READ Foundation School Sona Valley

READ Foundation School Sona Valley Informations de contact, plan et itinéraire, formulaire de contact, heures d'ouverture, services, évaluations, photos, vidéos et annonces de READ Foundation School Sona Valley, Organisation à but non lucratif, Democratic Republic of the.

الحمدللہ!ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز ریجن بھمبر کی قیادت نے تین روزہ School Leadership، SLO-Based Teaching & Assessment ٹ...
17/05/2026

الحمدللہ!
ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز ریجن بھمبر کی قیادت نے تین روزہ School Leadership، SLO-Based Teaching & Assessment ٹریننگ میں شرکت کی، جس سے تعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ اس تربیتی پروگرام کے ذریعے جدید تدریسی طریقۂ کار، مؤثر اسیسمنٹ، بہتر کلاس روم مینجمنٹ اور مضبوط تعلیمی قیادت کے اصولوں پر مفید رہنمائی حاصل ہوئی۔ یقیناً اس ٹریننگ کے مثبت اثرات ریڈ فاؤنڈیشن سکولز و کالجز کے اداروں کی کارکردگی، طلبہ کے تعلیمی معیار، اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مجموعی تعلیمی ماحول میں نمایاں بہتری کی صورت میں سامنے آئیں گے۔










10/05/2026

ماں کے عالمی دن کے موقع پر ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں طلبہ نے خوبصورت چارٹس اور محبت بھرے کارڈز تیار کر کے اپنی ماؤں کے ساتھ بے پناہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔ ننھے بچوں نے اپنے معصوم جذبات کو رنگوں اور خوبصورت الفاظ کی صورت میں پیش کرتے ہوئے ماں کی عظمت، قربانی اور بے لوث محبت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بچوں کے چہروں پر خوشی اور محبت دیدنی تھی، جبکہ ماحول ماں کی محبت کے خوبصورت احساس سے بھر گیا۔ بلاشبہ ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی دعا انسان کی سب سے بڑی طاقت اور جس کی محبت زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر ماں کا سایہ سلامت رکھے۔






وطن سے محبت صرف لفظوں تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ یہ جذبہ قوموں کی پہچان بن جاتا ہے۔ اسی جذبۂ حبُّ الوطنی کو تازہ کرنے کے ل...
10/05/2026

وطن سے محبت صرف لفظوں تک محدود نہیں ہوتی، بلکہ یہ جذبہ قوموں کی پہچان بن جاتا ہے۔ اسی جذبۂ حبُّ الوطنی کو تازہ کرنے کے لیے ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں ’’آپریشن بنیانُ المرصوص‘‘ اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک، حمد و نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا جبکہ ننھے بچوں نے ملی نغموں کے ذریعے اپنے وطن اور پاک فوج سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا۔ معزز پرنسپل جناب محمد عمر سجاد صاحب نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر سپاہی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر وطنِ عزیز کے امن، وقار اور سلامتی کی حفاظت کر رہے ہیں، اور پوری قوم اپنے ان محافظوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو شہداء کی قربانیوں، قومی اتحاد اور ملک سے وفاداری کا درس دیتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، خوشحالی، استحکام اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
پاک فوج کو سلام







ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں پاک آرمی کے معزز ڈاکٹر کیپٹن مدثر صاحب اور ان کی ٹیم کا خصوصی دورہ نہایت مفید اور معلوما...
28/04/2026

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں پاک آرمی کے معزز ڈاکٹر کیپٹن مدثر صاحب اور ان کی ٹیم کا خصوصی دورہ نہایت مفید اور معلوماتی تھا، جہاں انہوں نے بچوں کو صحت اور صفائی (ہائیجین) کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف ذاتی صفائی بلکہ اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کو ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے طلبہ میں صحت مند عادات اپنانے کا شعور بیدار کیا۔ اس موقع پر پرنسپل ادارہ نے اس بہترین کاوش پر پاک آرمی کے ڈاکٹر کیپٹن مدثر صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔


ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کی پہلی سالگرہ تعلیم کے روشن سفر کا ایک خوبصورت سنگِ میلریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کی عمارت...
21/04/2026

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کی پہلی سالگرہ تعلیم کے روشن سفر کا ایک خوبصورت سنگِ میل

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کی عمارت کے قیام کو ایک سال مکمل ہونے پر پہلی سالگرہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس پُر وقار موقع پر پرنسپل ادارہ، معزز سٹاف اور طلبہ و طالبات نے اجتماعی طور پر خصوصی دعا کی، جس میں ادارے کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر اُن تمام مخیر حضرات کے لیے بھی خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جنہوں نے عمارت، جگہ اور راستے کی فراہمی یا کسی بھی صورت میں اس ادارے کے قیام میں تعاون کیا۔بعد ازاں ننھی یتیم طالبہ عائشہ تصور نے پرنسپل اور سٹاف کے ہمراہ کیک کاٹ کر تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔ طلبہ و طالبات کے چہروں پر خوشی اور جوش دیدنی تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ نہ صرف علم بلکہ محبت، تربیت اور امید کا مرکز بھی ہے۔
تعلیم، کردار اور روشن مستقبل کی جانب ایک کامیاب سال

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں نئی قائم ہونے والی شاندار عمارت پر ریڈ فاؤنڈیشن سکول نہالہ کے معزز پرنسپل جناب ناصر حسین...
18/04/2026

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں نئی قائم ہونے والی شاندار عمارت پر ریڈ فاؤنڈیشن سکول نہالہ کے معزز پرنسپل جناب ناصر حسین صاحب اور ان کے سٹاف کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔ ان کا دورہ ہمارے لیے باعثِ خوشی و اعزاز رہا۔ اس موقع پر انہوں نے پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی جناب محمد عمر سجاد صاحب اور ان کی ٹیم کو خوبصورت تحائف بھی پیش کیے، جو ان کے خلوص اور محبت کا خوبصورت اظہار ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری خوشیوں میں شریک ہو کر اس لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔ دعا ہے کہ یہ محبت اور باہمی تعاون ہمیشہ قائم رہے۔






READ Foundation

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں نئے داخل ہونے والے نرسری کلاس کے ننھے منے بچے اپنے ابتدائی دنوں ہی میں اپنی صلاحیتوں اور...
26/03/2026

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں نئے داخل ہونے والے نرسری کلاس کے ننھے منے بچے اپنے ابتدائی دنوں ہی میں اپنی صلاحیتوں اور مہارتوں کے جوہر دکھاتے ہوئے مختلف عملی سرگرمیوں میں اپنے اساتذہ کی مدد سے مصروف ہیں۔ ننھے ہاتھوں کی حرکت، معصوم چہروں کی مسکراہٹ اور سیکھنے کا جذبہ اس خوبصورت ماحول کی عکاسی کرتا ہے جہاں تعلیم کے ساتھ اعتماد، تربیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ ہر ننھا قدم روشن مستقبل کی جانب ایک خوبصورت آغاز ہے، اور ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں یہ سفر محبت، توجہ اور بہترین رہنمائی کے ساتھ جاری ہے۔

21/03/2026

محمد عمر سجاد پرنسپل اور ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کے سٹاف کی جانب سے آپ سب کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد اللہ کرے یہ عید آپ کی زندگی میں خوشیاں، سلامتی اور رحمتیں لے کر آئے۔
عید مبارک







ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں میتھ اور انگلش کی خواتین اساتذہ کے لیے دو اسامیاں خالی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی امیدوار 18...
12/03/2026

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی میں میتھ اور انگلش کی خواتین اساتذہ کے لیے دو اسامیاں خالی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی امیدوار 18 مارچ تک اپنی CV جمع کروا سکتی ہیں۔

آج ریڈ فاؤنڈیشن اسکول سونا ویلی میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب نہایت پُرجوش اور یادگار ماحول میں منعقد ہوئی۔ والدین ...
11/03/2026

آج ریڈ فاؤنڈیشن اسکول سونا ویلی میں سالانہ نتائج کے اعلان کی تقریب نہایت پُرجوش اور یادگار ماحول میں منعقد ہوئی۔
والدین کی بھرپور شرکت، اساتذہ کا جوش و جذبہ اور بچوں کی خوشی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ جب کامیاب طلبہ و طالبات کو اسٹیج پر بلا کر انعامات دیے گئے تو پورا پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔ یہ خوبصورت لمحات اس بات کا ثبوت تھے کہ محنتی طلبہ، مخلص اساتذہ اور تعاون کرنے والے والدین مل کر بچوں کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھتے ہیں۔





18/02/2026

استقبالِ رمضان عبادت، عمل اور روحانی تربیت کا خوبصورت آغاز

ریڈ فاؤنڈیشن سکول سونا ویلی کے طلبہ و طالبات نے استقبالِ رمضان کے موقع پر ایک بامقصد اور روح پرور عملی سرگرمی کا انعقاد کیا، جس میں رمضان المبارک کی حقیقی روح کو اجاگر کیا گیا۔اس سرگرمی کے ذریعے بچوں کو تہجد، افطار، سحری اور دیگر نفلی عبادات کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، تاکہ وہ اس مقدس مہینے کو صرف رسم نہیں بلکہ شعور، عمل اور اخلاص کے ساتھ گزاریں۔
یہ خوبصورت کاوش ننھے دلوں میں عبادت، صبر، نظم و ضبط اور کردار سازی کے بیج بو رہی ہے جو ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔








Adresse

Democratic Republic Of The

Téléphone

+923557158966

Site Web

Notifications

Soyez le premier à savoir et laissez-nous vous envoyer un courriel lorsque READ Foundation School Sona Valley publie des nouvelles et des promotions. Votre adresse e-mail ne sera pas utilisée à d'autres fins, et vous pouvez vous désabonner à tout moment.

Partager