Izhaar: Literary & Cultural Organization

Izhaar: Literary & Cultural Organization This is an official page of Izhaar. A non for profit organization founded by Zakia Ghazal (A renowned poetess).

10/25/2024
جشنِ آزادی مبارک دل نشیں خواب کی تعبیر میں ڈھلتا ہوا دنچاند  کی  گود  میں  تارا   سا ہمکتا   ہوا دنمیری   نسلوں   کی اما...
08/15/2024

جشنِ آزادی مبارک

دل نشیں خواب کی تعبیر میں ڈھلتا ہوا دن
چاند کی گود میں تارا سا ہمکتا ہوا دن

میری نسلوں کی امانت میرا آزاد وطن
میرے اجداد کی دھڑکن میں دھڑکتا ہوا دن

چومے دہقان کے ماتھے کو پسینہ اس کا
رہے مزدور کی محنت سے دمکتا ہوا دن

سبز کھیتوں میں اُگیں خوب سنہری فصلیں
صحنِ گلشن میں کِھلے روز سنورتا ہوا دن

شب ڈھلے رات کی رانی سے فضائیں مہکیں
صبح دیتی ہے چنبیلی سا چٹکتا ہوا دن

روح سیراب کریں گھر پہ برستی خوشیاں
آن کی آن میں مسکائے مہکتا ہوا دن

ہر طرف پیار و محبت کی صدائیں گونجیں
نفرت و بغض و عداوت کو کچلتا ہوا دن

کاش مل جائے کوئی راہ نما ایسا بھی
جس کے آنے سے ملے اور نکھرتا ہوا دن

ہے غزل رب کی عطا ہم کو یہ گلرنگ زمیں
"ہم ہیں آزاد" کے نعروں سے کھنکتا ہوا دن

ذکیہ غزل

Address

Mississauga, ON

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Izhaar: Literary & Cultural Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share