Jugno Welfare Foundation جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن

Call Directions Website Contact the organization

Jugno Welfare Foundation جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن اینڈ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر دیپالپور
044-4543314
03448883314

شکریہ پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیمسنٹر میں تھیلیسیمیا کے رجسٹرڈ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بلڈ کی ضرورت میں بھی اضا...
26/09/2026

شکریہ پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیم

سنٹر میں تھیلیسیمیا کے رجسٹرڈ بچوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بلڈ کی ضرورت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث سب سے التجا ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی رہتے ہیں اپنے اداروں ، گاؤں یا کسی بھی بستی میں بلڈ کیمپ منعقد کروائیں اور اس صدقہ جاریہ میں حصہ لیں ۔

اس سلسلے میں پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیم کے ہم بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کو اپنے کالج میں بلڈکیمپ کی دعوت دی جہاں کے ہونہار سٹوڈنٹس اور انتظامیہ نے ننھے منے بچوں کیلئے اپنا قیمتی بلڈ عطیہ کیا ۔ اللہ بلڈ دینے والے تمام نوجوانوں کو بھی سلامتی والی لمبی زندگی دے ۔

جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور 03448883314

تھیلیسیمیا بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے Calcium-P سیرپ بے حد ضروری ہے ہر بچے کو مسلسل علاج کے ساتھ اضافی نگہداشت کی ضرو...
26/09/2026

تھیلیسیمیا بچوں کی ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے Calcium-P سیرپ بے حد ضروری ہے
ہر بچے کو مسلسل علاج کے ساتھ اضافی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے…
یہ سیرپ تھیلیسیمیا بچوں کی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ایک سیرپ کی قیمت: 230 روپے
ٹوٹل ضرورت: 200 سیرپ
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی بچے کی تکلیف کم کر سکتی ہے۔

آئیں! ان ننھے پھولوں کی زندگی آسان بنائیں 🤲 اپنا حصہ ڈالیں اور اس نیکی میں شامل ہوں۔
جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن دیپالپور

یہ بچے آپ کے خون اور تعاون سے زندہ ہیںآئیں، زندگی کا یہ سلسلہ کبھی رُکنے نہ دیںجگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 26 ستمبر 202...
26/09/2026

یہ بچے آپ کے خون اور تعاون سے زندہ ہیں
آئیں، زندگی کا یہ سلسلہ کبھی رُکنے نہ دیں

جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 26 ستمبر 2026 بروز ہفتہ تھیلیسیمیا کے 7 بچوں کو بلڈ لگایا گیا اَلْحَمْدُلِلّٰه
براۓ مہربانی آپ بھی اپنا خون عطیہ کریں

جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن اینڈ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر
آفس نمبر . .0444543314
واٹس ایپ 03448883314
قصور روڈ نزد سرکاری ہسپتال ایمرجنسی گیٹ دیپالپور

چیمہ صاحب اشکبار آنکھوں کیساتھ رخصت اگرچہ ہم ایک روز قبل بھی ہم اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ صاحب کیساتھ ان کے ...
25/09/2026

چیمہ صاحب اشکبار آنکھوں کیساتھ رخصت

اگرچہ ہم ایک روز قبل بھی ہم اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ صاحب کیساتھ ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کر چکے تھے مگر چیمہ صاحب کی کمال شفقت اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیساتھ محبت تھی کہ وہ آخری روز بے پناہ مصروفیت کے باوجود ٹائم نکال کر جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن تشریف لائے اور بچوں کیساتھ محبت بھرا ٹائم گزارا اور انہیں تحائف بھی دئیے ، جگنو ویلفیئر ٹیم کیلئے انہوں نے جو الفاظ ادا کئے وہ ہمارے لئے اعزاز اور سند سے کم نہیں ۔ وزیٹر بک میں اپنے جو خیالات درج کئے وہ بھی کچھ یوں تھے کہ ''آج کے دور میں دوسروں کیلئے جینا بہت بڑا جہاد ہے ۔ جگنو ویلفیئر کی تھیلیسیمیا بچوں کیلئے خدمات قابل قدر ہیں میں جب بھی یہاں آیا مجھے دلی سکون ملا ۔ دعا ہے یہ مشن اسی طرح جاری و ساری رہے''
جس وقت ہم ان کو الوداع کر رہے تھے تب کچھ بچوں کی آنکھیں نم تھیں اور ہم سب افسردہ ۔

چیمہ صاحب اللہ آپ سے راضی ہو رب ڈھیر ساری ترقیاں دے۔

AC Depalpur


25/09/2026

شکریہ پنجاب کالج حجرہ شاہ مقیم🤲🏻🩸

حجرہ والو ، نیکی کا موقع خود آپ کے پاس چل کر آ رہا ہے آج بروز جمعۃ المبارک تھیلیسیمیا کے معصوم مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ جگن...
25/09/2026

حجرہ والو ، نیکی کا موقع خود آپ کے پاس چل کر آ رہا ہے

آج بروز جمعۃ المبارک تھیلیسیمیا کے معصوم مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ جگنو ویلفیئر فاؤندیشن کے زیر اہتمام حجرہ شاہ مقیم پنجاب کالج میں منعقد ہو رہا ہے ۔ آپ احباب سے گزارش ہے کہ ان بچوں کی خون کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے آگے بڑھیں اور اس کیمپ میں بلڈ عطیہ کرنے کیلئے ضرور تشریف لائیں ، یہ آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا ۔ کیوں کہ کسی کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے ۔ مزید معلومات کیلئے رابطہ کیجئے۔
03448883314

یا اللہ تیرا شکر ہےجگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 24 ستمبر 2026 بروز جعمرات تھیلیسیمیا کے 5 بچوں کو بلڈ لگا ہوا ہے اَلْحَم...
24/09/2026

یا اللہ تیرا شکر ہے
جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 24 ستمبر 2026 بروز جعمرات تھیلیسیمیا کے 5 بچوں کو بلڈ لگا ہوا ہے اَلْحَمْدُلِلّٰه🥰

ہم لوگ آپ سے اپنی ذات کے لیے بلڈ نہیں مانگتے ہم ان بچوں کے لیے آپ سے ھاتھ جوڑ کر خون کی بھیک مانگتے ہیں🙏پلیز
بلڈ ڈونیٹ کریں اور ان بچوں کی جان بچائیں

جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن اینڈ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر
آفس نمبر . .0444543314
واٹس ایپ 03448883314
قصور روڈ نزد سرکاری ہسپتال ایمرجنسی گیٹ دیپالپور

24/09/2026

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال امتیاز احمد مانگٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اوکاڑہ اشتیاق احمد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیپالپور فخر حیات وٹو کے ہمراہ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال امتیاز احمد مانگٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اوکاڑ...
24/09/2026

ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ساہیوال امتیاز احمد مانگٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال اوکاڑہ اشتیاق احمد خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر دیپالپور فخر حیات وٹو کے ہمراہ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افسران نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے کی جانے والی خدمات اور مسلسل جدوجہد کو سراہا اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر چیئرمین جگنو ویلفیئر فاونڈیشن علی جگنو نے تمام افسران کا شکریہ ادا کیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے جاری خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ جگنو ویلفیئر ٹیم تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھے گی۔

یہ بچے آپ کے خون اور تعاون سے زندہ ہیںآئیں، زندگی کا یہ سلسلہ کبھی رُکنے نہ دیںجگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 23 ستمبر 202...
23/09/2026

یہ بچے آپ کے خون اور تعاون سے زندہ ہیں
آئیں، زندگی کا یہ سلسلہ کبھی رُکنے نہ دیں

جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن میں آج 23 ستمبر 2026 بروز بروز بدھ تھیلیسیمیا کے 6 بچوں کو بلڈ لگایا گیا اَلْحَمْدُلِلّٰه
براۓ مہربانی آپ بھی اپنا خون عطیہ کریں

جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن اینڈ تھیلیسیمیا کیئر سنٹر
آفس نمبر . .0444543314
واٹس ایپ 03448883314
قصور روڈ نزد سرکاری ہسپتال ایمرجنسی گیٹ دیپالپور

Address

Depalpur
Chittagong Division

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jugno Welfare Foundation جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jugno Welfare Foundation جگنو ویلفيئر فاٶنڈیشن:

Shortcuts

Share