کے لیے ستر سام سنٹر میں چھپر مشتی قوم کے لیے ایک خصوصی دن مختص کیا۔

یہ اقدام نہ صرف قابلِ تعریف ہے بلکہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کی بہترین مثال بھی ہے، جس کے ذریعے چھپر مشتی قوم کے مستحق خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹریشن کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس سے یقیناً زیادہ سے زیادہ حقدار افراد تک سہولت پہنچانے میں مدد ملے گی۔

مزید یہ کہ ہر ہفتے جمعرات کے دن چھپر مشتی قوم کا باقاعدہ نمبر مقرر کیا گیا ہے، جس میں صرف اسی قوم سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کا اندراج کیا جائے گا۔ اس سے سہولت اور شفافیت دونوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ مستحق افراد آسانی سے مستفید ہو سکیں۔

ہم اس احسن کاوش پر ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید توفیق دے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھ سکیں۔

#شکریہ


#اورکزئی

Adresse

Tehsil Central District Orakzai
Democratic Republic Of The

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque چھپرمشتی ویلفیئر آرگنائزیشن publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Raccourcis

Partager